All posts by Daily Khabrain

شراپووا 26 اپریل 2017ء سے کورٹ میں شرکت کی اہل ہوں گی

لوزانے (اے پی پی) کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے ماریا شراپووا کی سزا میں 9 ماہ کی کمی کر دی جس کے تحت شراپووا کو 15 ماہ تک ٹینس کورٹس سے دور رہنا پڑے گا۔آئی ٹی ایف نے آسٹریلین اوپن کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر شراپووا پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔، سزا میں کمی کے بعد روسی ٹینس سٹار 26 اپریل 2017ءسے دوبارہ ٹینس کورٹس میں شرکت کی اہل ہو جائیں گی۔ رواں سال مارچ میں شراپووا کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا تھا، انہیں ممنوعہ دوا میلڈونیم کے استعمال کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا اور شراپووا نے ازخود بھی اس کا اعتراف کیا تھا تاہم ان کا استدلال تھا کہ وہ بیماری کی وجہ سے کافی عرصے سے یہ دوا استعمال کر رہی تھیں اور انہیں اس کے ممنوعہ ہونے کا بروقت علم نہیں ہو سکا تھا لیکن آئی ٹی ایف نے ان پر دو سال کی پابندی عائد کی تھی۔ شراپووا نے سزا کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا، عدالت نے ان کی سزا کم کر کے 15 ماہ کر دی جس کے تحت شراپووا اب 26 اپریل 2017ءسے دوبارہ انٹرنیشنل ٹینس کورٹس میں شرکت کرنے کی اہل ہوں گی۔ شراپووا نے کہا کہ میں ٹینس سے جنون کی حد تک لگاﺅ رکھتی ہوں اس سے دوری میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے اور اب میں کورٹ میں واپسی تک ہر دن کو کاﺅنٹ کروں گی۔ واضح رہے کہ میلڈونیم کو یکم جنوری 2016ءمیں ممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

قومی پیسرمحمدعامرٹیسٹ سیریز کھیلنے دبئی پہنچ گئے

لاہور(نیوزایجنسیاں) والدہ کی بیماری کے باعث دبئی سے وطن واپس لوٹنے والے محمد عامر ٹیسٹ ٹیم میں شرکت کےلئے دوبارہ دبئی پہنچ گئے ۔ محمد عامر ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹونٹی اور ون سکواڈ میں شامل تھے تاہم والدہ کی بیماری کے باعث انہیں واپس آنا پڑا۔ اب وہ ٹیسٹ ٹیم میں ان ایکشن ہونگے۔ یو اے ای میں پاکستان ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں کلین سویپ شکست دے چکا ہے۔

ہیوز کی ہلاکت کی انکوائری رپورٹ منظرعام پرآگئی

میلبورن (نیوزایجنسیاں)فلپ ہیوز کی باو¿نسر پر ہلاکت کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی۔ آسٹریلوی بلے باز کی موت کو کرکٹ کا خوفناک حادثہ قرار دیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر کی باو¿نسر سے ہلاکت کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق سنگین چوٹ فلپ ہیوز کی موت کا سبب بنی۔ رپورٹ میں سڈنی گراو¿نڈ میں ہونے والا واقعہ کرکٹ کا خوفناک حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کھیل کو مزید محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں سربراہ کرکٹ آسٹریلیا جیمز سدرلینڈ نے تجویز دی ہے کہ دوران میچ زخمی کھلاڑی کا متبادل ملنا چاہیے۔ واضح رہے کہ فلپ ہیوز 2014ءمیں ڈومیسٹک میچ کے دوران باو¿نسر لگنے پر جان کی بازی ہار گئے تھے۔ 26 سالہ آنجہانی کرکٹر نے 26 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔

آفریدی ، میاندادمعاملہ سے کرکٹ کونقصان ہوا

لاہور( آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے درمیان تلخ کلامی کو قومی کرکٹ کیلئے نقصان دہ اور افسوسناک قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں عبدالقادر نے کہا کہ جاوید میانداد شاہد آفریدی کے سینئر ہیں آفریدی کو اس طرح جواب نہیں دینا چاہیے تھا میاں داد کو بھی ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ شاہد آفریدی پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے کیونکہ ان کے پورے کیریئر میں ان پر ایسے کوئی الزامات نہیں لگے جاوید میانداد کو دیکھنا چاہیے تھا کہ آفریدی ان کے بہت جونیئر ہیں آفریدی کو بھی سوچنا چاہیے کہ میاں داد ان سے بہت سینئر ہیں اور سینئر کی عزت اور احترام جونیئرز پر لازم ہوتا ہے ۔

عمر اکمل پھر تنازع کی زد میں ….

