Author: Daily Khabrain

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوادی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی  کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 20 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری بھجوائی ہے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں صوبے کا 2 ہزار 653 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترقیاتی پروگرام کیلئے 560 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کا بجٹ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہوگا۔ کورونا کے سامنے بڑے بڑے ممالک بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے لیکن ہم نے وبا کے دوران غریب عوام…

مزید پڑھیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان پر افغانستان امن عمل میں بگاڑ کا الزام لگایا گیا تو وہ ذمہ داری نہیں لے گا۔ اسلام آباد میں پاک ۔ افغان دوطرفہ مذاکرات کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی اور کور گروپ جلد واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں اس دورے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں لیکن پیشگی طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ اگر واشنگٹن کے دورے کا مقصد نئی الزام تراشیاں اور افغانستان میں تمام خرابیوں اور…

مزید پڑھیں

اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا جس پر تل ابیب میں جشن منایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں نے نئی مخلوط حکومت تشکیل دے دی جس کی اسرائیلی پارلیمان نے بھی منظوری دے دی ہے۔ انتہائی دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم ہوں گے اور  معاہدے کے تحت 2 سال بعد سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپڈ وزیراعظم کا منصب سنبھالیں گے۔ اسرائیل کے نئے وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ان کی حکومت تمام لوگوں کے مقاصد کے لیے کام کرے گی اور ان…

مزید پڑھیں

انقرہ: ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہاہے کہ افغانستان سے امریکا واتحادیوں کے انخلا کے بعد ترکی وہ واحد قابل بھروسہ نیٹو کا رکن ملک ہے جو وہاں موجود رہے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برسلز روانگی سے قبل ترک صدر نے کہاکہ ترکی ہی انخلا کے بعد افغانستان میں استحکام کا عمل جاری رکھنے کیلئے وہاں موجود رہے گا،انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر آج نیٹو کانفرنس کی سائیڈ لائن پر صدربائیڈن سے تبادلہ خیال کروں گا۔ طیب اردوان نے کہاکہ ہماری خواہش یہ ہے کہ امریکا لیت و لعل سے پاک ایسا روّیہ اختیار کرے کہ جو نیٹو…

مزید پڑھیں

آٹے کی تیاری میں استعمال مشینری کی امپورٹ پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 سے بڑھا کر 17 فیصد ہو گئی،چوکر پر سیلز ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ:ذرائع ،اخراجات کم کیے،بجٹ اچھا ہے:مراد سعید یکم جولائی سے فلور ملز کی آمدن پر ٹیکس ریٹ 0.25 سے بڑھ کر 1.25 فیصد ہو گا،فلور ملز کم سے کم ٹرن اوور ٹیکس شیڈول سے خارج،چکی مالکان نے بھی آٹا مہنگا کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں

مزید پڑھیں

وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر کے ترجمان  نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بلاول کو آزادکشمیر الیکشن قوانین سے متعلق ان کی جماعت نے غلط بریف کیا، انتخابی فہرستوں کی تیاری میں حکومت آزادکشمیر یا وزیراعظم آفس کا کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزادکشمیر بااختیار ادارہ ہے،آزادکشمیر کا الیکشن کمیشن کئی ماہ سے ووٹرفہرستوں کی تیاری میں مصروف ہے، حتمی ووٹرفہرستوں کی اشاعت سے قبل بارہا مجوزہ فہرستیں شائع کی جاتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر اور ان کے دفتر کو ملوث…

مزید پڑھیں

کراچی:  پاکستان میں بیس بال کو فروغ دینے کے مشن کے تحت امریکن کوچ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ بیس بال ٹیم اور دیگر کھلاڑیوں کو کھیل کے اسرار ورموز سکھانے امریکن بیس بال کوچ برائن فرچز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ امریکی کوچ برائن فرچز قومی کیمپ میں کھلاڑیوں کو بیس بال کی جدید تکنیک سکھائیں گے۔ خبریں ہیں کہ پاکستان بیس بال فیڈریشن نے امریکی کوچ برائن فرچز سے ایک سال کا معاہدہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر برائن فرچز ایک ہفتے پاکستان میں قیام کرینگے، وہ اگست میں پھر سے پاکستان آئینگے اور ہیڈ کوچ کی…

مزید پڑھیں