Author: Daily Khabrain

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مغربی کنارے کے قصبے جینن میں گرفتاریوں کے لیے کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو قتل کردیا۔ خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی (پی اے) نے حماس اور دیگر گروپوں کے خلاف کارروائی کی، جو بظاہر کے ان کے مخالف ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے اس تعاون پر مغربی کنارے میں فلسنطینیوں میں بے چینی اور غصے میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے واقعے کو ‘اسرائیل کا بدترین ظلم’ قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید نے اعلان کیا ہے کہ خطے کی قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات 25 جولائی کو عیدالاضحیٰ کے تیسرے یا چوتھے روز منعقد ہوں گے۔ سول سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں الیکشن کمیشن کے آئینی طور پر مقرر کردہ اراکین راجا فاروق نیاز اور فرحت علی میر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں کہا کہ تمام تر انتظامات کر لیے گئے ہیں اور یہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ دسویں عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انداز میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دیرینہ دو طرفہ تعلقات ہیں۔ خطے میں قیام امن کے حوالے سے دونوں ممالک کی سوچ میں مماثلت ہے۔ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ بات ‏امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری ویلڈن مِیکس کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان اور امریکا کے مابین دو طرفہ تعلقات، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے، 16جون کو جنیوا میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر نے رائل ایئر فورس ملڈن ہال بیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی ممالک سے مضبوط اتحاد کو فروغ دینے آئے ہیں۔ بائیڈن نے خطاب میں روس کو خبردار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ روس غلط سرگرمیوں میں ملوث رہا تو اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ دورے کے دوران امریکا اور برطانیہ کے درمیان نئے اٹلانٹک معاہدے پر بھی اتٖفاق رائے کی امید ہے، جوبائیڈن…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک معاشی لحاظ سے استحکام کی طرف جا رہا ہے۔ تیز تر معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاری اہم ترین جزو ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے اجلاس کو ان تمام اقدامات کے بارے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں فراہم کی جائیں۔ اس وقت ملک معاشی لحاظ سے استحکام کی طرف جا رہا…

مزید پڑھیں

واشنگٹن:  امریکی سینیٹ نے چینی ٹیکنالوجی سے مقابلہ کرنے کے لیے ملک کی صلاحیت کو بڑھانے کے مقصد سے ایک بل کو 32 کے مقابلے میں 68 ووٹوں سے منظور کرلیا۔  رپورٹ کے مطابق چین نے ووٹ کا جواب یہ کہتے ہوئے دیا کہ اسے امریکا کا ‘خیالی’ دشمن سمجھے جانے پر اعتراض ہے۔ چین کے ساتھ معاملات میں سخت موقف امریکی کانگریس کے جذبات میں سے ایک ہے جس پر امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھی ڈیموکریٹس کا کنٹرول ہے۔ اس اقدام کے تحت امریکی ٹیکنالوجی اور تحقیق کو مستحکم بنانے کے لیے 190 ارب ڈالر مختص کیے جائیں…

مزید پڑھیں

ابو ظہبی:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل میں کم بیک کرنے کےعزم کے ساتھ یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس غلطلی کی گنجاش نہیں، ہرمیچ کو فائنل سمجھ کرکھیلنا پڑے گا۔ ورچوئل پریس کانفرنس میں سرفرازاحمد نے کہا کہ لڑکوں کا مورال بلند ہے، سب لڑکوں کو اپنے اپنے رول سے آگاہ کردیا ہے، کوشش کریں گے کہ کراچی میں میچز کے دوران ہونے والی غلطیاں نہ دہرائیں، پاکستان سے ابوظہبی کی پچز مختلف ہے، وکٹ پر رکیں گے تواسکور ہوگا۔ ہمارے پاس چانسز بہت کم ہیں، ہرمیچ میں تینوں شعبوں میں پرفارم کریں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بجلی اور گیس کے ریٹ مزید بڑھانے جبکہ تنخواہ دار طبقے پر 150 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا کہہ رہا ہے، حکومت نے یہ دونوں شرطیں ماننے سے انکار کردیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں، دونوں کی منزل ایک ہے، ہم غریب طبقے پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے، عالمی مالیاتی ادارے کو ریونیو بڑھانے کیلئے متبادل پلان پیش کر دیا ہے۔ شوکت ترین…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد اور  کاوش ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاوَنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کے صدر کرسٹوفر ایلیس نے  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے امور پر بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف نے ملینڈا اینڈ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا اور فاؤنڈیشن کو پاک فوج کی جانب سے مسلسل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے…

مزید پڑھیں

وزیراعظم کا آئندہ ماہ دورہ برطانیہ کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو دورہ برطانیہ کی دعوت برطانوی وزیراعظم نے ٹیلیفون کال پر دی ، وزیراعظم ممکنہ دورہ برطانیہ میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں افغان امن عمل سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو آٹھ جولائی کو ہونیوالے پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان  پہلے ون ڈے میچ دیکھنے کی دعوت دی ، وزیراعظم کے ممکنہ دورہ برطانیہ کے حوالے سے شیڈیولنگ کا عمل جاری ہے ، حتمی طور پر فی الحال وزیراعظم کا دورہ برطانیہ طے…

مزید پڑھیں