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمراکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ میں اپنے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے ڈریسنگ روم سے باہر نکال دیا۔میڈیاکے مطابق تنازعات کا شکارعمر اکمل کا ایک بار پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی کا تنازع منظر عام پر آگیا ہے۔ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شعیب ڈار نے پی سی بی کو اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ کے دوران لاہور وائٹ کے کپتان عمراکمل نے اپنے ساتھی کھلاڑی عبدالوہاب کو ڈریسنگ روم سے نکال دیا جبکہ کپتان نے کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔گزشتہ کئی سالوں سے اب تک مختلف تنازعوں کا شکار ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہو جانے والے عمر اکمل بڑی مشکل سے ٹیم میں واپس اپنی جگہ بنا پائے تھے کہ ایک نئے تنازع کا شکار ہوگئے اور قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے نہ صرف الجھ پڑے بلکہ اس سے بدتمیزی بھی کی۔تفصیلات کے مطابق لاہور وائٹس کے خلا میچ کے دوران عمر اکمل ان کے کھلاری وہاب ڈار سے الجھ پڑے اور ان سے بدتمیزی کی جس پر لاہور ریجن کے سیکریٹری شعیب ڈار نے نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ عمر اکمل کی اس حرکت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔سیکرٹری شعیب ڈار کا کہنا ہے کہ عمراکمل نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے کیوں کہ رولز کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کے خلاف کارروائی کا حق صرف منیجر کو ہے۔اس سے قبل عمر اکمل لاہور میں ٹریفک وارڈن سے جھگڑے اور حیدر آباد میں ڈانس پارٹی جیسے کئی تنازعات میں ملوث رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ پی سی بی نے انہیں کافی عرصے تک ٹیم کا حصہ نہیں بنایا تاہم گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹی 20 میں ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارت نے اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کو انتہائی خطرناک حکم دیدیا۔۔۔ جلد بری کاروائی متوقع

نئی دہلی (ویب ڈیسک) اڑی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بھارت نے اسلحہ ساز فیکٹریوں اور سپلائرز کو پیداوار میں اضافے اور سپلائی کے معاہدوں کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ اسلحہ ساز فیکٹریوں اور سپلائرز کو پیداوار بڑھانے اور نئے معاہدوں کیلئے ہر وقت تیار ہنے کا حکم جاری کردیا۔

پاک بھارت کشیدگی پر دیا مرزا نے مودی کو حقیقت بتا دی

ممبئی( نیو زڈیسک ) ایک ایسے وقت میں جبکہ زیادہ تر بولی وڈ سلیبرٹیز پاک-ہندوستان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حامی نظر آرہے ہیں، دیا مرزا نے تصویر کا ایک بالکل ہی مختلف رخ پیش کیا ہے۔دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا، ‘ایسی ‘حب الوطنی’ جو نفرت کا پرچار کرے، حب الوطنی نہیں ہے، متحد ہوکر ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور تقسیم سے ہم پیچھے رہ جائیں گے۔’پاک-بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا ‘سیاستدان معاشرے کی خدمت کرنے کے بجائے اپنی حکومت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں’۔ایک ایسے وقت میں جب کہ بولی وڈ کی نامور سلیبرٹیز پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حق میں بیان دے رہی ہیں، دیا مرزا کا یہ بیان ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔حال ہی میں بھارتی ہدایتکارہ اور کوریوگرافر فرح خان نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہمارے اپنے ملک میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور ہمیں اپنے لوگوں کے ساتھ ہی کام کرنا چاہیے‘۔پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے فرح کا مزید کہنا تھا کہ ’ا±ن کے پاس ایسا کیا ہے جو ہمارے پاس نہیں، میرا خیال ہے کہ ہم ان سے بہتر ہیں لہٰذا ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کام کریں گے‘۔اجے دیوگن بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کے حوالے سے بیان دے چکے ہیں۔دوسری جانب سلمان خان اور کرن جوہر جیسی بولی وڈ سلیبرٹیز جنھوں نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز اٹھائی، انھیں بھی انتہاپسند ہندو تنظیموں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت اہم معاملہ پر چین سے ڈیل کرنے کا منتظر

