پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپوزیشن ارکان کے استعفے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرانے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کے اہم اجلاس میں کورونا سے صحت یاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک شریک سابق وزیراعظم نواز شریف نے تجویز پیش کی پی…
Author: Daily Khabrain
فرانس سے متعلق خارجہ پالیسی کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلامی ممالک سے رابطے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 17 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی فرانس سے تعلقات کے حوالے سے پٹیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانس کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پالیسی سازی بھی زیر غور آئی۔ کابینہ نے او آئی آئی میں اسلامو فوبیا پر قرار داد کی منظوری کو پاکستان کی کامیابی قرار دیتے…
ویب ڈیسک : بھارت میں حال ہی میں ہونے والی زرعی اصلاحات کے خلاف کسانوں کا احتجاج 10 روز بعد شدت اختیار کرگیا ہے اور کسانوں نے ملک بھر میں ریلوے ٹریکس اور ہائے ویز بند کرتے ہوئے اس معاملے پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق کسان وید سنگھ نے ہڑتال سے قبل اپنے ساتھیوں کے خدشات کو بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑی بڑی کارپوریشنز قیمتیں کم کردیں گی اور ان کا روزگار تباہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ ہم پریشان ہیں، انتہائی پریشان ہیں، ہمارے…
امریکی جریدے فوربز نے رواں سال ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین فنکاروں کی فہرست جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین فنکاروں کی فہرست میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان، ایمن خان اور گلوکارعاطف اسلم شامل ہوگئے۔ خیال رہے کہ ایشیا پیسیفک کی فہرست میں ان اسٹارز کو شامل کیا گیا ہے جن کے سوشل میڈیا پر نہ صرف لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں بلکہ ان فنکاروں نے عالمی وبا کے دوران اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔ ماہرہ خان نے رواں…
صدرِ پاکستان نے معروف تاجراور صنعتکار سراج قاسم تیلی کےانتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دلی افسو س کا اظہار کر تے ہوئے لکھا کہ سراج قاسم تیلی کےانتقال پراللہ پاک ان کے اہل خانہ کو صبرعطا کرے۔ واضح رہےکہ ملک کے مشہور تاجر سراج قاسم دبئی میں طبیعت خراب ہونے پر 2روز سے اسپتال میں زیرعلاج تھے اور آج اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ سراج قاسم تیلی کو نمونیہ کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا،…
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور کے جلسے سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے جبکہ یہ حکومت جانے والی ہے اور یہ تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی۔ اسلام آباد روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل جس طرح لاہور باہر نکلا ہے وہ پوری دنیا نے ٹی وی اسکرین پر دیکھا کیونکہ لاہور نواز شریف کا قلعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح لوگ مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور حکومت کی…
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز منسوخ کر تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز منسوخ کردی گئی۔ اس سے قبل ایک جنوبی افریقی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سیریز کا پہلا میچ منسوخ کرکے نیا شیڈول جاری کیا گیا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر پہلے میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث میچ منسوخ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سیاسی اور مذہبی عسکری گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو فوری کارروائی کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ان عسکری گروہوں نے باقاعدہ یونیفارم پہن رکھی ہے، ان گروہوں کے اہلکاروں نے رینکس کے بیجز لگا رکھے ہیں، ایسے عسکری گروہوں کا قیام نیشنل ایکشن پلان کی شق 3 کی خلاف ورزی ہے، یہ عسکری گروہ آئین کے آرٹیکل 256 کے منافی بھی ہیں، ایسے گروہ ملک کے وقار اور ساکھ کیلئے نقصان دہ ہے، صوبائی حکومتیں ایسے عسکری…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن مینار پاکستان پر دس جلسے کرلے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے اب عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے ، یہ مجھے جانتے نہیں، میری حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتانہیں کروں گا۔خود ان کا سارا خاندان باہر بیٹھا ہے ۔ یہاں عوام کو اپنے لیے استعمال کررہے ہیں۔ ہمیں عوام کی فکر ہے ، جلسے کو سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمات…
(ویب ڈیسک)چین بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں مزید تین گاؤں پر قابض ہوگیا لیکن بھارت کو خبر تک نہ ہوئی۔ نئی سیٹلائٹ تصویروں نے بھارت کے ہوش اُڑا کررکھ دیے جس کے بعد بھارت کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ چین نے ڈوکلام سے صرف 7 کلومیٹر دور مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ سیٹلائیٹ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین نے بھارت اور بھوٹان کے ساتھ متنازع علاقے میں یہ گاؤں بسائے ہیں اور متنازع علاقے میں 50 سے زائد تعمیرات مکمل کرلی ہیں۔ چین کی جانب سے بھارت کے گاؤں آباد…