راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا۔ اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا- آر پار کی بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبے گی- لیڈر کال دیتا ہے گلی محلے میں دو مہینوں سے دعوت نامے نہیں بانٹتا پھرتا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ لوگوں کو خطرناک وائرس کا بھی پتہ ہے اور نیکٹا کے ہائی الرٹ کا بھی، اس کے باوجود اپوزیشن کی ضد کی سیاست بند…
Author: Daily Khabrain
چینی کی قیمت میں مسلسل کمی، 81روپے کلو ہوگئی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پراپنی معاشی ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بہترین حکمت عملی سے چینی کی قیمتیں نیچے لانے پر معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، چینی کمیشن نے جو قیمت تجویز کی تھی،چینی کی قیمت اس سے30فیصد زیادہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماشاءاللہ قومی سطح پر چینی 81 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جو ایک ماہ پہلے چینی 102 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی۔ انہوں…
احتجاجی بھارتی کسانوں نے بھارتی سرکار کی گھناؤنی سوچ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان اور چین کے نام پر دہشتگردی کرواسکتا ہے۔ بھارتی پنجاب کے احتجاجی کسانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کسان احتجاج کے پیچھے چین اور پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگا رہی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہرکیا کہ کسانوں کے خلاف کہیں بھارتی ایجنسیوں سے کارروائی نہ کروادی جائے۔ بھارتی یونین منسٹر راؤ صاحب دانوے نے احتجاج کا الزام چین اور پاکستان پر عائد کردیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی کسان سترہویں روز بھی مودی کے زرعی قوانین کیخلاف سراپا…
وفاقی حکومت نے ریاست کے خلاف بغاوت کرنے اور بغاوت پر اکسانے پر فوری کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ مقدمات کے اندراج کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو سونپنے کی منظوری دے دی، صوبائی حکومتوں کی منظوری سے بھی مقدمے کا اندراج ہوسکے گا، سیکرٹری داخلہ کو اختیار تفویض کرنے سے اب سمری منظوری کے لیے کابینہ کو نہیں بھیجنی پڑے گی۔ پہلے یہ اختیارات کابینہ کے پاس تھے تاہم بعض کیسز میں کابینہ کی منظوری نہ ہونے سے مقدمات کی پیروی غیر قانونی ہوجاتی تھی۔ بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا اختیار کابینہ سے سیکرٹری داخلہ کو منتقل کر دیا گیا۔…
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی افتخار شلوانی کو عہدے سے ہٹادیاگیا۔ افتخار شلوانی کے پاس کمشنر کراچی کا اضافی چارج بھی تھا،ذرائع سندھ حکومت کے مطابق افتخار شلوانی کو دونوں عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید احمد شیخ کو نیا کمشنر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں گے۔ ذرائع حکومت سندھ کے مطابق تعیناتیوں کا نوٹیفکشن کچھ دیر میں جاری ہوگا۔
پاکستان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا آغاز کردیا۔ کشمیرپریمیئر لیگ کا آغاز پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے کیا گیا ہے اور لیگ میں 6 ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔ ٹیموں میں مظفر آباد ٹائیگرز، میر پور رائلز، کوٹلی پینتھرز، راولاکوٹ ہاکس، باغ اسٹیلیئنز اوورسیز وارئیرز شامل ہیں جبکہ لیگ کے میچز یکم اپریل سے ہوں گے۔ اسلام آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے شرکت کی۔ اس…
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام اپوزیشن پارٹیاں غیر ملکی اشاروں پر ناچ رہی ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ صاف ظاہر ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ ہچکولے کھا رہا ہے جسے اب واپسی کا راستہ نہیں ملنا ہے اور یہ لوگ چاہئ جتنی بھی کوشش کرلیں انہوں حکومت این آر او نہیں دے گی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقتدار میں گزشتہ کئی سالوں سے موجود لٹیروں کولوٹی ہوئی دولت کاحساب دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ معیشت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی…
راولپنڈی(ویب ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس اکیڈمی ، کراچی میں منعقدہ 48 ویں بیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی۔ حاضر سروس / ریٹائرڈ عہدیداروں اور پاسنگ آوٹ ٹرینیوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے ایس ایف ٹرینیوں کی تربیت سے پاکستان میں ہوا بازی کے تحفظ کے معیار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اے ایس ایف ٹرینیوں کی تربیت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور فورس…
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سی پیک تعاون کا نیا مرحلہ دونوں حکومتوں کی راہنمائی میں جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود چینی سفیر نونگ زونگ کی وفاقی وزیر اسد عمر اور عاصم سلیم باجوہ کی سی پیک کے حوالے سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چینی سفارتخانے نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چینی سفارتخانہ اسد عمر اور عاصم باجوہ کی سی پیک منصوبوں کے نمائندوں سے ملاقات کو سراہتا ہے۔ اسد عمر اور عاصم باجوہ نے سی پیک منصوبوں کے…
دفتر خارجہ نے پاکستان کے خلاف گھناؤنی اور قابل مذمت پروپیگنڈا مہم سے اظہار لاتعلقی کی بھارتی وزارت خارجہ کی کوشش کو مسترد کردیا۔ بھارت کی اس پروپیگنڈا مہم کو یورپ کی غیر سرکاری تنظیم اپنی تفصیلی رپورٹ میں دنیا کے سامنے لائی تھی۔ چند روز قبل یورپی گروپ نے غلط معلومات پھیلانے والے ایسے بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا جو سال 2005 سے ایسے ممالک، جن کے دہلی کے ساتھ اختلافات ہوں بالخصوص پاکستان، کو بدنام کرنے کے لیے کام کر رہا تھا۔ گزشتہ برس یورپی یونین کی ڈِس انفو لیب نے 65 ممالک میں بھارتی…