Author: Daily Khabrain

بھارتی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہزاروں سکھوں نے  احتجاج کیا، لندن کی فضا سکھوں کے بھارت مخالف نعروں سے گونج اُٹھی۔ بھارتی متنازع زرعی قوانین کے خلاف لندن میں 10 ہزار سے زائد سکھوں نے  بھارتی ہائی کمیشن کا محاصرہ کر لیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کسانوں کے معاشی قتل عام میں ملوث ہے۔  ہزاروں سکھوں کے احتجاج کے سبب وسطی لندن کا نظامِ زندگی متاثر ہوگیا۔ بھارت کے خلاف لندن کے علاوہ برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔

Read More

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے سلسلے میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے، اقوام متحدہ میں اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ پر پاکستان کی قرارداد منظور کر لی گئی، پاکستان نے اقوام متحدہ سے مذہبی منافرت کے خلاف کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے توہین رسالت کو قابل مذمت قرار دینے سے متعلق اقوام متحدہ کو ایک قرارداد پیش کی تھی، جسے جنرل اسمبلی نے منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے…

Read More

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 28سال مکمل ہوگئے۔ بابری مسجد کی شہادت نام نہادجمہوری بھارت پر سیاہ دھبہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 28سال مکمل ہوگئے، آج کادن تاریخی بابری مسجدکی شہادت کےغم کی یاددلاتا ہے، یہ اقدام مسلمان مخالف،مذہبی آزادی اورعالمی اصولوں کی خلاف ورزی تھا، یہ اقدام نہ صرف مسلمانوں بلکہ باشعوردنیاکےدماغوں میں آج بھی تازہ ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت نام نہادجمہوری بھارت پر سیاہ دھبہ ہے، بھارتی سپریم کورٹ کےناقص…

Read More

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے نماز جمعہ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل کردیا ہے۔ جس کے بعد مسجد کے اندرونی حال میں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکے گی۔ دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی…

Read More

سیالکوٹ : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا کاونٹ ڈاون شروع ہوچکا ہے۔ احتساب کیسز کے فیصلے ہورہے ہیں، ان کا اصل ٹھکانہ جیل ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ  کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کرونا پھیلنے کی وجہ جلسے اور ریلیاں ہیں۔ آج کرونا کے 662 نئے کیسز کا اضافہ ہوا اور ابھی تک کرونا سے 25 اموات ہو چکی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  پی ڈی ایم کا کاونٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، احتساب کیسز…

Read More

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تمام شھریوں کی مادری زبان اور ثقافتوں کا گلدستہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم ثقافت کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھیوں کو مبارک باد دی۔ سابق صدر نے کہا کہ شھید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے لوک ورثہ بنایا کہ ہماری ثقافت زندہ رہے جبکہ اکیڈمی ادبیات کی بنیاد بھی شھید بھٹو کا کارنامہ ہے۔ آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ اپنی ثقافت کی بق کیلیئے ضروری ہے شدت پسندی کی مزاحمت کی جائے۔  سابق صدر آصف علی…

Read More

کراچی: ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ زینب جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں فخر سے اس بات کا اعلان کررہی ہوں کہ میں اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ رہی ہوں۔‘ سابقہ اداکارہ و ماڈل نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’الحمدللہ ، اللہ پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کا شرف بخشا ہے۔‘ زینب جمیل نے کہا کہ میں اب اپنی زندگی…

Read More

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سندھ کےثقافتی دن پر مبارکباد دی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جاری کردہ اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ آج کے دن سندھی کمیونٹی کےکینیڈامیں کردار کوسراہانےکاموقع ملتاہے۔ واضح رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کینیڈین وزیر اعظم نے اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کی تھی اور کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کوعیدالاضحی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ انھوں نے کورونا وبا کی صورتحال کے پیش نظراحتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید…

Read More

آج کل ایماندار اسے کہا جاتا ہے ، جو چور بھی ہو اور تابعدار بھی ہو، پاکستان کے قرضے آسمان پر پہنچ گئے لیکن بندہ تابعدار ہے اس لیے کوئی نہیں پوچھ رہا، نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور (ویب ڈیسک ) مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آج کل ایماندار اسے کہا جاتا ہے ، جو چور بھی ہو اور تابعدار بھی ہو، وہ تابعدار ہے اسی لیے وہ ان کے پاس آخری آپشن ہے ، پاکستان کے قرضے آسمان پر پہنچ گئے لیکن بندہ تابعدار ہے اس لیے کوئی نہیں پوچھ رہا۔ بندہ ایماندار بھی ہے اور بندہ تابعدار…

Read More

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ میں نیب کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بلیک لسٹ کراؤں گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ نیب نے دو دن پہلے نیا بیانیہ جاری کردیا اور پہلے والے بیانیہ سے ہٹ گیا ہے، لوگ نیب پر ہنس رہے ہیں اور یہ ادارہ بدنام ہورہا ہے، اب اس ادارے کی عزت نہ عدلیہ میں ہے اور نہ ہی کسی اور ادارے کے سامنے۔ سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ نیب جس کو مرضی گرفتار…

Read More