All posts by Daily Khabrain

فلم” رئیس“ میں ماہرہ خان کی جگہ بھارتی اداکارہ کو شامل کرنے کا فیصلہ

ممبئیّ(ویب ڈیسک) شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جگہ بھارتی اداکارہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اڑی حملے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کافی کشیدہ ہے جب کہ اس تمام صورتحال پر بالی ووڈ انڈسڑی میں ایک نیا تنازع کھڑاہوگیا ہے اور پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے کے معاملے پر فلم نگری دو حصوں میں بٹ گئی ہے،کئی نامور بھارتی اداکاروں نے پاکستانی اداکاروں کے حق میں آواز بلند کی ہے تو کوئی زہر اگل رہا ہے۔ اب بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ شاہ رخ خان کی فلم” رئیس“ میں کنگ خان کے مد مقابل ہیروئین کا کردار اداکرنے والی مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کی کاسٹ سے نکالا جارہا ہے اور ان کی جگہ کسی اور بھارتی اداکارہ کو شامل کیا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث ماہرہ خان کو فلم سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فلم کے ہدایت کار رتیش سدھوانی کیلئے یہ فیصلہ انتہائی تکلیف دہ ہے جب کہ اس مسئلہ سے نکلنے کے لیے دبئی میں شوٹنگ پر بھی غور کیا گیا لیکن مسئلے کا حل نہیں نکل سکا جس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان کا کردار کوئی بھارتی اداکارہ نبھائے گی تاہم اس حوالے سے ابھی تک فلم پروڈیوسر شاہ رخ خان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم رئیس اگلے برس 26 جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جانی تھی جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ ماہرہ خان اور نوازالدین صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔قبل ازیں پروڈیوسر پاکستانی اداکارہ کی جگہ نئی ہیروئن کی تلاش میں ہیں ۔ اس سے پہلے فلم “ایم ایس دھونی ” سے فواد خان کے مناظر بھی کٹ کئے گئے ہیں ۔ اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے دھمکی دی تھی کہ فلمساز بالی وڈ فلموں میں سے پاکستانی فنکاروں کو باہر نکالیں

جنوبی افریقا کی آسٹریلیا کو مسلسل چوتھے ون ڈے میں بھی شکست

پورٹ الزبتھ(ویب ڈیسک) عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ نے چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دے دی ۔ کینگروز کوپروٹیزکے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا ہے۔ کائل ایبٹ اور تبریز شمسی کی شاندار بولنگ کے بعد کپتان فاف ڈوپلیسی نے نصف سنچری بنا کر آسان ہدف کو مزید سہل بنادیا۔ گزشتہ روز سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں ہوم سائیڈ نے 6 وکٹ سے کامیابی سمیٹ لی ہے۔ یہ اس کی مسلسل چوتھی جیت ہے۔ پورٹ الز بتھ میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،جو بالکل غلط ثابت ہوا۔پروٹیز بولرز نے کینگرو بیٹنگ کی صفیں الٹ دیں اور مہمان ٹیم کی نصف بیٹنگ لائن 50 رنز تک پہنچنے سے پہلے ہی پویلین لوٹ گئی۔ مچل مارش اور میتھیو ویڈ نے ٹیم کو سہارا دیا اوراسکور 167 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 50 اور 52 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ 2، ڈیوڈ وارنر6، اسٹیون اسمتھ21، جارج بیلی ایک، جان ہیسٹنگز چار، ایڈم زامپا پانچ اور کرس ٹریمین 23 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ ٹریوس ہیڈ اور اسکاٹ بولینڈ کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں مل سکا۔ کائل ایبٹ نے تباہ کن بو لنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں40 رنز کے عوض4 شکار کئے، جبکہ تبریز شمسی نے3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاکر ان کا پورا ساتھ دیا۔آرون فینگیسو نے2اور ڈوین پریٹوریس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ نے 168رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 35.3اوورز میں حاصل کر لیا۔ فاف ڈوپلیسی69رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ جے پی ڈومینی نے 25، ریلی روسو نے33، ڈی کاک نے18 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کے کیل ایبٹ کو میچ میں4کھلاڑی آوٹ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین 5واں ون ڈے 12اکتوبر کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔

اسپاٹ فکسنگ کا الزام، شاہد آفریدی کا جاوید میانداد کو نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میچ فکسنگ کے الزامات لگانے پر لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کو لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ جاوید میانداد کو لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے قانونی ماہرین کو لیگل نوٹس کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد جاوید میانداد کو لیگل نوٹس بھیج دیا جائے گا۔

