وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت سستی بجلی فراہم کرنےکے لئے سرگرم ہو گئی ،پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ او ر6 بینکوں کے کنسورشیم کے درمیان 100ارب روپے کی فنانسنگ کا معاہدہ ہوگیا۔وزیراعلیٰ معاہدے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔معاہدے کے تحت بینکوں کا کنسورشیم 100ارب روپے کی فنانسنگ کرے گااور1263میگا واٹ کے پنجاب تھرمل پاور پلانٹ سے سالانہ10ارب یونٹس پیدا ہوں گے ۔عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6بینکوں کے کنسورشیم سے 100ارب روپے کی فنانسنگ کے معاہدے کوملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریاستی گارنٹی کہا جا سکتا ہے…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت کی درخواست پر ریمارکس دیے کہ چیئرمین نیب کے سوا کوئی ایک شخص بتائیں جو نیب کی تعریف کرتا ہو۔ سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاونٹس کیس میں ڈاکٹر ڈنشا اور جمیل بلوچ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیےکہ عدالت موجودہ کیس میں نیب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، 20 ماہ سے ایک بندہ جیل میں ہے جب کہ مرکزی کردار آزاد گھوم رہے ہیں۔ جسٹس عمر عطا نے ریمارکس دیے کہ نیب کی وجہ سے لوگ پاکستان میں سرمایہ…
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کا اہم جزو ہیں، ان کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہو گی، روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے ٹیکس فارم کو آسان بنایا جا رہا ہے، رجسٹریشن پورٹل پر کام بھی جاری ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں،عمران خان نے ایس ایم ایز کے…
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دو روزہ دورے کے پہلے روز متحدہ عرب امارات نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے فرمان روا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔ ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ نے شیخ محمد بن راشد کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم نے بھی اس کا خیر مقدم کرلیا۔ دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ…
ترک اداکار اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی کو پاکستان لانے والے ٹاک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے ترک اداکار اینگن التان کو پاکستان لانے والے بزنس مین کاشف ضمیر جو ٹک ٹاکر بھی ہے کو گرفتار کرلیا۔ کاشف ضمیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں جمعرات کی صبح چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے جب کہ اس کا سیکیورٹی گارڈ بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف…
فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کے دوران ترک اداکار اینگن التان المعروف ارطغرل غازی کی پاکستان آمد سے متعلق کہا ہے کہ ارطغرل آیا اور پیسے لے کر چلا گیا لیکن ہم ہمیشہ یہیں رہیں گے۔ فہد مصطفیٰ کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے ’’نند‘‘اور ’’جلن‘‘ جہاں رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈرامے ہیں وہیں ان دونوں ڈراموں پر بے حد تنقید بھی ہوئی۔ ڈراما سیریل’’جلن‘‘ کی کہانی، اس میں دکھائے جانے والے بولڈ سینز اور ڈائیلاگز کے باعث پیمرا نے اس ڈرامے پر پابندی بھی لگادی تھی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو…
گلوکارہ میشا شفیع کی قانونی ٹیم نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے علی ظفر کی درخواست پر مکمل کی گئی تفتیش سے متعلق کہا ہے کہ اس میں ’نقائص‘ موجود ہیں۔ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے گزشتہ روز ٹرائل کورٹ میں پیش کیے گئے عبوری چالان پر رد عمل دیتے ہوئے میشا شفیع کی قانونی ٹیم نے کہا کہ ان کی نظر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں گہرے قانونی ’نقائص‘ موجود ہیں۔ میشا شفیع کی قانونی ٹیم کے مطابق تاحال کسی بھی قانونی عدالت نے علی ظفر کی شکایت پر دائر…
حکومت کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات فروری میں کروانے کے اعلان پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چونکہ ان کی جماعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ ہے اس لیے اس حوالے سے حکمت عملی پی ڈی ایم میں مرتب کی جائے گی۔ ‘لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جب کوئی نالائق، ناکام حکومت عوام کے گھیرے میں آجاتی ہے تو وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں پر اتر آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ کے انتخابات ایک ماہ…
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں بتالیس جیلیں انتظامیہ کی بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کے باعث ایڈیز جیسی موذی بیماری کا گڑھ بن گئی ہیں۔ تین سو آٹھ ایڈز کے مریضوں سمیت ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں نے بھی جیلوں کا رخ کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ جیل حکام کی ملی بھگت سے ایک ایک بیرک میں بدنام زمانہ مجرمان کے ساتھ ایسے مجرمان کو بھی بند کردیا جاتا ہے جو پہلی بار کسی جرم میں جیل آتے ہیں۔ ان نومولود مجرمان کو عادی مجرم اپنے دیگر مکروہ دھندے کے ساتھ ساتھ ان نومولود مجرمان کو زبردستی غلط کاری کا نشانہ…
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کپتان شاداب خان نے کیا جو کہ مکمل فٹ ہو گئے ہیں اور بابر اعظم کی غیر موجودگی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ شاداب خان کی ٹانگ میں کھچاؤ کی شکایت تھی جو اب دور ہو گئی ہے اور…