اداکارہ ومیزبان صنم جنگ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کے بعد بعد انہوں نے 4 سالہ بیٹی کے ہمراہ خود کو قرنطینہ کرلیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی 32 سالہ اداکارہ صنم جنگ نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میں اپنے تمام خیر خواہوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں اور میری بیٹی مکمل طور پر قرنطینہ ہوگئے ہیں اور شکر گزار ہوں کہ کوئی شدید علامات موجود نہیں ہیں‘۔ اداکارہ نےاپنی پوسٹ میں مداحوں…
Author: Daily Khabrain
ریاض: سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا اعلان کردیا۔ عرب خبر رساں ادارےکے مطابق سعودی حکومت کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ حکومت نے کامیابی سےکورونا وائرس پر قابو لیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ سعودی عرب میں اتوار کے روز کورونا کے صرف 139 کیسز رپورٹ ہوئے جو ملک میں مارچ سے شروع ہونے والی کورونا لہر کےبعد اب تک سب سے کم کیسز ہیں۔ سعودی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ ملک میں کووڈ کی صورتحال یہ ظاہر کررہی ہےکہ ملک کے زیادہ تر علاقے کورونا سے محفوظ…
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پشاور، ملتان، کراچی اور لاہور کے ناکام جلسوں کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ٹولے کی سیاست ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسےکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاہور کے باشعور شہریوں نے جلسے میں شرکت نہ کر کے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کر دیا۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے لاہور جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 11 جماعتیں مل کر بھی لاہور میں اکیلے تحریک…
چار عدد بیلسٹک میزائل جب سمندری آبدوز سے فائر کیے گئے تو امریکہ کی نیندیں حرام ہونا ہی تھیں۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ روس کسی بھی ناگوار اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ نیوکلیئر جنگ کے لیے بھی اپنے آپ کو تیار کر چکا ہوا ہے۔یہ تب کی بات ہے جب امریکہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری سائنسدان کے منصوبے کے ماسٹر مائنڈ کو ٹھکانے لگا رہا تھا تب روس اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کی سمندر میں تنصیبات کے مشن پر لگا ہوا تھااور پھر جب امریکہ نے ایران پر دھونس جمانے اور اس کے ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لیے اپنے دو بمبار طیارے…
پاکستان میں حزب اختلاف کے اتحاد نے لاہور جلسے میں فروری کے قریب اسلام آباد مارچ اور پارلیمان سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے۔ لندن میں مقیم سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت میں بدعنوانی کے الزامات میں مطلوب مسلم لیگ نواز کے قائد نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’چند جرنیل وار گیم کے بجائے پولیٹیکل گیم میں مصروف ہیں‘ اور یہ کہ ملک میں موجودہ بحران کے ذمہ دار صرف وزیر اعظم عمران خان ہی نہیں بلکہ سیاسی انجنیئرنگ میں حصہ لینے والے کچھ…
بھارت میں کسانوں کا مودی سرکار کے خلاف احتجاج جاری ہے، مختلف ریاستوں سے مزید کاشتکار دلی پہنچ رہے ہیں۔ اٹھارہ روز سے دلی کا گھیراؤ جاری ہے کل ملک گیر ہڑتال ہو گی۔ مودی کی وضاحتوں کے باوجود کسان سراپا احتجاج، دلی جے پور ہائی وے بھی بند کر دی۔ ہریانہ اور پنجاب کی سرحد سنگھو پر بھوک ہڑتال بھی کی جائے گی۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ریل ٹریک بھی جام کر دیا جائے گا۔ مظاہرین نے اترپردیش کے ضلع گوتم نگر اور ریاست ہریانہ کے اضلاع امبالا اور کرنال میں ٹال پلازہ پر…
سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو تیار رہنے کا گرین سگنل دے دیا گیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں، الیکشن کمیشن چاہے تو اراکین کی ریٹائرمنٹ سے 30روز قبل بھی الیکشن کرا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کی تیاریاں جلد مکمل کر لی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات فروری میں ہی کرائے جا سکتے ہیں، عام طور پر اراکین کے ریٹائرڈ ہونے سے ایک ہفتہ قبل الیکشن کرائے جاتے ہیں تاہم الیکشن کمیشن چاہے تو اراکین کی ریٹائرمنٹ سے 30روز قبل بھی الیکشن کرا سکتا ہے۔بتایا گیا کہ…
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیسا اور وقت برباد کرکے کورونا کی وبا میں عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، یہ سب انھیں بلیک میل کرنے کی کوشش ہے تاکہ وہ ان کے جرائم پر این آر او دے سکیں، لیکن وہ انھیں کبھی این آر او نہیں دیں گے۔ پی ڈی ایم کے جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جلسہ کے ذریعے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، پی ڈی ایم مجھے بلیک میل کرکے لوٹی رقم بچانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے…
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ تین سال تک این آر او نہ دینے کا اعلان کرنے والا خود این آر او مانگ رہا ہے لیکن تابعدار کو این آر او نہیں ملے گا۔ مریم نواز نے لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے زندہ باد لاہوریوں کا نعرہ لگایا اور کہا کہ آج زندہ دلانِ لاہور نے خوش کردیا، جس نے دیکھنا ہو دیکھ لو نہ صرف مینار پاکستان بلکہ پل اور ارد گرد…
نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے نتیجے میں پاکستان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کووڈ کی دوسری لہر کے دوران متعدد معروف شخصیات میں اس وبائی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب معروف عالم دین مولانا طارق جمیل میں بھی کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔ مولانا طارق جمیل نے یہ بات اپنی ایک ٹوئٹ میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