اسلامی دنیا کی پانچ سو بااثر شخصیات ،33 پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد (آن لائن ) اسلامی دنیا کی پانچ سو بین الاقوامی بااثر شخصیات کی فہرست جاری ، فہرست اردن کے رائل اسلامک سٹرٹیجک سٹڈیز سنٹر نے جاری کی، دنیا کی پانچ سو بااثر شخصیات میں سعودی عرب کے شاہ سلمان، اردن کے شاہ عبداللہ، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے علاوہ زیراعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاکستان کی 33 بڑی شخصیات شامل، سر فہرست پچاس بااثر شخصیات میں مفتی تقی عثمانی، حاجی محمدعبدالوہاب اور پرنسل کریم آغاز خان بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق اردن کے رائل اسلامک سٹرٹیجک سٹڈیز سینٹر جو ہرسال اسلامی دنیا کو درپیش مسائل بارے ریجنل سروے کے ساتھ بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے ایسی شخصیات کی فہرست جاری کرتاہے جو کسی نہ کسی حوالے سے اسلامی دنیا میں اثرو رسوخ رکھتی ہیں۔ اسی سلسلے میں 2017ءکے 500 بااثر شخصیات کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے جن میںسر فہرست پچاس افراد میں تین پاکستانی رہنما بھی شامل ہیں ۔ سرفہرست پچاس افراد میں بالترتیب جامع الازہر کے شیخ احمد محمد الطیب ، اردنی شاہ عبداللہ دوئم ،سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شامل ، مراکش کے شاہ محمد ششم، پاکستان سے جسٹس مفتی محمد تقی عثمانی، حوزہ علمیہ نجف کے آیت اللہ سید علی سیستانی، ترک صدر طیب اردگان، پاکستان سے تبلیغی جماعت کے سربراہ حاجی محمد عبدالوہاب اور پرنس کریم الحسینی آغا خان شامل ہیں ۔ فہرست میں پاکستان کے33 سیاسی عسکری و مذہبی رہنما شامل ہیں جن میں وزیراعظم میاں نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شامل ہیں، بااثر مذہبی شخصیات میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن، قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی،امیر جماعت اسلامی سراج الحق،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری، دعوت اسلامی کے علامہ الیاس قادری ، وفاق المدارس العربیہ کے مولانا سلیم اللہ خان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ بااثر مقررین میں مولانا طارق جمیل، خانم طیبہ بخاری ، محمد حسین نجفی شامل ہیں ، سماجی شخصیات میں بلقیس ایدھی، ملالہ یوسف زئی، عاصمہ جہانگیر ، پروفیسر عطا الرحمن، اویس قادری، عابدہ پروین اور کئی میڈیا پرسنز شامل ہیں۔ فہرست میں شامل دیگر پاکستانیوں میں ،ڈاکٹرفرحت ہاشمی،ڈاکٹراحمدرفیق اختر،امیرمحمداکرم اعوان،چوہدری فیصل مشتاق،پروفیسرڈاکٹرادیب رضوی،ڈاکٹرعبدالقدیرخان،ڈاکٹرسیف عمر،الحاج صدیق اسماعیل و دیگر شامل ہیں ۔

سعودی عرب پر بڑا حملہ, میزائل چل گئے

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق طائف پر دو میزائل حملے کئے گئے ،یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے سعودی عرب کی قیادت میں سر گرم عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر یمن کے حوثی باغیوں نے دو بلیسٹک میزائل حملے کئے تاہم انہیں ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا ءمیں تباہ کر دیا گیا ہے ۔

نوجوان ہندو دوشیزہ بچ نہ سکی ….

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) جین مذہب میں سال کے کچھ مہینے مقدس خیال کیے جاتے ہیں اور ان مہینوں میں طویل ترین ”روزے“ رکھنے کی روایت پائی جاتی ہے۔ اس ”مقدس“ عرصے کو ”چومسا“ کا نام دیا جاتا ہے۔ بھارتی شہر حیدر آباد میں جین مذہب کی ایک 13 سالہ لڑکی نے 68 دن کا روزہ رکھا اور روزہ پورا کرنے کے دو دن بعد موت منہ میں چلی گئی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام ارادھنا تھا اور وہ آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی۔ روزے کے 68 ویں دن اس کی حالت غیر ہوگئی جس پر اسے ہسپتال منقتل کیا گیا جہاں دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ جین مذہب کے لوگوں نے اسے ”بال تپسوی“ قرار دیا ہے اور اس کی آخری رسومات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ارادھنا کا والد جیولر ہے اور حیدر آباد کے پوٹ بازار میں اس کی دکان ہے۔ جہاں جین مذہب کے ماننے والے اکثر لوگ ارادھنا کیلئے عقیدت کا اظہار کررہے ہیں وہیں کئی افراد کی طرف سے اس کے والدین پر تنقید کی جارہی ہے کہ انہوں نے ارادھنا کو سکول چھوڑ کر روزے پر بیٹھنے کی اجازت کیوں دی تھی۔

