وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے مطالبات کو ذاتی مفادات کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ لانگ مارچ کر کے یہاں آکر ایک ہفتہ گزار گئے تو استعفے کا سوچوں گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے بجلی کے حوالے سے اندازہ نہیں تھا کیونکہ بجلی لاگت 17 روپے کے قریب ہے اور ہم عوام کو 14 روپے پر فراہم کر رہے ہیں جس سے گردشی قرضہ بڑھتا جا رہا ہے۔ عوام کو امیدیں دلانے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ‘لوگوں نے…
Author: Daily Khabrain
سری لنکا میں کرونا (کورونا) وائر س میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے والے 15 مسلمانوں (جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے) کی میتیں خاندان کی خواہشات اور اسلامی تعلیمات کے برعکس جلانے پر شدید بے چینی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بدھ مت پیروکاروں کی اکثریتی آبادی والے ملک میں صحت کے حکام کا اصرار ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں جلانا ضروری ہے، چاہے وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہوں، جو روایتی طور پر اپنی میتوں کا چہرہ قبلہ رو کرکے دفن کرتے ہیں۔ سری لنکن حکومت کے اس فیصلے کے خلاف مقامی مسلمان کولمبو میں…
راولپنڈی:ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تاہم بھارتی فورسز کی فائرنگ میں اقوام متحدہ کے دونوں اہلکار محفوظ رہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کے چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کر دی اوربھارتی فورسزنے جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایہ، گاڑی میں اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ کے 2 اراکین موجود تھے۔
کانفرنس میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے اور فوجی مہم جوئی کے لیے بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان کے پاس بھارتی منصوبے کی قابل اعتماد معلومات موجود ہیں تاہم پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے آج صبح لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ…
کراچی: اداکارہ مہوش حیات کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی ملک میں تمام چڑیا گھر فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بھی کہہ چکا ہے کہ چڑیا گھر جانوروں کے حراستی مراکز ہیں، جانوروں کو عوامی تفریح کے لیے قید کرنا انتہائی برا اور ظالمانہ عمل ہے لہذا پاکستان کے پاس دنیا میں عزت کمانے اور اللہ کو خوش کرنے کا ایک موقع ہے کہ تمام جانوروں کو رہا کرکے ملک میں تمام چڑیا گھروں کو بند کردیا جائے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت کرتاہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں افغان امن عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں افغانستان میں سیز فائر اور تشدد کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت کرتاہے۔ عمران خان نے کہا کہ شروع سے موقف ہے افغان تنازعہ کا فوجی نہیں سیاسی بات چیت ہی واحد حل ہے۔ انہوں نے مزید…
پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مولانا فضل الرحمان سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ جیو نیوز کے مطابق نیب پشاور نے جے یو آئی اور حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو اثاثوں کی تفصیلات دینے کےلیے خط لکھا ہے جس میں ان سے منقولہ وغیرمنقولہ جائیدادکی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بینک اکاؤنٹس اور ذرائع آمدن کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کا برطانیہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہے اور انہیں ملک اللہ ہی لاسکتے ہے۔ اسلام آباد میں نادرا کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اسحٰق ڈار کو بھی ملک نہیں لاسکے تھے’۔ شیخ رشید نے اپوزیشن اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنز (پی ڈی ایم) کو کورونا کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان کہیں نہیں جارہے، جس نے شرط لگانی ہے لگالے، اِن لوگوں سے تو کبھی نہیں…
باغی جناح کا سابق ڈائریکٹر اختر سپرنٹنڈنٹ کو ٹھی پر برا جمان معلوم ہوا ہے کہ سابقہ وائس چیئر مین نے سپرنٹنڈنٹ باغ کی ایک طویل و عریض کوٹھی کو انسٹیٹیوت بنانے کے لئے سر توڑ کوششیں کی اور دس کروڑ روپے بھی حکومت سے منظور کروا لیے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انسٹیٹیوٹ کے لیے بیش قیمتی فرنیچر بھی سابقہ چیئرمین کی منشاکے مطابق خریدا گیا جو پڑا پڑا خراب ہو رہا ہے اور یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس انسٹیٹیوٹ کو ذاتی مفاد کے لیے بنایا جا رہا ہے۔کیونکہ باغ جناح میں پہلے ہی لیڈیز…
ماضی کی طرح رواں سال بھی موسم کی تبدیلی کے ساتھ خشک میوہ جات کی قیمتوں میںبے پنا ہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی وجہ سے ڈرائی فروٹ خریدنا عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔ڈرائی فروٹ موسم سرما کی سوغات ہیں جسے شہری توانائی بحال رکھنے اور قوت مدافعت بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔لیکن شہر میں ڈرائی فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔سردیوں کی خاص سوغات یعنی میواجات عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیںجبکہ مونگ پھلی بھی غریبوں…