Author: Daily Khabrain

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بدعنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا۔ بدعنوانی جرم کے ساتھ سماجی، معاشی اور معاشرتی ظلم ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈال کر اپنے منصب اور ملک سے غداری کرتے ہیں۔ بدعنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔ کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کامشن ہے۔ کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی سے عالمی سطح پر…

Read More

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو بھیجنے کا آئینی طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے، اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پیش کرنا چاہتی ہے تو اسمبلی میں آجائے، یہ استعفی دیں گے تو ہم انتخابات کروا کر اور زیادہ مضبوط ہوں گے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی یہ کرنا کیا چاہتے ہیں۔ سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نیشنل ڈائیلاگ سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں، سیاسی ڈائیلاگ کی بہترین جگہ پارلیمنٹ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے پہلے دن کہا تھا پارلیمنٹ میں تمام سوالوں کے جواب…

Read More

نئی دہلی: بھارت میں برسر اقتدار انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بی جے پی کے دور حکومت میں مسلمانوں کی ایک اور تاریخی اہمیت کی حامل مسجد کو شہید کر کے مندر تعمیر کرنے کی سازش شروع کردی گئی ہے۔ انتہا پسند ہندوؤں کی جماعت بی جے پی نے اس سے قبل مسلمانوں کی تاریخی بابری مسجد کو شہید کیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے 28 سال کے بعد سنائے جانے والے فیصلے میں تمام 32 ملزمان کو بری کردیا تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب جنونی ہندوؤں نے دہلی کے قطب مینار کی مسجد قوت…

Read More

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور مذہبی ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کا داعی رہا ہےموجودہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں اتحاد امہ کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے 1.8 ارب مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں…

Read More

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کو مذہبی آزادی فہرست میں شامل کرنے کو مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل کرنے کے امریکی اقدام کو مسترد کرتے ہیں ۔ پاکستان کو مذہبی آزادی کے خلاف فہرست میں شامل کرنا حقائق کے خلاف ہے ۔ اس عمل سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں ۔ ایسے غلط اندراج سے دنیا بھر…

Read More

موجودہ حکومت کوآئینی اورجمہوری نہیں مانتے ، اسمبلیوں کے ذریعے سینیٹ کے الیکشن ہوئے تو وہ جعلی ہوں گے ، 13 دسمبر کا دن تاریخی ہوگا اگر حکومت نے ایک راستہ روکا تو دوسرا راستہ بنانا ہے ، پی ڈی ایم سربراہ کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکٹرول کالج کو توڑنا آئینی جدوجہد کا طریقہ سمجھتے ہیں ، اسمبلیوں کے ذریعے سینیٹ کے الیکشن ہوئے تو وہ جعلی ہوں گے ، لاہور کا جلسہ ہوکررہےگا، حکومت مینار پاکستان کو ڈیم بنارہی ہے تاکہ جلسہ نہ ہوسکے ، حکومت مینارپاکستان کوڈیم بنارہی ہےتاکہ جلسہ نہ ہوسکے ، 13 دسمبر کو جلسہ ہوگا، موجودہ حکومت کوآئینی اورجمہوری نہیں…

Read More

پاکستان میں سعودی  عرب کے سفیر  نواف  بن سعید المالکی   نے کہا  ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔  تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سعودی سفیر نواف  بن سعید المالکی  نے  کہا ہے کہ  پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس نہیں بھیجا جا رہا صرف ان لوگوں کو واپس بھیجا جاتا ہے جن کے پاس دستاویزات نہیں ہیں ۔ نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب میں  قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ملک بدر نہیں کیا جاتا پاکستانیوں کے لیے ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی…

Read More

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کریتی کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کریتی سینن نے کورونا وائرس کے شکار ہونے کی خبر سماجی رابطہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے دی ہے۔

Read More

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے خلاف سارے جمہوری پارلیمانی آپشن استعمال کریں گے جس میں استعفے بھی شامل ہیں۔ اپوزیشن کے 11 جماعتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی 3 بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں تینوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی۔ مشاورتی اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم…

Read More

کپتان قومی کرکٹ ٹیم  بابر اعظم  کا کہنا  ہے مضبوط ٹیموں  کے خلاف کھیلنے سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق   قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے دورہ  پاکستان کی تصدیق کیے جانے پرانہیں خوشی ہوئی ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ وہ اس سیریزمیں شامل 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کے منتظر ہیں کیونکہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب وہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں  کرکٹ کے سب سے اہم فارمیٹ میں پاکستان کی کپتانی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ قومی…

Read More