پاکستانی کبوتر سے بھارتی ایجنسیوں کی تفتیش …. اہم انکشافات

امرتسر (خصوصی رپورٹ) ایک کبوتر جو 2 اکتوبر کو پاکستان سے اڑ کر بھارت کی حدود میں کیا گیا گویا جہنم میں داخل ہوگیا۔ وہ ان دنوں قید اور تفتیش کی اذیت سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی پولیس نے اس کا ایکسرے کرایا‘ اس کے لئے پہلے اسے گورداسپور لے جایا گیا جہاں مشین خراب تھی پھر امرتسر بھیجا گیا جہاں ایکسرے کے تکلیف دہ مرحلے سے گزارا گیا جس کے بعد طے ہوا کہ وہ بے قصور ہے اور اس کے جسم میں جاسوسی کا کوئی آلہ (چپ) نصب نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس کبوتر نے بھارت میں کافی ہلچل مچارکھی ہے اور یہ وہاں کی تفتیشی ایجنسیوں کے لئے بھی دردسر بنا ہوا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاﺅں سے لشکر طیبہ کا مودی کے نام دھمکی آمیز خط بندھا تھا۔ اسے مشکوک سمجھ کر بی ایس ایف نے دشمن کی طرح گھیرا جس کے بعد اسے پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا جہاں اسے باجرہ‘ چنا‘ چاول جیسی خوراک تو دی جاتی تھی مگر پنجرے کی سلاخوں کے پیچھے اہلکاروں نے تفتیش سے معلوم کیا کہ یہ پالتو نہیں جنگلی نسلی کا کبوتر ہے جو آج کا دانہ کل چگتا ہے‘ نظریں پنجرے کے باہر جمائے رکھتا ہے۔ ایک پولیس افسر نے بھارتی ٹی وی کو بتایاکہ وہ پاکستانی کبوتر پکڑتے رہتے ہیں اور دو سال قبل ایک پنچھی کو گولی بھی مارنا پڑی تھی۔ یہ بھارتی کبوتروں سے جسامت میں دوگنا ہوتے ہیں۔ ان میں اڑنے کی صلاحیت زیادہ اور دماغ بھی تیز ہوتا ہے۔ یہ سخت گرمی میں بھی مسلسل بارہ گھنٹے اڑ سکتے ہیں۔ ان اہلکاروں کو شبہ ہے کہ کبوتر معمولی آپریشن کرکے ان میں چپ لگائی جاتی ہے‘ جس کے بعد وہ جہاں سے گزرتے ہیں وہاں کی تصاویر اور حرکات بھیجی جاتی ہے۔ زبرحراست کبوتر کے جسم سے کچھ بی برآمد نہ ہونے کے باوجود اسے آزادی نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا اور یہ رپورٹ دی جائے گی کہ پاکستانی جاسوس ثابت نہیں ہوا۔ اس کے بعد رہائی کا مرحلہ آئے گا۔

انڈین فوج پر اچانک حملہ۔۔۔

پامپور( ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پامپور میں انڈین فوج اور مسلح افراد کے درمیان اچانک جھڑپیں شروع ہوگئیں۔2حملہ آور ایک عمارت میں گھس گئے اور بھارتی سووماﺅں پر فائرنگ کرنے لگے۔مقابلے میں ایک بھارتی سورما شدید زخمی ہوگیا۔

میری بولڈنیس کے پیچھے میری والدہ کا ہاتھ ہے ، زرین خان کا انکشاف

ممبئی (خصوصی رپورٹ)فلم ویر میں اپنی سادگی سے ناظرین کو دیوانہ بنانے والی اداکارہ زرین خان اب فلموں میں بولڈ اداکاری کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ اب ان پر فلموں کی بارش ہو رہی ہے ۔ ایک دم بولڈ اداکاری کی طرف آنے کے حوالے سے زرین خان کا کہنا ہے کہ میری بولڈنیس کے پیچھے میری والدہ کا ہاتھ ہے ۔ فلم ہیٹ سٹوری 3 کرتے وقت بہت زیادہ الجھن کا شکار تھی مگر والدہ سے بات کرنے کے بعد میں پراعتماد ہو گئی۔

خاتون تیراک ڈوبنے والے بحری جہازتک پہنچ گئی

قاہرہ(خصوصی رپورٹ)بحیرہ احمر کی تسخیر پر نکلی ایک بہادر خاتون پیراک نے آج سے 75سال قبل ڈوبنے والا ایک بحری جہاز دریافت کر لیا ۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جب فوٹوگرافر اور پیراک سپر جولی اس جہاز کے اندر پہنچی تو اس نے دیکھا کہ اس میں کئی فوجی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، فوجیوں کے جوتے ، وردیاں، ہوائی جہازوں کے پرزے ، اسلحہ اور دیگر جنگی سازوسامان موجود تھا جس پر سمندری پودے اگے تھے اور مچھلیوں نے اسے اپنی رہائش گاہ بنا لیا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ بحری جہاز اتحادی افواج کا تھا جس کا نام ایس ایس تھیسلے گورم تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران اس جہاز پر یہ سامان مصر کے ایک شہرمیں موجود اتحادی افواج کے دستوں کیلئے بھیجا جا رہا تھالیکن راستے میں جہاز لاپتہ ہو گیا۔ سپر جولی نے جہاز کے اندر موجود سازوسامان کی تصاویر بنالیں جو دنیا کے لیے حیرت کا سامان بنی ہوئی ہیں۔