کراچی (ویب ڈیسک ) امریکی کمپنی ایگڑون موبیل کے جہاز پاکستان کی سمندری حدود میں تیل کے ذخائرکی تلاش کے لیے منگل کی شام کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گئے ہیں۔کراچی کی بندرگاہ پرامریکی کمپنی کے 3 سپلائی ویسلز vessels لنگر انداز ہوئے ہیں۔ مشیر برائے میری ٹائم افیئر محمودی مولوی نے بتایا کہ رگ Rig مدر شپ siapam منگل کی شام کراچی پہنچا ہے۔کراچی کے ساحل سے 230 کلو میٹردور سمندری حدود میں پہلی ڈرلنگ 6 جنوری کو کی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ ایگزن موبائل 27 سال کے بعد پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت کی…
Author: Daily Khabrain
گوادر (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کا 14 رکنی وفد منسٹری آف انرجی اینڈ منرل ریسورس کے ایڈوائزر احمد حمدالغامدی کی قیادت میں گوادر پہنچ گیا وفد گوادر بندرگاہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین ن چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمیں ڑنگ باو¿ ڑونگ نے سی پیک منصوبوں فری زون کے متعلق وفد کو بریفنگ دی، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی ڈاکٹر سجادحسین نے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت اور گوادر ماسٹر پلان سے متعلق وفد کو بتایا سی پیک روٹ پر 9 اکنامک فری زون قائم کئے جارہے ہیں بلوچستان خصوصاً…
کراچی(ویب ڈیسک ) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 1279 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں اورجمعہ کو کوفی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب800روپے اور687روپے کا اضافہ ہوگیا۔جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر68000 روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 58300 روپے ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 880روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت 754روپے45پیسے پر مستحکم رہی ہے۔
کیمبرج (ویب ڈیسک ) سائنس دان ایسا تھری ڈی پرنٹڈ روبوٹک ہاتھ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو پیانو پر موسیقی کی مسحور کن دھنیں پیش کرسکتا ہے۔موسیقی ایک محو کردینے والا فنون لطیفہ ہے جس میں احساسات اور جذبات کی ترجمانی ہوتی ہے۔ فنون لطیفہ سے جڑے احساسات اور جذبات حضرت انسان کی وہ حس ہے جو اسے دیگر مخلوقات سے ممتاز کرتی ہے۔اس مشینی دور میں بھی جب حساب کتاب سے لے کر تعمیراتی شاہکار میں مشینیں استعمال ہوری ہیں اور روز مرہ زندگی میں ان کے بغیر جینے کا تصور ہی محال ہوگیا ہے۔ صحت کا شعبہ…
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید نے نیا ڈیجیٹل پاکستان پوسٹ کے نام سے موبائل ایپ کا افتتاح کردیا۔یہ ایپ پارسل ڈسپیچ ہونے سے منزل پر پہنچنے تک صارف کی رہنمائی کرے گی اور پارسل بھیجنے کے لیے اب ڈاک خانے کا عملہ صارف کے گھر آئے گا۔ اسلام آباد کے ای سی او پوسٹل اسٹاف کالج میں منعقدہ موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پوسٹل سروسز سالانہ 5 ارب روپے کا خسارہ برداشت کر رہا ہے، لیکن جدید مسابقتی دور میں پاکستان پوسٹ اب کسی…
واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکا نے اپنے جدید ترین ہیلی کاپٹر کی اولین ویڈیو اور تصاویر ریلیز کردی ہیں جسے انقلابی ہیلی کاپٹر ڈیزائن قرار دیا جارہا ہے۔ ہیلی کاپٹر کو ایس بی ون ڈیفیئنٹ کا نام دیا گیا ہے جس کے معنی بے باک اور دلیر کے ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق یہ جدید ترین ہیلی کاپٹر کسی بھی دوسرے جدید ہیلی کاپٹر سے دگنی رفتار سے پرواز کرتا ہے اور بے حد پھرتیلا اور متحرک ہے۔ اسی بنا پر مستقبل میں یہ بلیک ہاک کی جگہ لے سکے گا۔ ہیلی کاپٹر کی تیاری اور ڈیزائننگ میں 10 برس کا…
لاہور (نیٹ نیوز)سکرین ٹائم اورڈیجیٹل ویل بیئنگ نامی ایپس سے یہ پتاچل سکتاہے کہ دن میں کتنی بار اپنے موبائل فون کا استعمال کیاگیاہے ۔البتہ بہت سے صارفین اس سہولت سے فیض یاب نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ اس آپریٹنگ سسٹم کا حصہ ہے جو فی الحال چند ہی سمارٹ موبائل فونزمیں متعارف کرایا گیاہے ۔ایک صار ف خاتون کاکہناہے کہ پہلی بار ڈیجیٹل ویل بینگ نامی ایپ کو استعمال کر کے مجھے معلوم ہوا کہ میں نے اپنا موبائل فون 200 بار ان لاک کیا اور تین گھنٹے سے زائد کا وقت فون استعمال کرنے میں گزارا۔ ایسا میں…
ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک )یورپ کے ساحلوں وانگیروگے، ہیلگولینڈ، بریمرہافن اور ٹیکسل کے ساحلوں سے 12مری ہوئی وہیل مچھلیاں ملی ہیں،ان کی موت کی وجہ پتہ چلانے کیلئے حکام نے 10،10میٹرتک لمبی ان لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر نے کا فیصلہ کیاہے۔ساحلوں پر پڑی وہیل مچھلیوں کے مردہ اجسام کو اٹھانے کیلئے بھاری مشینری استعمال کی گئی اوربڑے بڑے ٹرالروں کے ذریعے انہیں ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ ایک مادہ وہیل کا وزن 15 ٹن جبکہ نر کا 60 ٹن تک ہوتا ہے۔سب سے پہلے ان وہیل مچھلیوں کی کھال کو کاٹا گیا اور پھر کھدائی کیلئے استعمال ہونے…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ کی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، جنگوں کی بات ہمیشہ بھارت نے کی اور امن کی بات پاکستان نے کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے خود کہا کہ ان کے اپنے لوگ سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی نہیں مانتے ہیں، بھارتی حکومت نے سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت اب تک اپنے لوگوں کو بھی نہیں دیا ہے، بھارت کو بتانا چاہتے ہیں صرف باتوں…
ممبئی(ویب ڈیسک)ناموربالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ فلم ”سڑک 2“ میں اپنے والد کے ساتھ کام کرنے میں خوف محسوس کررہی ہیں۔ سکرپٹ اورکہانی کے بہترین انتخاب کے باوجودعالیہ بھٹ اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنے سے خوفزدہ ہیں۔ حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں اپنے والد سے روزانہ ملتی ہوں لیکن اس کے باوجود میں فلم ”سڑک 2“ میں ان کے ساتھ کام کرنے شروع کرنے میں خوف محسوس کررہی ہوں۔عالیہ نے کہا کہ وہ موسیقی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرسکتیں اور اس سے…