افغانستان میں قیام امن کا واحد راستہ نتیجہ خیز اور جامع مذاکرات کا انعقاد ہے، پاکستان افغانستان میں دیر پا اور مستقل قیام امن کا متمنی ہے. شاہ محمود قریشی اسلام آباد(ویب ڈیسک ) افغان طالبان سیاسی کمیشن کے وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی وزیر خارجہ نے افغان وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کے وفد کے ساتھ ہونے والی گزشتہ دو نشستیں انتہائی سود مند رہی تھیں. انہوں نے کہاکہ دوحا میں امریکا طالبان کے درمیان…
Author: Daily Khabrain
31جنوری تک وزیراعظم نے استعفی نہ دیا تو سندھ اسمبلی توڑنے کے آپشن پر غور کریں گے.بلاول بھٹو لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر اس سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کرنا پڑے گا اور ہم جمہوریت کے لیے سندھ حکومت اور نیشنل اسمبلی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہیں . لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مزاحمت اور تحریکیں چلانے کی ایک تاریخ ہے اور اگر اس لانگ مارچ کو کامیاب ہونا ہے تو وہی لوگ جو ضیا کی آمریت کا مقابلہ کرتے تھے، جو مشرف کی آمریت کا مقابلہ کرتے تھے ان کو مل…
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت دیگر کو قصور وار قراردے دیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں جس میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت دیگر کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا ایف آئی اےسائبر کرائمز ونگ لاہور کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے…
ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ انہیں جوبائیڈن کے آنے سے زیادہ ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کی خوشی ہے۔ ایران کی کابینہ سے خطاب میں صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا انہیں خوشی ہے کہ ایک لاقانونیت والا امریکی صدر جا رہا ہے۔ حسن روحانی کا کہنا تھا خوشی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اقتدار چھوڑ رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے سب سے زیادہ لاقانونیت والے صدر اور دہشت گرد تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صدر جوبائیڈن کے آنے کی بہت زیادہ خوشی تو نہیں لیکن…
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس تو پیسے نہیں کہ سارے پاکستان میں ہسپتال بناتی پھرے نہ ہی وسائل ہیں، بدقسمتی سے ہمارے پاس قرضوں کا حجم اتنا زیادہ ہے کہ ٹیکس کی مد میں ہونے والی آمدن کا نصف حصہ تو قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔ پشاور میں ادارہ برائے امراض قلب کے افتتاح کے موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ 22 کروڑ افراد کو ہیلتھ کوریج دیں لیکن ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے نجی سیکٹر آئے گا اور وہ آگے آرہا ہے ہسپتال بنانے…
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر اور سری لنکن ہائی کمشنر نے ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے سعودی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی صورت حال، دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ہر معاملے میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ دوسری جانب آرمی چیف سے سری لنکن ہائی کمشنر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی…
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نوازکو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) کا چیئر مین ‘عمران مانیار کوتین سال کے لئے کنٹریکٹ پر بطور مینیجنگ ڈائریکٹرسوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ ‘ علی جاوید ہمدانی کوتین سال کے لئے کنٹریکٹ پر بطور مینیجنگ ڈائریکٹرسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ تعینات کرنے ‘ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیویشن ( ای اوبی آئی)کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تنظیم نو کرنے کی منظوری دی جبکہ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن مارچ یا اس سے قبل ہوسکتے ہیں ‘ اگر سندھ اسمبلی نہ بھی…
لندن: برطانیہ میں کویڈ 19 کی نئی قسم سامنے آگئی ہے۔ برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ لندن میں ایک ہفتے کے دوران نئی طرزکے کورونا کیسز سامنے آئے جس سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم سے آگاہ ہیں، نئے وائرس سے برطانیہ میں ایک ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ایکسپرٹ مائیک ریان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لندن میں نئے وائرس کے موجودہ کورونا سے مختلف ہونے کا ابھی تک ثبوت نہیں ملا، یہ وائرس وقت کے ساتھ ساتھ بدلتا رہتا ہے۔ کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے سبب لندن میں کورونا کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکا اور کینیڈا میں پہلی کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔ دونوں ممالک میں کورونا کی پہلی ویکسین طبی عملے کے ایک رکن کو دی گئی۔ امریکہ میں پہلی ویکسین نیویارک میں کوئنز اسپتال کی نرس کو لگائی گئی، مجموعی طورپر اب تک طبی عملے کے پانچ ارکان کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
لاہور : پی ڈی ایم کے مینار پاکستان میں جلسے پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پرنائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازسمیت لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ سکیورٹی آفیسر پی ایچ اے کی مدعیت میں تھانہ لاری اڈہ میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازسمیت درجنوں رہنماؤں کو نامزد کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم انتظامیہ پارک کا گیٹ، جنگلے توڑ کر پارک میں داخل ہوئی، ملک وسیم کھوکھر 125 افراد…
وفاقی حکومت نے پاکستان کی ایوان بالا (سینیٹ) کے انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن ووٹ سے کرانے کا فیصلہ بھی کیا جبکہ اٹارنی جنرل خالد جاوید…