لاہور، اسلام آباد، کوٹلی، گلگت (نمائندگان خبریں) پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جب کہ موٹروے کے چند سیکشنز دھند کے باعث بند کردیے گئے، اسلام آباد میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے شہر وہاڑی، بورے والا ، میلسی اور گرد و نواح میں شدید دھند ہے اور حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، اسی طرح خانیوال میں بھی شدید دھند ہے اور حد نگاہ صفر ہوگئی۔لودھراں شہر اور گرد و نواح میں دھند کا…
Author: Daily Khabrain
شکرگڑھ (تحصیل رپورٹر) غلطی سے ٹوکہ چل گیا، چوری ڈکیتی نہ فراڈ لیکن شہری لاکھوں روپے کی رقم سے محروم.بیوپاری نے 4لاکھ 20 ہزار کی رقم غلطی سے چارہ کاٹنے والے ٹوکہ میں کتر ڈالی ،یہ واقع پیش آیا شکرگڑھ کے سرحدی گا¶ں اخلاص پور میں جہاں بیوپاری طارق 4 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم مویشیوں کی خریداری کے لئے گھر لے کر آیا. رقم سے بھرا شاپر مویشیوں کے چارہ کے قریب رکھا اور خود چارہ مشین پر کام کرنے لگا طارق نے بے دھیانی میں چارے کے ساتھ پیسوں والا شاپر بھی چارہ مشین میں ڈال کر…
لاہور (سروے : مہران اجمل خان /تصاویر : سجاد مغل )پٹرول میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایہ کم ناکیے ،صوبائی دارلحکومت میں عوام اور کنڈکٹروں کے مابین لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ،شہر میں چلنے والی لوکل ویگنوں کی جانب سے پرانے کرایوںکی وصولی بدستور جاری، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے خاموشی اختیار کر لی، حکومت پنجاب عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حکومت کا اچھا اقدام ہے ،پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے،شہریوں نے خبریں سروے میں حکومت سے کراےوں میں کمی کا…
ممبئی( ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ منیشا کوائرالا نے کینسر کی بیماری کو اپنے لیے باعث غنیمت ثابت قرار دے دیا۔اپنی بیماری کے حوالے سے منیشا کوئرالا نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ا نہیں یہ جان لیوا بیماری اپنی ہی غفلت کی وجہ سے لگی۔اداکارہ نے بتا یا کہ ا نہوں نے اپنے جسم کی حفاظت نہیں کی اور انتہائی لاپرواہ طرز زندگی کی وجہ سے انہیں کینسر لاحق ہوا۔واضح رہے کہ منیشا کوئرالا 2012 میں ’اورین کینسر‘ میں مبتلا ہوگئیں تھیں اور کئی ماہ تک ان کا علاج ہوا تھا، بعد ازاں…
لاہور (خصوصی رپورٹر) کروڑوں روپے کے بجٹ رکھنے والی لاہور پولیس کے پاس ہتھکڑیوں اور پولیس وین کا فقدان، ملزمان کو ہتھکڑیوںکے بجائے رسیوں سے جبکہ پولیس وین کے بجائے موٹر سائیکلوں، ےار کشہ پر عدالتوں میں پیش کرنا معمول بن گیا۔ متعدد واقعات رونما ہونے کے باوجود بھی لاہور پولیس کی جانب سے کوئی سدباب نہ کیا جا سکا ہے جس کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق صو با ئی دار الحکومت میں لاہور پو لیس کی جا نب سے ملزمان کو ہتھکڑیوں کے بجا ئے رسیوں اور کپڑوں سے باندھ…
کراچی (ویب ڈیسک ) فلمساز و ہدایت کار نبیل قریشی نے سال 2018 کو پاکستانی فلموں کے لیے زبردست قرار دے دیا ہے۔نبیل قریشی نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ’سال 2018 پاکستانی فلموں کے لیے شاندار رہا اور اس سال سینما نے ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں کے بجائے پاکستانی فلموں سے کمائی کی جو کہ بڑی کامیابی ہے‘۔آخر میں نبیل قریشی نے امید ظاہر کی کہ 2019 بھی پاکستانی فلموں کے لیے زبردست رہے گا۔
کراچی(وائس آف ایشیا ) سندھ کے سیاسی محاذ پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی متحرک ہوگئے، سندھ کی پچ کو محفوظ بنانے کے لئے یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک مل گیا، سابق وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اہم معاملات پر مشاورت کرلی گئی۔وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے سندھ حکومت مخالف محاذ کے بعد سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک مل گیا ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے جس میں سندھ حکومت کے خلاف سازشوں کا ناکام…
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے گھر میں گھس کر یونس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 4 لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے گارڈن ٹاﺅن میں میں ڈاکو گھر میں گھس کر مزمل اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جبکہ ملت پارک…
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رک سکا ہے۔ فیصل آباد کے نواحی تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں درندہ صفت نوجوان نے 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا جبکہ بچی کو تشویشناک حالت میں چک جھمرہ کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔”آسمان گرا نہ زمین پھٹی“ بچی کی نشاندہی پر اوباش گرفتار، بتایا گیا ہے کہ چک جھمرہ کے علاقہ قائدآباد کی رہائشی دس سالہ (ص ر) کو اس کا محلہ دار علی حسنین ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ کھیتوں میں لے گیا۔ جہاں اس…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ میں نے دنیا کے بہت سے ممالک دیکھے ہیں دنیا کے ایسے ممالک جہاں مثلاً ناروے اور سویڈن جہاں 6 ماہ تک ڈم لائٹ رہتی ہے اور بہت ہی دفعہ لمبی ہوتی ہے وہاں بھی بجلی گھر سارے سال چلتے ہیں اور کبھی اِس طرح سے بجلی بند نہیں ہوتی اور اب ہمارے ہاں بجلی کا سارا سسٹم ہی فیل ہو گیا اور گیس کے بعد بجلی کا بحران شروع…