لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم لاہور میں سیاسی آلودگی پھیلا رہی ہے۔سیاسی آلودگی پھیلانے والے سن لیں آپ کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہر روز کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، سٹیٹ کی رٹ کو مقدم بنایا جائے گا، جو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا انہیں سزا ملے گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایس او پیز پر لازمی عمل درآمد کرنا چاہیے، پنجاب میں کورونا کنٹرول روم…
Author: Daily Khabrain
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کا کہنا ہے کہ کراچی مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا۔ این سی او سی اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.71 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر قائد میں مثبت کیسز کی شرح 21.31 تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی کے…
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے وفاق کے 10 جنوری تک اسکولز بند کرنے کو تعلیم دشمنی قرار دیتے ہوئے 10 دسمبر کو پرامن احتجاج و پریس کانفرنسز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاشف مرزاصدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کی کال پر ملک بھر10 دسمبر کو“تعلیم بحالی تحریک” پرامن احتجاج و پریس کانفرنسز کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز ایس او پیز پر بھرپورعمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یو این سمیت یونیسف، یونیسکو وعالمی بینک ایڈویزری کا کہنا ہے کہ کورونا میں…
لاہور: (ویب ڈیسک ) ایپکس کمیٹی پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے حکومتی اقدامات پر من وعن عملدرآمد کرایا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، ڈی جی رینجرز پنجاب، صوبائی وزرا اور آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی۔ ایپکس کمیٹی نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور کاوشوں کا عزم کیا۔ اجلاس کے…
لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں جلسہ ہر صورت ہوگا ، تصادم کی صورت میں ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی صوبائی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تمام پی ڈی ایم جماعتیں جلسےکیلئے تیارہیں، لاہورکاجلسہ ہر صورت ہوگا، پی ڈی ایم نے ملتان میں جلسہ کرکےدکھایا ،13 دسمبر کا جلسہ بھی ضرور ہوگا جس میں ملک بھر سے لوگ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤنڈ سسٹم اور لائٹنگ…
اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کو ’راہ راست‘ پر لانے کے لیے ان سے شادی کی مگر ان کی کوششیں رائیگاں گئیں۔ اسد خٹک کے شوہر نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنی دو مختصر ویڈیوز میں پہلی بار انکشاف کیا کہ انہوں نے کیوں وینا ملک سے شادی کی اور کن حالات میں انہوں نے شادی کی۔ اسد خٹک اور وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو شادی کی تھی اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں، تاہم تعلقات خراب ہونے پر دونوں میں محض 4 سال بعد 2017 کو…
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہوئی کہ ہم نے ان لوگوں کو معاشرے میں عزت دی جو ناجائز طریقوں اور ڈرگز سے پیسہ بناتے تھے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ منشیات کو پہلے ہمارے ملک میں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، وہ سوچتے تھے کہ ہمارے ملک کا تو نقصان نہیں ہو رہا لیکن اللہ کا قانون ہے کہ جب بھی آپ اس چیز کی اپنے معاشرے میں اجازت دیتے ہیں جس کو اللہ نے منع…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ مریم کی رسائی تو پارلیمنٹ کی سیڑھیوں تک بھی نہیں جب کہ ان کی سیاست پی ڈی ایم والے بھینٹ چڑھ جائیں گے۔ گفتگو کرتے ہوئے فرودس عاشق نے کہا کہ 13 دسمبر کو یہ قانون کو للکار کرکہہ رہے ہیں کہ ’یا آر ہوگا یا پارہوگا‘، اپوزیشن کو بتانا چاہتی ہوں کہ 13 دسمبر کو صرف قانون کا ’وار‘ ہوگا اور قانون ہی اصل حکمران ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ لینے کی باتیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں، ہماری جیت ہوگی اور انہیں وزیراعظم کے استعفے کے…
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملتان کے بعد اب ہم لاہور جائیں گے اور کوئی ہمیں نہیں روک سکتا ہماری تحریک حکومت کے دھڑن تختے تک جاری رہے گی۔ لکی مروت میں جے یو آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تک عالم اسلام پر موجودہ حکمرانوں کی طرح لوگ مسلط ہیں ہم عالم کفر کے لیے آسان شکار ہیں، موجودہ حکمرانوں نے کشمیر پر بھارت کے قبضے کو قانونی شکل دے دی، ہمارے نااہل حکمرانوں نے بھارت کو خطے میں بالادستی دلا دی ہے، پاکستان کی پوری تاریخ میں ایسا…
نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے تمام 4 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں جس کے بعد قومی ٹیم کی ٹریننگ کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور انہیں اس سلسلے میں جلد اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔ اتوار کو قومی ٹیم کے ٹیسٹ کے پانویں اور آخری مرحلے میں تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں جس کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے البتہ اس کا حتمی فیصلہ نیوزی لینڈ حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔ مشہور ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق توقع ہے کہ کھلاڑی جلد کرائسٹ چرچ میں آئسولیشن سے نکل…