بیجنگ( نیوز ڈیسک ) چین نے اشارہ دیا ہے کہ وہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ(این ایس جی) میں بھارت کی شمولیت کے حوالے سے ’ممکنات‘ پر غور کرنے کا خواہاں ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی این ایس جی کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ بھارت میں روس ، امریکا اور فرانس کی شراکت سے اربوں ڈالر کے نیوکلیئر پاور پلانٹس تعمیر کیے جاسکیں اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے آلودگی پھیلانے والے ذرائع پر انحصار کم کیا جاسکے۔اب تک بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی کیوں کہ 48 رکنی گروپ میں چین اس کی شمولیت کا مخالف ہے اور قانون کے مطابق این ایس جی میں کسی بھی نئے رکن کی شمولیت کے لیے ضروری ہے کہ تمام ارکان اس پر متفق ہوں۔چینی صدر شی جن پنگ رواں ہفتے برکس ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں اور اس دورے سے قبل چین کے نائب وزیر خارجہ لی باو¿ دونگ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نئے رکن کی شمولیت کے لیے تمام ارکان کا متفق ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ قانون چین نے نہیں بنائے، این ایس جی کی رکنیت کے معاملے پر چین اور بھارت کے درمیان خوشگوار رابطے رہے ہیں اور چین چاہتا ہے کہ اس معاملے پر اتفاق رائے کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت جاری رہے‘۔لی باو¿دونگ نے کہا کہ ’چین بھارت کی رکنیت کے حوالے سے مشترکہ طور پر ممکنات کا جائزہ لینے کا خواہاں ہے تاہم یہ این ایس جی کے چارٹر کے مطابق ہونا چاہیے اور اس کے قوانین کا سب کو احترام کرنا چاہیے‘۔واضح رہے کہ جوہری عدم پھیلاو¿ کے معاہدے (این پی ٹی) کے تحت صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس کو جوہری طاقت کے حامل ملک تسلیم کیا جاتا ہے۔این ایس جی میں شمولیت کے لیے ضروری ہے کہ پہلے این پی ٹی پر دستخط کیا جائے تاہم بھارت نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے ہیں تاہم اس کا کہنا ہے کہ جوہری عدم پھیلاو¿ کے حوالے سے اس کے ماضی کے ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے این ایس جی میں شمولیت کی اجازت دینی چاہیے۔بھارت کو 2008 میں این ایس جی کی جانب سے رعایت دی گئی تھی جس کے تحت اسے نیوکلیئر کامرس میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی تاہم اسے ادارے کی فیصلہ سازی میں ووٹ کا حق نہیں دیا گیا تھا۔بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کے حامی ممالک میں امریکا بھی شامل ہے اور انہیں امید ہے کہ جون میں سیﺅل میں ہونے والے این ایس جی کے سالانہ اجلاس میں ناکامی کے باوجود مستقل میں کوئی ڈیل ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ ہندوستان کی این ایس جی رکنیت میں دلچسپی کے بعد پاکستان نے بھی اپنی رکنیت کے لیے لابنگ شروع کردی تھی اور اس حوالے سے مئی میں باضاطہ طور پر درخواست بھی جمع کروائی تھی۔تاہم جون میں ہونے والے این ایس جی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی رکنیت کی درخواست پر غور ہی نہیں کیا گیا۔چینی صدر اپنے دورہ ایشیا کے دوران بنگلہ دیش اور کمبوڈیا بھی جائیں گے۔یاد رہے کہ ابھرتے ہوئے ممالک کے گروپ ’برکس ‘ میں برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔

حکومت مخالف مظاہرے ….6ماہ کیلئے ہنگامی حالت نافذ

ایتھوپیا( نیوز ڈیسک )حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہیں۔ احتجاج کے دوران متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ کارخانوں اور پھولوں کے فارمز کے معمولات بھی شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی اداروں اور افراد کی ملکیت ہیں۔گزشتہ ہفتے مظاہرین نے درجنوں گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے ان مظاہروں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا تھا۔ایتھوپیا کے صدر ہیل مریم دیسالین نے سرکاری ٹیلی وڑن پر اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے کیونکہ صورتِ حال عوام کے لیے خطرہ بننے لگی ہے۔ ہنگامی حالت کا نفاذ بہت اہم ہے۔ مختصر مدت کے اندر اندر امن و استحکام کی بحالی کے لیے یہ اقدام ضروری ہو گیا ہے۔

اکشے کمارنے بڑاریکارڈ اپنے نام کر لیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی نئی آنے والی فلم”جولی ایل ایل بی ٹو“کی شوٹنگ 30 روز میں مکمل کرکے کم ترین وقت میں فلم بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ ریکارڈ بنانے میں ہدایتکار سبھاش کپور نے جادوئی کمالات دکھائے ہیں کیوں کہ اس فلم کو حقیقی مقامات پر فلمایا گیا ہے جس کی وجہ سے فلم بنانے میں کم وقت لگا ہے۔واضح رہے اکشے کمار سال میں 3 سے زائد فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ رواں سال بھی ان کی تین فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جنہوں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے ۔