اسلام آباد (ویب ڈیسک )چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس دوران مختلف کیسز پر 20 انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سابق وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی کےخلاف ایم ڈی پی ایس او کی تریری کے معاملے پر، خلاف ضابطہ بھرتیوں پرپی آئی اے انتظامیہ کیخلاف، سابق وزیرزاہدبھرگری،سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کیخلاف، سندھ کے سابق وزرائ سہیل انورسیال،جام خان شوروکیخلاف انکوائری شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیے گئے 172 افراد کے نام فوری طور پر فہرست سے نہ نکالنے اور اس معاملے کو ای سی ایل جائزہ کمیٹی کوبھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 31 دسمبر کو جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے وزیرمملکت برائے داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں پر نظرثانی کی…
بہاولپور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بغیر پروٹوکول چولستان کے دورے پر پہنچے اور عوام میں گھل مل گئے، ان کے مسائل سنے اور حکام کو ہدایات جاری کیں مگر اس دوران وہاں ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا کہ دیکھ کر آپ اپنی ہنسی روکنے میں ناکام ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار خود گاڑی چلا کر چولستان پہنچے اور وہاں پانی کا معیار چیک کرنے کیلئے نل سے پانی بھی پیا جسے کھارا پایا اور حکام کو صاف پانی کا بندوبست کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ عوام سے ملاقات کے دوران سردار عثمان بزدار…
کراچی(ویب ڈیسک) ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران گیس کی قیمت میں 42.66، سونا 5.75 اور ایل پی جی 6.69 فیصد مہنگی ہوئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 6.17 فیصد اضافہ ہوا جب کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک گیس کی قیمت میں 42.66 فیصد، سونا 5.75 فیصد اور ایل پی جی 6.69 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق مٹی کا تیل 32.60 فیصد اور موٹر فیول 26.41 فیصد مہنگا ہوا، دال مونگ 4 فیصد اور…
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب میں بھی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر تنقید کی جا رہی تھی لیکن اب پنجاب حکومت اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ہی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ذارئع کے مطابق پنجاب حکومت نے ”کچھ لو اور کچھ دو” کے فارمولے پر حمزہ شہباز کو چئیرمین…
کیپ ٹاو¿ن(ویب ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہورہا ہے۔پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن کی غیر ذمے دارانہ کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں اپنی بیٹنگ لائن کو ایک اور موقع دینا چاہتی ہے تاہم سیریز میں واپس ا?نے کے لئے پاکستان کو اپنے سب سے مستند فاسٹ بولر محمد عباس کی خدمات حاصل ہیں۔توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جائے گی اور حسن علی کی جگہ محمد عباس کھیلیں گے۔ نیو لینڈز کیپ ٹاو¿ن میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں، اس گراو¿نڈ…
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا پریس کانفرنس کیلئے آئے تو سوالوں کے دوران صحافیوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور پھر رپورٹرز نے پریس کانفرنس کا ہی بائیکاٹ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا پریس کانفرنس کیلئے آئے تو صحافیوں نے سوال کیا تاہم وفاقی وزیر کے سخت لہجے پر صحافیوں نے احتجاج کیا جبکہ اس موقع پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا اور احتجاج کیا۔ فیصل واوڈا نے صحافیوں سے معذرت کی لیکن رپورٹرز نے کوئی بھی بات سننے سے انکار کر دیا۔فیصل واوڈا…
لاہور (ویب ڈیسک) ایچی سن کالج میں وزیراعظم عمران خان کو تعلیم دینے والے استاد میجر جیفری ڈگلس لینگ لیڈز 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ایچی سن کالج کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ میجر جیفری ڈگلس کا بدھ 2 جنوری کو صبح 10 بج کر 15 پر انتقال ہوا۔میجر ڈگلس 21 اکتوبر 1917ءکو پیدا ہوئے اور انہیں ’دی میجر‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے کیرئیر کے دوران پاک فوج، ایچی سن کالج، رزمک کیڈٹ کالج اور لینگلیڈز سکول و کالج چترال میں خدمات سرانجام دیں۔وزیراعظم عمران خان طالب علمی…
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرعائدجنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں 4فیصدسے 16.5فیصدتک اضافہ کردیا۔گزشتہ روزایف بی آرکی طرف سے جاری باضابطہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول پرعائدجی ایس ٹی کی شرح میں9فیصد ،ہائی اسپیڈڈیزل پر4 فیصد،مٹی کے تیل پرجی ایس ٹی کی شرح میں15فیصداورلائٹ ڈیزل آئل پرجی ایس ٹی کی شرح میں 16.5فیصد اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ پٹرول پر عائد جی ایس ٹی کی شرح 8 فیصدسے بڑھا کر17فیصد،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 13 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد،مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی کی شرح 2 فیصد سے بڑھا کر17…
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ٹیکسٹائل سمیت 5 برآمدی صنعتوں کیلئے خوشخبری ملک بھر میں زیروریٹڈ صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں کمی کردی گئی۔برآمدی صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخ 14 روپے سے کم کرکے ساڑھے 10 روپے فی یونٹ ہو گئے ہیں۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کی جانب سے یہ مطالبہ کہا گیا تھا کہ اس وقت خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی زیادہ نرخ پر مل رہی ہے جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر خطے کے دیگر ممالک کا مقابلہ نہیں کر پا رہا۔اپٹما نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت آئندہ 5 سال…