کراچی (ویب ڈیسک ) محکمہ ایکسائزسندھ نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے۔یہ مہم ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف 9 جنوری سے 15جنوری تک جاری رہے گی اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاو¿لہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ڈائریکٹر جنرل شبیراحمد شیخ نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ روڈ چیکنگ مہم کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،مہم کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔مکیش کمار چاو¿لہ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے روڈ چیکنگ مہم کو کامیاب بنائیں…
Author: Daily Khabrain
لاہور (ویب ڈیسک ) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب کافی بہتر ہے، انہوں نے لاہور کے نجی اسپتال میں بیڈ پر ہی نماز ادا کی۔ڈاکٹروں نے انجائنا کی شکایت پر گزشتہ روز مولانا کی انجیو پلاسٹی کی تھی، معالجین نے انہیں چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔معروف عالم دین مولانا طارق جمیل جوہرٹاو¿ن لاہورکے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔وہ گزشتہ روز کینیڈا سے واپس پہنچے تو انہیں انجائنا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے خون کے مختلف ٹیسٹ اور انجیو گرافی کے بعد مرض کی نوعیت کو دیکھتے…
پیانگ یانگ( ویب ڈیسک ) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ا±ن نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کو ختم کرنے کے عمل میں تیزی لائی جاسکتی ہے تاہم یہ امریکی ردعمل سے مشروط ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سال نو کی آمد پر اپنے سالانہ خطاب میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ا±ن نے ملک کی پالیسیوں اور خطے میں تبدیل ہوتی صورت حال پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔کم جونگ ا±ن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جوہری تنصیبات کو ختم کرنے کے معاہدے پرعمل درآمد کررہا ہے تاہم امریکا پابندیوں سے متعلق مثبت…
کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سال2019 کے پہلے دن منگل کو تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی 100 پوائنٹس 9 حدیں بیک وقت بحال ہو گئیں۔تیزی کے سبب 69فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 1 کھرب 59 ارب54 کروڑ9 لاکھ 56 ہزار 495 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ خام تیل کی عالمی قیمت میں 2 فیصد اضافے سے مارکیٹ میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹرمیں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی اور انسٹیٹیوشنز سمیت سرمایہ کاری کے دیگر شعبوں نے…
کابل( ویب ڈیسک )افغانستان میں طالبان جنگجووں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 20 اہل کاروں کو ہلاک کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے ضلع سید آباد کے علاقے سرائے پل پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر طالبان نے دھاوا بول کر 20 اہل کاروں کو ہلاک کردیا، دہشت گردوں کے حملے میں 23 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع پر افغان پولیس کی مزید نفری بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی، دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان 6 گھنٹے گھمسان کی لڑائی جاری رہی جس کے بعد افغان طالبان واپس…
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں پونے 3 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔سال ِ نو کے آغاز پر عوام کو بڑی خوشخبری مل گئی، محکمہ قومی بچت نے اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سیونگ اکاو¿نٹس پر منافع کی شرح میں 1.50 فیصد جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شر ح میں 2.28 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں2.74 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں2.44 فصد…
نیویارک( ویب ڈیسک ) اسرائیل مخالف تعصب کو فروغ دینے کا الزام لگا کر امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی رکنیت سے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کرلی۔امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت ‘یونیسکو’ کی رکنیت سے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کرلی، دونوں ملکوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یونیسکو اسرائیل مخالف تعصب کو فروغ دے رہا ہے۔ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے 2017 میں ادارے کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب دونوں ممالک کی جانب سے باضابطہ طور پر یونیسکو کی رکنیت…
کراچی (ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک پاکستان نے مجاز ڈیلروں کو خام مال،معاونتی اشیا اور پرزے درآمد کرنے کی غرض سے درآمد و برآمد کنندگان کی طرف سے 10000 ڈالر تک کی پیشگی ادائیگی کے لین دین کی اجازت دے دی ہے۔یہ فیصلہ برآمدات کے فروغ اور ان صنعتی یونٹس کے ذریعے معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی خاطر کیا گیا ہے جو تیار اشیا برآمد کرنے کے لیے پرزے اور خام مال درآمد کرنے کے خواہاں ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں جولائی میں اسٹیٹ بینک نے پیشگی ادائیگی کی سہولت پر پابندی عائد کردی تھی جو درآمد…
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران ای سی ایل میں 172 نام شامل کرنے کے معاملے سمیت 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان اور چین کے مابین سزا یافتہ قیدیوں کا تبادلہ، یونین کونسل چیئرمین کی رجسٹریشن، غیر معیاری اسٹنٹس اور کراچی ٹرانسفارمیشن کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ایگزٹ…
لورالائی(ویب ڈیسک ) صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے چمالنگ میں واقع ایک کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکے کے باعث چار کان کن جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان افتخار احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ چمالانگ کے علاقے چھ فٹی کی کوئلہ کان میں 5 کان کن کوئلہ نکال رہے تھے کہ گیس بھر جانے کے نتیجے میں اچانک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔جاں بحق اور زخمی کان کنوں کو کوئلہ کان سے نکال کر اسپتال…