Author: Daily Khabrain

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مینار پاکستان پر حاضری کے لحاظ سے سب سے چھوٹا جلسہ کیا ہے۔ شیخ رشید نے جلسے سے متعلق کہا کہ لاہور سے 13 ارکان قومی اسمبلی  اور 40 ایم پی اے رکھنے والی پارٹی کا جلسہ ناکام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متاثر نہيں ہوا، یہ مینار پاکستان پر حاضری کے حساب سے سب سے چھوٹا جلسہ ہے ، یہ جلسہ ناکام ہے جتنی بڑی تیاری تھی اتنا بڑا جلسہ نہيں تھا ،…

Read More

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کاکہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے نالائقی کی وجہ سے مائع قدرتی گیس(ایل این جی)کے سودوں میں مزید 15 ارب  روپےکا ٹیکہ لگادیا جب کہ حکومت پہلے ہی 122 ارب روپے کا نقصان کر چکی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کاکہنا تھاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر ہیں، ان کی نالائقیوں سے ادارے تباہ ہورہے ہیں، بتائیں چینی کمیشن کی رپورٹ پرکس کے خلاف کارروائی ہوئی۔ سعید غنی کاکہنا تھاکہ ملک میں مافیاز کی حکومت ہے جو  ایل این جی کے سودوں میں ملکی خزانےکو 122ارب روپےکے علاوہ 15ارب روپےکا ٹیکہ لگا چکی ہے…

Read More

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پورے دن احتجاج کے بعد ہفتے کے رات متعدد چاقو کے حملوں میں متعداد افراد کے زخمی ہونے کے واقعات سامنے آئے۔ قبل ازیں ٹیکساس میں ریپبلکن پارٹی کے سربراہ کی تجویز سامنے آئی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی ریاستوں کی ایک یونین تشکیل دے دی جائے تا کہ ڈیموکریٹ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو اقتدار حاصل کرنے سے روکا جاسکے۔ خیال رہے کہ جو بائیڈن نے موجودہ امریکی صدر کے 232 کے مقابلے میں نہ صرف 306 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے تھے بلکہ 70…

Read More

دوران سماعت اداکارہ عفت عمر کی طبیعت خراب ہوگئی ،سماعت میں کچھ دیر کے لئے وقفہ کر دیا گیا لاہور(ویب ڈیسک ) سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 19دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ، دوران سماعت اداکارہ عفت عمر کی طبیعت خراب ہوگئی جس کی وجہ سے سماعت میں کچھ دیر کے لئے وقفہ کر دیا گیا ۔ دوران سماعت میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر کے بیان پر جرح مکمل کی گئی ۔عفت عمر نے کہا کہ گلوکار فرہاد ہمایوں کو نہیں جانتی، میشا شفیع نے فرہاد ہمایوں کا میوزک کا…

Read More

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کا مودی سرکار کے متعارف کردہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں کسانوں  کامودی سرکار کی  متنازعہ زرعی پالیسیو ں کے   خلاف احتجاج فیصلہ کن مرحلے میں  داخل ہوچکا ہے۔ وفاقی حکومت اور کسانوں خے نمائندگان کے مابین مذاکرات کا ایک اور دور  ناکام ہونے کے بعد کسانوں نے احتجاج میں شدت لانے  کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسان رہنماؤں نے 14 دسمبر سے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ  بھارت بھر کے ہزاروں کسانوں نے  اتوار سے  ’’دہلی…

Read More

راولپنڈی : راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی کے سامنے فلٹریشن پلانٹ کے قریب دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی گنج منڈی کی  مرکزی شاہراہ پر دستی بم پھٹ گیا ، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں سمیت قانون نافذ کر نیوالے دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہیں ۔ ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والے تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ تما م زخمیوں…

Read More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی کال پر پی ڈی ایم باہر نکلی ہے اور اب حکومت کو آخری دھکا لگانے کا وقت آگیا ہے۔ جاتی امرا سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پورے لاہور کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ آپ کی جو تکالیف اور مشکلات ہیں ہمیں ان کا پورا ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی کال پر عوام نہیں نکلے بلکہ عوام کی کال پر پی ڈی ایم نکلی ہے اور…

Read More

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا سے صورتحال سنگین ہے، جلسوں کی اجازت نہیں دے سکتے، قانون کے مطابق چلیں گے، اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔  وزیراعلیٰ پنجاب نے گنگا رام ہسپتال کے دورہ موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے عوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں، اپوزیشن سے بیٹھ کر بھی بات چیت کی جاسکتی ہے، کورونا صورتحال میں جلسے جلوس کرنا مناسب نہیں، کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، کیا دنیا میں کہیں جلسے جلوس ہو رہے ہیں جو ہم کر رہے ہیں، کون سی…

Read More

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی، دیکھنا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کے تلوں میں کتنا تیل ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تھریٹ الرٹس کی بنیاد پر حکومت پنجاب نے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اپوزیشن کی جانب سے تالے توڑ کر وہاں سامان پہنچایا گیا، ساتھ ہی بار بار قانون کو للکارا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں کہیں بھی کسی سڑک پر کوئی کنٹینر دکھائی نہیں دے…

Read More

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو بتایا ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ‘میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، یہ مشکل ہے لیکن جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا’۔ اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست بھی کہ ہے کہ تمام لوگ ماسک پہنیں اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔ علاوہ…

Read More