پشاور: وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سلنڈرز بروقت نہ پہنچنے پر کورونا کے 7 مریض جاں بحق ہو گئے۔ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں گزشتہ رات آکسیجن کی سپلائی میں کمی کا واقعہ پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں آکسیجن سلنڈرز بروقت نہ پہنچنے پر کورونا کے 7 مریض جاں بحق ہو گئے۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اسپتال کے بورڈ آف گورنر کو 2 روز کے اندر انکوائری و ایکشن کا کہا…
Author: Daily Khabrain
پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 58 افراد انتقال کر گئے جب کہ 3308 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا کی صورت حال بنتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 645 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3308 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی جب کہ 58 افراد انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے جب کہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499 ہو گئی ہے۔ سرکاری…
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں مریم نواز اور شہباز شریف کا الگ الگ مؤقف ہے جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بھی استعفوں کے معاملے پر الجھن کا شکار ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اموات صفر کی سطح تک آگئی تھیں لیکن اب پھر 50 سے 76 سے قریب اموات یومیہ ہورہی ہیں اور یہ کہہ دینا کہ یہ ایک مسئلہ نہیں ہے حقائق سے آنکھ چرانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری…
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بلیک کیپس کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے گرین شرٹس میں سرفراز احمد اور طلعت حسین کی واپسی ہوئی ہے۔ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی قومی ٹی ٹوئنٹی…
بھارتی حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد بھارت میں کسانوں کا احتجاج 10ویں روز بھی جاری ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زرعی اصلاحاتی قوانین پر کسانوں اور حکومت کے درمیان بات آج ہوگی۔ صدر کسان تحریک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسان ہر روز حکومت سے بات نہیں کرسکتے، آج حتمی بات ہوگی۔ کسان تحریک کے صدر نے کہا کہ آج مذاکرات ناکام ہوئے تو نیشنل ہائی وے 8 سے جنتر منتر تک مارچ کریں گے۔ تین نئے زرعی قوانین منسوخ نہیں ہوئے تو 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔ بھارتی میڈیا…
روسی حکومت نے اپنی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین ‘اسپوٹنک V’ کی تقسیم کا آغاز کردیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پہلے مرحلے میں روسی دارالحکومت ماسکو میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کے 70 طبی مراکز میں ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں ویکسین لگانے کی مہم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ روسی ویکسین حکومت کی جانب سے مفت دی جائے گی اور سب سے پہلے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے سمیت ، اساتذہ اور سماجی رضاکاروں کو دی جائے گی کیونکہ یہ لوگ…
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ کرنےوالے آرگنائزرز اور کرسیاں دینے والوں پر مقدمہ ہوگا، اپوزیشن کا اتحاد یونین آف کروکس، چی گویرا نہ بنے ، مشرف نے اپنی کرسی بچانے کے لیے انہیں این آر او دیا،مجھے چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دونگا لیکن ملک سے غداری نہیں کرونگا۔ ملک میں ریپ جرائم کی شرح سب سے زیادہ ، موبائل فون کے غلط استعمال نے معاشرے میں تباہی مچا دی،دوسری جانب حکومتی عہدیداران کا کہناہےکہ اپوزیشن قیادت اپنے کیس بند کرانے کیلئے عوام کو کورونا کا شکار کررہی ہے،استعفے بھی دیدیں تو این…
لاہور: برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے 13دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لئے جدید ائیربس A.332استعمال کرے گی۔ برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری آ گئی،ترجمان کے مطابق برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے 13دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرے گی اور ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جبکہ سی اے اے کی جانب سے سلاٹ اورپروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لئے جدید ائیربس A.332استعمال کرے گی۔…
بابراعظم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ بیٹنگ کے دوران کپتانی کا دباؤ نہیں لیتے :بائولنگ کوچ لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کا خیال ہے کہ نیوزی لینڈ اپنے میدانوں پر ایک خطرناک ٹیم ہے اور اس کے خلاف کامیاب ہونے کے لئے قومی ٹیم کو واقعی میں اچھا کھیلنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد سے ہی پاکستان ٹیم آئیسولیشن میں ہے اور انھیں تربیت کی اجازت نہیں ہے ، 10 قومی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہوا ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ اپنے ہوم گرائونڈ پر خطرناک ٹیم ہے اور یہ دورہ پاکستان کے لئے آسان نہیں ہوگا، اس دورے میں قومی…
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ طلب کرنا ذہنی معذور ی کی زندہ مثال ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےمیڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ حکومت دشمنی میں نہیں بلکہ عوام دشمنی میں بہت آگے نکل چکے ہیں، کرپشن کورونا پی ڈی ایم کی شکل میں ملک پر مسلط ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ والوں کو عوام نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے، اخلاقی طور پر معذور لوگوں نے ملکی نظام…