وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں لیڈران کے درمیان مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پرخطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیراعظم نے دورہ برطانیہ…
Author: Daily Khabrain
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پولیو کا جڑ سے خاتمہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پولیو کے قطرے پیلانے کے لئے تمام بچوں تک رسائی ایک بڑا چیلینج ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ حکومت کی کوششوں کی بدولت پولیو کیسز میں کمی ہوئی، رواں سال صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں بھر پور مہم کا آغاز کیا جا…
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹرین حادثے پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئے، اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرکے گو نیازی گو کے نعرے لگائے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا۔ آج کے اجلاس میں ریتی اور ڈھرکی میں ہونے والے ٹرین حادثے کی بازگشت سنائی دیتی رہی۔ نکتہ اعتراض پرپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹرین حادثے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ایوان میں مکمل بحث کا مطالبہ کردیا۔ جب کہ مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال نے اس حادثےکو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ…
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے گھوٹکی حادثے کی ذمہ داری کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کے گناہ پر اعظم سواتی استعفیٰ دے دیں؟ یہ بے تکی بات ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خامیوں کی نشاندہی کر کے ان کا حل بتاتا ہے جب ان پر عملدرآمد ہوجائے اور پھر بھی حادثہ ہو تو وہ ذمہ دار ہوگا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں پالیسیز اور فیصلہ سازی غلط رہی ہے، ہمیں پچھلی حکومتوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا…
یروت: لیبیا کے شہر سبھا میں ایک سیکیورٹی پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے جنوبی شہر سبھا کی چیک پوسٹ پر تیز رفتار گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نے گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔ گاڑی کے چیک پوسٹ سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکا ہوا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا…
حرا اور مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہلکی پھلکی مزاحیہ گفتگو کررہے ہیں۔ اداکارہ حرا اور ان کے شوہر مانی کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھا گیا جہاں جوڑے سے کووڈ کی ویکسین سے متعلق سوال کیا گیا۔ حرا اور مانی دونوں نے عوام سے اپیل کی کہ ویکسین لازمی لگوائیں۔ اداکار مانی نے کہاکہ اگر لوگ اس ڈر سے ویکسین نہیں لگوارہے کہ دنیا ویکسین لگوا کے مرجائے گی تو آپ اکیلے رہ کر کیا کریں گے؟ اس لیے ویکسین اہم ہے اور اسے لازمی لگوائیں۔ خیال رہے کہ شوبز…
سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ رات ساڑھے تین بجے اس وقت پیش آیا جب سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس ٹرین کی 10 سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور مخالف سمت سے (لاہور سے کراچی جانے والی) سرسید ایکسپریس ان بوگیوں سے ٹکرا گئی۔ حکام پہلے ہی زخمیوں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرچکے تھے تاہم اب حادثے میں زخمیوں کی تعداد 50 سے بڑھ کر 100 ہوگئی ہے۔ ترجمان پاکستان ریلوے نے تصدیق کی…
A term paper, or academic composition, is a research newspaper written in the form of an grammar checker for free essay for college and is often associated with a single course or with a group of other students in their own right, all assigned to compose essays and publish them into the instructor. A
نیویارک: اقوام متحدہ نے کینیڈا اور ویٹیکن سے کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا میں بچوں کی اجتماعی قبروں کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے ماہرین نے کینیڈا اور ویٹیکن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کینیڈا کے ایک مذہبی سکول سے مقامی شہریوں کے بچوں کی اجتماعی قبر کے بارے میں تحقیقات کریں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ان ماہرین نے کینیڈا سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مقامی شہریوں کے دوسرے سکولوں کے بارے میں بھی اسی طرح کی تحقیقات انجام دی جائیں۔ خیال رہے کہ…
اوگادوگو: افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد کے گاؤں پر حملے میں بچوں سمیت 138 افراد ہلاک ہو گئے۔ برکینا فاسو میں نائجر کی سرحد کے قریب گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں 138 افراد ہلاک ہو گئے، مسلح افراد نے متعدد گھروں اور مارکیٹ کو بھی آگ لگا دی۔ حملے میں چالیس افراد زخمی بھی ہوئے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے واقعے کی مذمت کی ہے۔
