اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) شیخ رشید احمد نے وزیر داخلہ بنتے ہی اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفا کرو گے وفا کریں گے، جفا کرو گے جفا کریں گے۔ مخالفین شوق سے جلسے کریں، اسلام آباد بھی آئیں، حکومت کو فرق نہیں پڑے گا۔ شیخ رشید نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ اقتدار کے بھوکے لوگ اتوار بازار لگانے جا رہے ہیں، انھیں اس کی کھلی اجازت ہے۔ یہ لوگ سچائی کی سیاست کو ناکام بنانے اور اس میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرکے صرف اپنے مقدمات…
Author: Daily Khabrain
ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان اس وقت مختصر دورے پر لاہور میں موجود ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے لیکن آخری نہیں۔ اپنے دورے کے دوسرے روز ترک اداکار نے لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں ان کے ہمراہ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والے کاشف ضمیر اور یارِ من ترکی یوٹیوب چینل کے اینکر ڈاکٹر فرقان حمید بھی موجود تھے۔ ترک اداکار نے انگریزی اور ترکی زبان میں پریس کانفرنس کی اور بعدازاں اردو زبان کے بھی کچھ الفاظ ادا کیے۔ انجین التان دوزیتان…
پنجاب حکومت پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے پر ڈٹ گئی ہے۔ ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں 300 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے نوٹیفکیشن کے بعد مزید نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح چار اور لاہور میں 8 فیصد ہو گئی ہے جبکہ لاہور میں دہشتگردی کے ممکنہ خدشے کے باعث ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق جب کورونا پھیل رہا…
تاریخی مسجد وزیرخان میں شوٹنگ کے معاملے میں پراسکیوشن نے مقدمے میں سائبرکرائم کی دفعات شامل کرنے کی سفارش کر دی۔ سیشن عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کا چالان سی سی پی او لاہور کو ارسال کر دیا۔ پراسکیوشن نے مقدمے میں سائبرکرائم کی دفعات شامل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہےکہ واقعے کی سوشل میڈیا میں فوٹیج وائرل ہوئی تھیں، سی سی پی او لاہور مقدمے میں مزید دفعات شامل کرنے کا حکم دیں، پولیس نے چالان مکمل کر کے پراسیکیوشن میں جمع کروا دیا تھا۔ خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر کی سیشن…
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے انڈین کرونیکلز کے نام سے شائع دستاویز نے بے نقاب کردیا ہے کہ بھارت پاکستان کے تشخص کو متاثر کرنے کے لیے کیا کچھ کررہا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کو اس لیے تکلیف دی ہے کیونکہ آپ سے مزید تفصیلات شیئر کی ہیں جنہوں نے جنم لیا ہے اس دستاویز سے جو ‘انڈین کرونیکلز’ کے نام سے آپ کے سامنے آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ شائع ہو…
اٹلی کو 1982 کا فٹبال ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑی پاؤلو روسی64 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پاؤلو روسی اسپین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں بہترین کھلاڑی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو جتوا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کے علاوہ بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اٹلی کے میڈیا کے مطابق طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا پاؤلو روسی کی موت کا اعلان جمعرات کے روز کیا گیا۔ پاؤلو روسی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر اٹلی کے فٹبال ہیرو کی…
اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اعجاز شاہ کے پاس وزارت داخلہ تھی اور شیخ رشید وزیر ریلوے تھے۔ اعظم سواتی کو وزارت ریلوے کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ اعجاز شاہ کو وزیر نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ اعظم سواتی کے پاس اس سے قبل وزارت انسداد منشیات کا قلمدان تھا۔ وزیراعظم نے اپریل2019 میں اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کی ذمہ داری سونپی تھی اور اس سے قبل باضابطہ وفاقی وزیر داخلہ نہیں تھا۔ اس سے قبل آج ہی حفیظ شیخ…
لاہور معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز سیاست کا نشہ پورا کرنے کے لیے عوام کو کورونا کی بھینٹ چڑھا رہی ہیں، راجکماری نے لاہور کو محاذ جنگ بنانے کی سازش تیار کر لی ہے ۔ ڈنڈوں سے بھرے ٹرک جاتی امرا پہنچائے گئے ہیں۔ لاہور کو شرپسند عناصر سے بچائیں گے ۔ حکومت ان کو سیاسی شہید نہیں بننے دے گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا لاہور کو شر پسند عناصر سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کا ایک سیل تشکیل دیا ہے جو حکومت کو…
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال تک این آر او نہ دینے کی باتیں کرنے والے عمران خان خود ہاتھ جوڑ کر پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں، اللہ یہ وقت کسی کو نہ دکھائے۔ لاہور میں ریلی کے ساتھ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں خود لاہور کے شہریوں کو دعوت دینے نکلی ہوں کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں، لاہور کے شہریوں سے کہنے جارہی ہوں کہ فیصلے کا وقت…
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا پارٹی کی سینئر قیادت طور پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا استعفے دینے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پارٹی اراکین کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے سے روک دیا، جمعرات کو اس حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی اراکین سے جواب طلبی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کس کی ہدایت پر آپ لوگ استعفے دے رہیں؟ اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ پارٹی کی سی ای سی میٹنگ میں طے ہونا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے اراکین کو استعفیٰ دینے…