Author: Daily Khabrain

لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور نہ ہی آئیں گی، حکومت تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلے گی، ان کے تحفظات بھی دور کئے جائیں گے، تمام اتحادی بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔ گورنر پنجاب سے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیں گے، حکومتی اتحادیوں کے بعض معاملات پر تحفظ جمہوریت کا حسن ہے، اپوزیشن بجٹ منظور نہ ہونے کے خواب دیکھتی رہ…

مزید پڑھیں

لاہور:  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے مخالفت برائے مخالفت میں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست کی، عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا کے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، مایوس اپوزیشن نے ہر قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے، اپوزیشن نے اپنی تمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پر صرف کی، اپوزیشن کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ بیان…

مزید پڑھیں

لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر شہری کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا کر عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی جائینگی، آنے والے دنوں میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز اور بہتر کیا جائے گا۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ایک کروڑ شہریوں کی انسداد کورونا ویکسینیشن کرچکی ہے، وزیراعظم نے کورونا کے محاذ پر جو بہترین حکمت عملی اختیار کی پوری دنیا اس کی معترف ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دیدی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 144 رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر پورا کیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان سہیل اختر اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم فخر 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد محمد فیضان بیٹنگ کیلئے آئے مگر وہ بھی 9 رنز…

مزید پڑھیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سی پیک کی پیش رفت پر بات چیت کی گئی  ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل کی پیش رفت سے متعلق امور پر بھی بات کی گئی۔ چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام سمیت افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کورونا کے خلاف…

مزید پڑھیں

بالی ووڈ اسٹارعمران ہاشمی نے پاکستانی اداکارہ میرا کو شادی کی آفرکر دی۔ پاکستانی اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی نے انہیں شادی کی آفر کی تھی۔ گزشتہ دنوں سے اداکارہ میرا کا نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھ جا سکتا ہے کہ اداکارہ میرا نے ایک پروگرام میں شرکت کی  جہاں اداکارہ  نے مختلف سوالوں کے جواب دئیے۔ پروگرام میں اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ عمران ہاشمی نے انہیں شادی کی آفر کی تھی۔ اداکارہ نے…

مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 628 نئے کیسز زرپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13972 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اموات رپورٹ ہوئیں ، اموات کی مجموعی تعداد 5183 ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید 574 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 296821 ہوچکی ہے۔ سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر برائے تدارک کورونا (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں کاروباری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر میں ماس ویکسینیشن مہم کے لیے سہ جہتی حکمت عملی طے کی گئی، تمام شہریوں کی رضا کارانہ طور پر ویکسینیشن کی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔  این سی او سی اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، تمام سرکاری اور نجی اداروں کے…

مزید پڑھیں

ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ثناء اللہ عباسی کو ڈی جی ایف آئی اے جبکہ واجد ضیا کو نیشنل پولیس بیورو میں تعینات کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تقرریوں کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ معظم جاہ انصاری کو آئی جی خیبر پختونخوا جبکہ صلاح الدین خان کو آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا لگا دیا گیا۔

مزید پڑھیں

کراچی: سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کی مد میں 180 ارب اور کراچی کی جاری اسکیموں اور دیگر منصوبوں کے لیے 23 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے  بجٹ میں لیاری کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع ہے جب کہ مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 57 فیصد صحت، تعلیم سوشل پروٹیکشن…

مزید پڑھیں