اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسدادِ ریپ آرڈیننس 2020 ء کی منظوری دیدی۔ آرڈیننس سے عورتوں اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے معاملات کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔ جنسی زیادتی کے ملزمان کے تیز ٹرائل اور کیسز جلد از جلد نمٹانے کیلئے ملک بھر میں اسپیشل کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور خصوصی عدالتیں 4 ماہ کے اندر جنسی زیادتی کے کیسز کو نمٹائیں گی۔ آرڈیننس کے تحت وزیرِاعظم عمران خان انسدادِ جنسی زیادتی کرائسس سیلز کا قیام عمل میں لائیں گے، یہ سیل 06 گھنٹے کے اندر اندر متاثرہ افراد کا…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم بحران میں ملوث آئل کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرولیم بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی، وفاقی کابینہ میں انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر طویل بحث کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جس میں شفقت محمود، شیریں مزاری اور اسد عمر شامل ہیں، انکوائری رپورٹ پر کیا ایکشن لیا جائے، اس پر 3 رکنی کمیٹی سفارشات تیار کرے گی۔ ذرائع…
معروف امریکی کاروباری جریدے ’فوربز‘ نے دنیا میں 2020 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سیلیبریٹز کی فہرست جاری کردی ہے جن میں ماڈل، بزنس وومن اور سوشل میڈیا اسٹار کائیلی جینر سرفہرست ہیں۔ اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار کائیلی جینر نے رواں برس 2020 میں مجموعی طور پر 59 کروڑ ڈالر کی کمائی کی۔ ان کی اس کمائی کی وجہ رواں برس اپنی کاسمیٹکس فرم، کائیلی کاسمیٹکس کے 51 فیصد حصص فروخت کرنا ہے۔ امریکی کاروباری جریدے نے کہا کہ اداکارہ نے سالوں سے اپنے کاروبار کے حجم کے حوالے کافی مبالغہ آرائی کی تھی اور انہوں نے…
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے الٹی میٹم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے اور اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جائیں گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نظر میں یہ ایک بے معنی سی سرگرمی تھی، ایک حجت تمام کی گئی کیونکہ وہ اعلان کر چکے تھے کہ 13 تاریخ کو ہم لاہور میں ایک تاریخ ساز جلسہ منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ پی ڈی…
کراچی: کلفٹن بلاک 2 میں چینی باشندوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی گئی۔ کراچی میں بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چینی شہریوں کی گاڑی پر مقناطیسی بم چسپاں کیا، تاہم گاڑی میں موجود غیر ملکی شہریوں نے خطرے کو بھانپتے ہوئے فورا گاڑی ایک طرف کھڑی کرکے پولس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری پہنچ کر چینی عملے کو محفوظ کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بی ڈی یو نے موقع پر پہنچ کر بم ڈیوائس کو مہارت کے ساتھ ناکارہ بنادیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیرشیخ کے مطابق گاڑی…
کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں دارالحکومت کے ڈپٹی گورنر ہلاک ہوگئے۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں سیکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے بم ان کی کار کے ساتھ منسلک کردیا تھا۔ افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں کابل کے ڈپٹی گورنر محبوب اللہ محبی کے ساتھ ان کے سیکریٹری بھی مارے گئے۔ دھماکا کابل کے پی ڈی 9 علاقے مکروریاں چہارم میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 40 منٹ پر ہوا، تاہم کسی عسکری گروہ نے دھماکے کی…
مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہو گئی، ایف آئی اے کی رپورٹ میں بحران کا ذمہ دار پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں کو قرار دیا گیا ہے۔ مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ کل کابینہ اجلاس میں پیش ہو گی، منظوری کے بعد پبلک کی جائے گی۔ دنیا نیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی رپورٹ میں بحران کا ذمہ دار پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں کو قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے…
بھارت میں کسانوں کا احتجاج 19 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ آج سارے ملک میں بھوک ہڑتال کی جا رہی ہے۔ مودی سرکار سے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہیں۔ دلی سے امرتسر آنے والی بارات میں بھی مودی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ بھارت میں کسانوں نے مودی کو آگے لگا لیا، کسان سارے ملک میں بھوک ہڑتال کر رہے ہیں، متعدد ریاستوں میں اہم شاہراہوں کو بھی بند کر دیا گیا۔ دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے بھی کاشتکاروں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مینار پاکستان پر جلسے کو ایک ’ناکام پاور شو‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تین ماہ کی حکومت مخالف مہم لاہور میں دفن ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے کورونا وائرس کی مزید مہلک دوسری لہر کے دوران جلسے کرنے اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر اپوزیشن پر سخت تنقید کی۔ ان کی جانب سے یہ بیان وزیراعظم ہاؤس میں ترجمانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران سامنے آیا۔ یہ اجلاس لاہور کے جلسے کے بعد منعقد ہوا جس میں اپوزیشن کے احتجاجی…
واشنگٹن: امریکی الیکٹورل کالج نے بالآخر جو بائیڈن کو 2020 کے انتخابات میں فاتح قرار دے دیا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلسل شکست تسلیم کرنے سے انکار کے باعث 40 دن تک جاری رہنے والے تناؤ کا خاتمہ ہوگیا۔ تمام 538 رائے دہندگان نے 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ان کے ووٹروں کی جانب سے انہیں دیئے گئے مینڈیٹ کی پیروی کی، ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو 306 ووٹ ملے جبکہ ان حریف ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو 232 ووٹ ڈالے گئے۔ 20 جنوری کو صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا حارث…