لاہور میں مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور حلقہ پی پی 154 میں ن لیگی امیدوار ملک حبیب اعوان کی انتخابی ریلی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ملک حبیب اعوان کے بھائی ملک بودا سمیت 5 گن مین شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Author: Khabrain News
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کےدوران احتساب عدالت کےجج محمدبشیرکی طبیعت خراب ہونے پرانہیں اسپتال منتقل کردیاگیا جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کےدوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا دفعہ 342 کے تحت بیان قلم بندکرلیاگیا۔ جج محمد بشیرکےاسپتال منتقل ہونےکےبعدریفرنس کی سماعت کل بدھ تک ملتوی کردی گئی،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان بدھ کی صبح قلم بند کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اشتہاری کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ سپریم کورٹ نے طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔ سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ اشتہاری کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا، اشتہاری ہونے کا تعلق ملزم کے متعلقہ کیس کی حد تک ہوتا ہے لہٰذا اشتہاری ہونے کا تعلق ملزم کے کسی دوسرے کیس یا معاملے سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ سپریم کورٹ نے فہصلے…
ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی مہم میں شریک دیگر جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی کے علاوہ دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں ایک بار پھر ڈی ائی خان میں موجود ہوں، یہاں کے عوام جس جوش اور جذبے سے ہمارا استقبال کرتے ہیں اس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ…
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک مشکل حالات سے دوچار ہے لیکن ہم اقتدار میں آکر ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے، اسلام آباد میں بیٹھے لوگ کہوٹہ کے حالات سے بے خبر ہیں، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کو دوبارہ بدل کر دکھائے گی۔ کہوٹہ راولپنڈی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ عوام کا جوش ولولہ دیکھ کربہت خوشی ہوئی، کہوٹہ کا راستہ خراب ہے، ہمیں پتہ ہے کہ ملک کے مسائل کیسے حل کرنے…
کوئٹہ: سبی کے علاقے جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی گزرنے کے دوران دھماکا ہوا جس کے سبب 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں تحریک انصاف کی ریلی جناح روڈ سے گزرنے کے دوران دھماکا ہوا جس کے سبب 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ امدادی ادارے کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زیادہ تشویش ناک حالت والے زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتال منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سبی دھماکے کے پیشں نظر سبی سمیت کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں…
وکیل پی ٹی آئی بیرسٹرعلی ظفر نے بانی پی ٹی آئی کی سزا کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرائل اور فیصلہ نہیں ہے یہ صرف کاغذ کا ٹکڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق وکیل پی ٹی آئی بیرسٹرعلی ظفر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 10 سال قید کی سزا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جتنی دستاویزات دیکھیں ظاہرہورہاتھایہ ٹرائل نہیں انصاف سےمذاق تھا، انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے بلکہ دھجیاں اڑائی گئیں۔وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیس…
لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا پر بے حد افسوس ہے۔اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی سماعت کھلی عدالت میں ہونی چاہیے تھی تاکہ عدل کے تقاضے پورے ہوتے، ہم سائفر کیس پر آزاد غیر جانبدار کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کے حقائق پوری قوم کے سامنے آنے چاہئیں، ملکی معاملات میں امریکی مداخلت چھہتر برسوں سے جاری ہے، پہلی بار ہوا ہے امریکی مداخلت ہمارے سرکاری حلقوں میں…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن کروانے پر غور شروع کردیا گیا پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ممکنہ طور پر پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن عام انتخابات سے قبل کروائے جائیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پینل تشکیل دیا جا رہا ہے چیئرمین کے لیے بیرسٹر گوہر ہی امیدوار ہوں گے اور چار سے پانچ روز میں انٹرا پارٹی الیکشن متوقع ہیں۔
ہارون آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا عمران خان پھر کشکول لے کر پہنچ گیا۔ہارون آباد، ضلع بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا لیکن آج سرخرو ہوکر عوام کے سامنے کھڑا ہوں، آپ کے نعرے سن کر میرا 5 کلو خون بڑھ گیا، کسانوں سے پوچھو نواز شریف کے دور میں ٹریکٹر کتنے کا تھا اور آج پوچھو کتنے کا ہے، میں نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، سستی بجلی لے کر آیا، بتاؤ نوازشریف…
