ترکی کےاسپتال میں آئی سی یو میں آکسیجن سلنڈر پھٹنےسےآگ بھڑک اٹھی، آگ سےجھلس کر آئی سی یومیں داخل کورونا کے 9مریض ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی کےمطابق واقعہ ترکی کے شمال مشرقی علاقے کے اسپتال میں پیش آیا جہاں آئی سی یو میں موجو دگیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے جھلس کر 9 مریض ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونےوالےتمام مریض کورونامیں مبتلا تھے۔ دیگر زخمی مریضوں کو دوسرےاسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
Author: Daily Khabrain
سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے آرمی چیف سے حکومت گرانے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، یہ وزیر اعظم کے اندر کا خوف بول رہا ہے۔ لاہور میں (ن) لیگ کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ‘اپوزیشن نے آرمی چیف سے حکومت گرانے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، یہ وزیر اعظم کے اندر کا خوف بول رہا ہے، عمران خان کلین بولڈ، اسٹمپ آؤٹ ہوچکے ہیں لیکن ضدی بچے کی طرح کریز پر کھڑے ہیں، جبکہ اپوزیشن عوام کی طاقت…
گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس میں اداکارہ عفت عمر کی جرح دوسری سماعت کے دوران بھی مکمل نہ ہوسکی اور عدالت نے انہیں آئندہ سماعت پر بھی جرح کے لیے بلا لیا۔ ہتک عزت کے کیس کی سماعت سیشن کورٹ کے جج امتیاز علی کی عدالت میں ہوئی، جہاں اداکار عفت عمر سے علی ظفر کے وکلا نے جرح کی، تاہم دوسری سماعت کے دوران بھی ان کی جرح مکمل نہ ہوسکی، جس پر عدالت نے گلوکار کے وکلا کو آئندہ سماعت میں اداکارہ سے جرح مکمل…
ممتاز عالمِ دین طارق جمیل نے عالمی وبا کورونا وائرس کو 5 دن میں شکست دے دی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ الحمداللہ آپ سب مٌحبین کی دعاؤں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔ انہوں نے مکمل شفایابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مکمل صحتیابی کےلیے ابھی مزید آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں۔ عالمِ دین طارق جمیل نے یہ بھی لکھا کہ اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔
بوم بوم شاہد آفریدی قلندرز فیملی کا حصہ بن گئے اور وہ ابو ظبی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز ٹیم کے آئیکون پلیئر ہوں گے ابوظبی ٹی ٹین لیگ کی ٹیم قلندرز کے آنر عاطف رانا نے لاہور میں ایک نیوز کانفرنس میں آئیکون پلیئر کا اعلان کیا جب کہ قلندرز کے ساتھ چوہدری عمر کی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان بھی پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ عاطف رانا نے کہا کہ آج یہ اعلان کرتے ہوئے بڑے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ لالہ شاہد آفریدی قلندرز فیملی کے ساتھ جڑ گئے ہیں اور وہ 28 جنوری…
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی کشتی کا چپو دو بچوں کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بتا دیں عدالتوں نے جنھیں مفرور قراردیا ہے وہ پاکستان کب واپس آرہے ہیں؟ فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ میں پیزا کھانے کے بجائے انھیں پاکستان آنا چاہیے، 31 جنوری کے بعد راج کماری کو نئی تاریخ دینی پڑے گی۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا ہے کہ ہم اپنے سسٹم (نظام) میں زیادہ سے زیادہ جمہوری اقدار لائیں گے اور اسی اقدار کے تحت ہم آگے بڑھیں گے۔ لاہور میں پنجاب بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ ججز اور وکلا کے درمیان باہمی بات چیت کے حوالے سے جو دیوار تھی اسے کافی حد تک مسمار کردیا گیا ہے اور کوشش کر رہے ہیں وکلا اور ججز کے درمیان عدالتوں سے متعلق معاملات کو باہمی مشاورت کے ساتھ لے کر آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں اور…
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد وسیم کو چیف سلیکٹر اور سلیم یوسف کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔ چیف سلیکٹر کا عہدہ مصباح الحق کے ایک عہدہ چھوڑنے سے خالی تھا جب کہ چیئرمین کمیٹی کا عہدہ اقبال قاسم کے عہدہ چھوڑنے سے خالی تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو اہم خالی عہدوں پر تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد وسیم کو قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین اور سلیم یوسف کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا اور دونوں عہدیداران کی تقرری تین سال کے لیے…
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور کورونا کی مانیٹرنگ کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کو بھی کورونا وائرس لگ گیا۔ اسد عمر نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی رپورٹ آنے کے بعد میں نے اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے بالآخر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد آئی ایم ایف پروگرام کا دوبارہ آغاز کرنا ہے جو گزشتہ 10ماہ سے تعطل کا شکار تھا۔ وزیر اعظم عمران خان کی بجلی کے نرخوں میں نئے اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد 10ماہ سے تعطل کا شکار عالمی مالیاتی فنڈ کے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کو دوبارہ شروع کیا جائے گا اور جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک ناگزیر شرط تھی۔ منظوری کے بعد بجلی کی نرخوں میں 25 فیصد یعنی 3روپے 34 پیسے…