Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر، پاؤنڈ کے مقابلے میں 4 روپے سستا
    • امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی تیل بردار جہاز پاکستان کی جانب روانہ
    • نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں 5.6 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
    • تہران کی امریکا کو وارننگ، خطے کا انفراسٹرکچر بھی نشانے پر ہوگا
    • امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیلی فوج کی فنڈنگ روکنے کی تجویز مسترد کر دی
    • ایبولا کے خدشے پر امریکا نے ڈی آر کانگو میں موجود شہریوں کی وطن واپسی روک دی
    • امریکی فوج نے ایران پر حملوں کی تازہ لہر مکمل کرنے کا اعلان کر دیا
    • ایرانی فوج کا دعویٰ، اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا
    • امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 2 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی
    • میانمار کے قریب دو کشتی حادثوں میں 500 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ: اقوام متحدہ
    • عراقی وزیراعظم الزیدی نے اربیل پر ڈرون حملے کی مذمت کی
    • برازیل نے امریکی 25 فیصد ٹیرف کی مذمت کر دی
    • آئی آر جی سی کا اردن کے فضائی اڈے پر میزائل حملے کا دعویٰ
    • ایندھن کے ذخائر کم، پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ
    • پاکستان بجلی کے گردشی قرضے کا ہدف پورا نہ کر سکا
    • پاکستان نے 4 سال کی سب سے مہنگی ایل این جی درآمد کر لی
    • فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا
    • عامر خان کے خلاف نفرت انگیز اعلان، 5 کروڑ روپے انعام کی پیشکش
    • "زمبابوے نے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔”
    • "پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس کے لیے پیڈل کھیلنے کا مشورہ دے دیا گیا۔”
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    روس نمبر لے گیا‘ کرونا ویکسین کی تقسیم شروع کردی

    By Daily Khabrainدسمبر 6, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    روسی حکومت نے اپنی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین ‘اسپوٹنک V’ کی تقسیم کا آغاز کردیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق پہلے مرحلے میں روسی دارالحکومت ماسکو میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کے 70 طبی مراکز میں ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں ویکسین لگانے کی مہم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

    روسی ویکسین حکومت کی جانب سے مفت دی جائے گی اور سب سے پہلے  ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے سمیت ، اساتذہ  اور سماجی رضاکاروں کو دی جائے گی کیونکہ یہ لوگ سب سے زیادہ وائرس سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق حکومتی اعلان کے 5 گھنٹے کے اندر 5 ہزار سے زائد افراد نے ویکسین کی خوراک حاصل کرنے کی درخواست جمع کروادی ہے۔

    روسی وزیر صحت  میخائل مراشکو کا کہنا ہے کہ روس پہلے ہی خطرے سے دوچار ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگاچکا ہے۔

    خیال رہے کہ روس میں حکومتی سطح پر تیار کی گئی کورونا ویکسین اسپوٹنک V کی  اگست میں منظوری دی گئی تھی اور حکام نے گذشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ویکسین کے نتائج 95 فیصد تک مثبت ہیں اور اس ویکسین کے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ 95 فیصد کارآمد ہے اور اس کے کوئی منفی اثرات بھی نہیں ہیں۔

     دوسری جانب عالمی ماہرین نے روس کی جانب سے ویکسین کی تیاری میں تیزی دکھانے پر شکوک کا اظہار بھی کیا ہے۔

    روسی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر تک 20 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    خیال رہےکہ کورونا کیسز کے حوالے سے روس 24 لاکھ 31 ہزار کیسز کے ساتھ دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے اور یہاں 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی 508 افراد انتقال کرچکے ہیں اور 28 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    واضح رہےکہ روس سے قبل برطانیہ نے امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے ، اس کے علاوہ خلیجی ملک بحرین نے بھی چین کی تیار کردہ ویکسین سمیت  فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں 5.6 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

      تہران کی امریکا کو وارننگ، خطے کا انفراسٹرکچر بھی نشانے پر ہوگا

      امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیلی فوج کی فنڈنگ روکنے کی تجویز مسترد کر دی

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.