Author: Daily Khabrain

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا کل بلایا جانے والا اجلاس شیڈولڈ نہیں تھا۔172لوگوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر چیف جسٹس نے بڑے سخت الفاظ استعمال کئے اور ناراضگی کا اظہار کیا۔چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال دیکھی جائے تو اس وقت حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نان ایشوز کو ایشو بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کی توجہ ہٹے۔انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ڈیم بننے سے پانی…

Read More

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ طریقہ درست نہیں کہ ای سی ایل میں نام ڈالناہو تو کابینہ ڈالے گی نکالنا ہو تو پارلیمانی کمیٹی نکالے گی۔معاملے کو تاخیر کا شکار بنانا حکومتی بدنیتی ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ7 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہو عدالت کے ساتھ بھی مذاق ہوا ہے۔سندھ حکومت کو عوام کی مکمل سپورٹ حاصل ہے وفاقی حکومت اپنا شوق پورا کر لے لیکن سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا وفاقی حکومت کے بس کا روگ نہیں۔حکومت صرف اپنی…

Read More

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی عوام پسند کرتے ہیں،ہاکی کی بحالی اور ترقی کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب بھرپور اقدامات کررہا ہے، انڈر 16کھلاڑیوں کے لئے جاری کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ آف سپورٹس بورڈ پنجاب میں ہاکی کا تربیتی کیمپ گوجرہ میں لگایا گیا ہے جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو کوچز تربیت دے رہے ہیں، ہاکی کے فروغ کے لئے رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کی خدمات قابل ستائش ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منی ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو میں رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی…

Read More

لاہور(سی پی پی )2010کے سپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار اور قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ آل رانڈر شاہد آفریدی نے میری انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے رکاوٹ ڈالی تھی ۔ 34سالہ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ورلڈٹی ٹونٹی 2016 کے لیے اس وقت کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے ٹیم میں شامل کرنیکا فیصلہ کرلیا تھا۔، اس وقت کے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی مجھے کھلانے کا حق میں تھے جب کہ ٹیم مینجمنٹ نے مجھے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بلا کر نیٹ پریکٹس بھی کرائی۔ اس وقت کے…

Read More

دوحہ(آئی این پی) اعصام الحق قریشی نے نئے سال میں فاتحانہ انٹری کی ہے، وہ قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اینڈرس سیپی اور مارکو پر مشتمل اٹالین جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

Read More

فیصل آباد (آئی این پی)انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ آج سے فیصل آباد میں شروع ہوگی، پاکستان ، بھارت ، ایران کی ٹیموں کے مابین کبڈی میچز 6اور 7جنوری کو کھیلے جائیں گے ،ایرانی کبڈی ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی،بھارتی ٹیم آئندہ 2روز مین پاکستان آئے گی،چیمپئن شپ کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ انٹر نیشنل کبڈی چیمپئن شپ3سے7جنوری تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں پاکستان،ایران اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایونٹ میں شرکت کرنے والی ایرانی کبڈی ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی ہے، ایرانی کبڈی ٹیم…

Read More

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ کا سیٹ اپ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان مقابلے میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کا کرکٹ اسٹرکچر بہت آگے ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثنا ءمیر کا کہنا تھا کہ ٹاپ رینکنگ میں آنے کے لیے انہیں طویل انتظار کرنا پڑا، اگر پاکستان کرکٹ کا اسٹرکچر بہتر ہوگا تو ویمن کرکٹرز کو میری طرح 13 برس انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ثنا میر نے کہا کہ ٹاپ رینکنگ اور سال کی بہترین ٹیموں میں آنا اعزاز ہے، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی…

Read More

کیپ ٹاﺅن(نیوزایجنسیاں)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بیٹنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔کیپ ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں تین فاسٹ بولرز کے ساتھ کھیلیں گے جبکہ پچ کو دیکھتے ہوئے ایک اسپنر ٹیم میں شامل ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ لائن اپ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پلئینگ الیون میں 6 بیٹسمین برقرار رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیٹسمینوں کے رنز کرنے سے ہی بہتر پوزیشن میں ہوں گے،…

Read More

کیپ ٹاﺅن(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے میڈیا میں پہلے ٹیسٹ کے بعد ڈریسنگ روم میں لڑائی کے حوالے سے آنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے شکست کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول کیسے اچھا ہوسکتا ہے۔میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ ہم ہر میچ کے بعد میٹنگ کرتے ہیں، ہاں یہ میٹنگ تھوڑی سخت ہوگئی تھی لیکن میڈیا میں آیا کہ میرا رویہ ٹھیک نہیں تھا اور ایسا بالکل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کی کوشش کی تھی…

Read More

کیپ ٹاﺅن(ندیم شبیر سے ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں سینئربیٹسمین اظہرعلی اوراسدشفیق کوایک اورموقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،محمد عباس کی ٹیم میں واپسی ہو گی جن کو حسن علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔جنوبی افریقن ٹیم کی فائنل الیون میں فاسٹ بولرورنن فلینڈرکی واپسی ہو گی، کیپ ٹاﺅن میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں، گرین کیپس نے اس میدان میں 3 ٹیسٹ کھیلے اور ایک…

Read More