Author: Daily Khabrain

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں، سب کا وہی مؤقف ہے جو نوازشریف کا ہے۔ عمران خان کے آلہ کار بننے والوں کو بھگتنا پڑے گا۔ مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتں ایک پیج پر ہیں،پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں رہی، اس پر کوئی بات نہیں ہونی چاہئے۔ چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں ایک کو ہٹا دیں ایک کو لگا دیں، اگر…

مزید پڑھیں

ترین گروپ کیساتھ پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن کے رابطے ذراءع کے مطابق ان  رابطوں میں مولانا فضل الرحمن نے  جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اگر ان کا گروپ فوری طور پر اسمبلیوں سے استعفیٰ دیتا ہے  تو پھر ہم ان کیساتھ  چلنے کیلءے تیار ہیں اسی طرح سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے تحریک انصاف کے دوسرے ایم پی ایز سے روابط بڑھا لءے ہیں

مزید پڑھیں

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک مغربی روٹ رواں سال کے آخرتک کھول دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خوشاب سے آواران تک شاہراہ پرکام تیزی سے جاری ہے۔  عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ماضی میں پسماندہ علاقوں کو ترقی کے عمل میں پیچھے رکھا گیا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اونٹاریو میں پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر بےحد افسردہ ہوں، دہشتگردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی علامت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عالمی برادری کےکلی طور پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے شہر لندن اونٹاریو میں مذہبی تعصب میں مبتلا ملزم نے پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو ٹرک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کو پاکستان میں نشر نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ سرکاری ٹی وی نے اسٹار اور ایشیا سے کرکٹ کا کنٹریکٹ مانگا ہے، سرکاری ٹی وی کی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی درخواست کو  منظور نہیں کیاگیا ہے، ہم کسی بھی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے تمام رائٹس بھارتی کمپنیوں کے پاس ہیں، اس وجہ سے…

مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ نے ضابطہ دیوانی ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے پنجاب بار کونسل کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا جس میں قرار دیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا صوبے کو قانون سازی کیلئے ہدایت کرناغیر قانونی اوراختیار کا آمرانہ استعمال ہے جبکہ وزیر اعظم کی ہدایات کو بلا عذر تسلیم کرنا پنجاب کی گہری غلامی کو ظاہر کرتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ دیوانی ترمیمی آرڈیننس نے قانون کے استحکام کو بڑے خطرے سے دوچارکیا، پاکستان میں تمام مجاز حکام کو قانون کے دائرے میں رہ کر…

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف ہم نے بلاامتیاز تحقیقات کیں۔ بد قسمتی سے اور جگہوں پر بھی شوگر مافیا جیسے لوگ بیٹھے ہیں۔ اسلام آباد میں 8 جون کو وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کے نمائندوں سے  ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فواد چوہدری،فخر امام، فرخ حبیب اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر فخر امام نے کہا کہ حکومت کسانوں کو سہولیات فراہم کررہی ہے۔ کسانوں کوسہولیات دینے سے پیداوار میں اضافہ ہوا۔ ہماری حکومت نے گنے پر اجارہ داری کو ختم کیا، شریف خاندان نے ذاتی مفاد کیلئے کسانوں…

مزید پڑھیں