Tag Archives: akshay-kumar

فلم کیسری میں اکشے کمار کے حلیئے کی تصویر جاری

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ”کیسری“ میں نظر آنے والے حلیئے کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔اکشے کمار فلم ”کیسری“ میں سکھ کے روپ میں چائلڈ سٹارز کیساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شیئر کی گئی۔ فلم 2019 ءمیں ریلیز کی جائے گی۔

 

اکشے کمار نے کس معروف اداکارہ کو دھوکہ دیا اور کیوں ؟؟

ممبئی(ویب ڈیسک) اکشے کمار کے کئی معاشقے سامنے آئے جن میں اداکارہ شلپاشیٹھی بھی شامل تھیں لیکن اکشے نے شلپاکی بجائے ا±س کی قریبی سہیلی ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی۔ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی جوڑی خوش و خرم زندگی گزار رہی ہے جس کا اندازہ دوبچوں اور ازدواجی زندگی پرسکون ہونے سے ہوتاہے۔ اکشے کمار اور شلپاشیٹھی کی قربتیں دیکھی گئیں اکشے کمار کیلئے یہ ٹوئنکل کھنہ کے اس بیان کے بعد شادی کافیصلہ کرنامشکل نہیں ر ہاجس کے مطابق ٹوئنکل کھنہ ایک بچے کی ماں بننے والی تھی اور یہی وہ لمحات تھے جب اکشے کمار اور شلپاشیٹھی کے درمیان تعلقات کا خاتمہ ہوگیا۔ پھر ٹوئنکل کھنہ اور اکشے کمار نے شادی کرلی۔

اکشے کمار کو جوتوں میں ٹی بیگ رکھنا مہنگا پڑ گیا

ممبئی (ویب ڈیسک ) اکثر انسان کوئی اچھی چیز کرنا چاہتا لیکن کوشش کے باوجود اس میں مزید بگاڑ آ جاتا ہے اور ایسا ہی کچھ اداکار اکشے کمار کیساتھ ہوا جنہیں کسی نے کہا اگر وہ جوتوں کی بدب±و سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو جوتے میں ٹی بیگ رکھ لیں۔ اس کے رکھنے سے کافی دیر تک جوتا استعمال کرنے کے بعد اس میں سے بو± نہیں آئے گی۔ اداکار نے ایسا کیا لیکن الٹا ہی یہ نسخہ انہیں مہنگا پڑ گیا۔ اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ اگر کسی کو مارنا چاہتے ہیں تو نقائص سے پاک طریقہ یہی ہے جو آزمایہ ہوا ہے۔ ویڈٰیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوتوں کو سونگھتے ہی ناگوار بدبو سے ان کی حالت نیم بے ہوشی جیسی ہو گئی یعنی ٹی بیگ جوتوں میں رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اکشے کمارنے بڑاریکارڈ اپنے نام کر لیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی نئی آنے والی فلم”جولی ایل ایل بی ٹو“کی شوٹنگ 30 روز میں مکمل کرکے کم ترین وقت میں فلم بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ ریکارڈ بنانے میں ہدایتکار سبھاش کپور نے جادوئی کمالات دکھائے ہیں کیوں کہ اس فلم کو حقیقی مقامات پر فلمایا گیا ہے جس کی وجہ سے فلم بنانے میں کم وقت لگا ہے۔واضح رہے اکشے کمار سال میں 3 سے زائد فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ رواں سال بھی ان کی تین فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جنہوں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے ۔