اسلام آباد: این سی او سی کی جانب سے کھیلوں پر پابندیوں کی نرمی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈئر (ر)خالد سجاد کھوکھر سے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ایشین ہاکی فیڈریشن کے سی ای او سیکرٹری جنرل طیب اکرام چودھری بھی شریک تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ انشاء اللہ ہم پی ایچ ایف ڈومیسٹک سیزن کو بہترین انداز میں ترتیب دیں گے، ہماری بھرپور کوشش ہے…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین مالی سال 22-2021 کا وفاقی بجٹ پیش کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود ہیں۔ وفاقی وزیر کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے اسمبلی میں شور شرابا شروع کردیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وفاقی بجٹ کا حجم 8 ہزار487 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مالی سال برائے 22-2021 کا بجٹ تقریباً 8 ہزار ارب روپے کا ہے جس میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جو رواں مالی سال کے ترقیاتی…
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے خبردار کیا ہےکہ بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں سسٹم میں 1500میگا واٹ بجلی شامل کی اور سسٹم میں آج مزید بجلی شامل کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی البتہ بجلی چوری کرنے والے علاقوں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے جب کہ مقامی سطح پر ترسیلی نظام میں بریک ڈاؤن پربھی بجلی معطل ہوسکتی ہے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ تمام بجلی…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے بجٹ سے سب خوش ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بجٹ سیشن میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ اس موقع پر صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ خان صاحب کیا عوام دوست بجٹ ہوگا؟ اس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سب خوش ہوں گے۔ واضح رہےکہ آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے جس میں کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔
واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم امریکی وفاقی جج زاہد قریشی کی تعیناتی کی منظوری دے دی، ان کے حق میں 81 اور مخالفت میں 16 ووٹ آئے۔ پاکستانی نژاد جج زاہد قریشی کو امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکی وفاقی جج بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، ان کی بطور وفاقی جج نامزدگی وائٹ ہاؤس کی طرف سے کی گئی تھی، وہ اس سے پہلے مجسٹریٹ جج کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، زاہد قریشی ڈسٹرکٹ نیوجرسی میں وفاقی جج کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔
کراچی: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، عوام پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اکنامک سروے 2021 کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ اقتصادی سروے میں غربت، بیروزگاری کا ذکر اس لئے نہیں کیونکہ ان میں تاریخی اضافہ ہوا، خیبرپختونخوا کے اندر غربت میں تاریخی اضافہ ہوا، اسی وجہ سے اکنامک سروے سے غربت کا ذکر نہیں۔ بلاول بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غربت اور بیروزگاری کے…
اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں، طویل عرصے بعد ملک معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں اپوزیشن احتساب کو اصلاحات سے علیحدہ دیکھے، انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر بات چیت ہونی چاہیے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ تاریخ کے بدترین خساروں کے ساتھ حکومت سنبھالنے کے بعد عمران خان نے معیشت کو ٹھیک کرنے کا بیڑہ اٹھایا، آج بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معیشت درست…
ابو ظبی: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل سکس کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 171 رنز ٹارگٹ دیا تھا جسے پشاور زلمی حاصل نہ کر پائے۔ پی ایس ایل سکس کے سترہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پشاور زلمی 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 73 رنز ہی بناسکے۔ میچ کے مقررہ اوورز میں پشاور زلمی کی ٹیم نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، لاہور قلندرز کے راشد خان…
اسلام آباد: وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کیلئے تقریباً8 ٹریلین روپے (8ہزار ارب روپے) کا نیا سالانہ بجٹ آج (جمعہ کو) پیش کر رہی ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین بجٹ پیش کریں گے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ جمعہ کو پیش ہو گا۔ بجٹ کا مجموعی 8000 ارب روپے، خسارہ 3050 ارب ر وپے ہوگا۔ ٹیکس آمدن کا ہدف 5820 ارب اور نان ٹیکس آمدن کا ہدف 1420 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ…
اسلام آباد: حکومت نے حزب اختلاف کے شدید احتجاج اور بائیکاٹ کے دوران قومی اسمبلی کی کارروائی کے اصول معطل کرتے ہوئے 21 قوانین کی منظوری دے دی جس میں متنازع انتخابی (ترمیمی) بل 2020 اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے ممبران نے واک آؤٹ کیا اور تین بار کورم کی نشاندہی کی لیکن ہر بار چیئرمین نے ایوان کو ترتیب میں قرار دیا اور کارروائی جاری رکھی جس کی وجہ سے اپوزیشن کو شور شرابہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئی۔ ایک موقع پر اپوزیشن نے…
