Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ صوبے کو مثالی بنا کر چھوڑیں گے اور ہم راستہ نکالنا جانتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ ہوا ہے اور ہم تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ جو اہداف میں نے فکس کیے ہیں وہ بڑے بڑے ہیں۔ اللہ آپ کی مدد کرتا ہے اور مشکلات خودبخود حل ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے فکر رہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ہر ایک سے کام لیں گے۔ جب بھی حکومت میں آیا ہوں تمام…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کی سفارش…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) یوم آزادی کے موقع پر کھلاڑیوں کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق یوم آزادی پر جن افراد کو مختلف سول ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ہے ان میں کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی ہیں۔ حکومت پاکستان نےاسکوائش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کے لیے نشان امتیاز کا اعلان کر دیا۔ قومی کر کٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کے لیے ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ کامن ویتلھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ صدارتی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے عظیم پاکستانی قوم کو یوم آزادی مبارک ہو۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاک فوج کی جانب سے قوم کو یوم آزادی کے جشن کی مبارک باد۔ میجر جنرل بابر افتخار نے قوم کو مبارکباد دیتے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ یوم آزادی پرنظریہ پاکستان کی بقا اور مثالی فلاحی ریاست کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں نہیں بھولیں گے۔ صدر مملکت عارف علوی نے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اس سال ہم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں،یہ دن مادر وطن کے حصول کے لیے قائد اعظم کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ آج نظریہ پاکستان کی بقا اور مثالی فلاحی ریاست کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر بیہودہ الزامات لگائے، الیکشن کمیشن عمران خان کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں آزادی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت گرانے والے اب ایک اور سازش کر رہے ہیں، انہوں نے میرے خلاف کیسز بنانے کا پلان بنایا ہے، مجھے ڈس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شرح 2.97 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ وائرس میں مبتلا 4 افراد انتقال کرگئے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 19 ہزار 591 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 581 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک میں اس وقت کووڈ میں مبتلا 178 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 4 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو گالی نکالنے والے آج معافیاں کیوں مانگ رہے ہیں۔ عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاعمران خان نے اپنی تقریر میں کئی مرتبہ امریکا سے معافی مانگی، عمران خان نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ ہیں، اس سے دشمنی نہیں چاہتے، کیا چاہتے ہو؟ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بار بار امریکا کا ذکر کیوں کرتے ہو؟ امریکا سے اتنی ہی دشمنی ہے تو لابسٹ کس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے۔ جشن آزادی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یوم آزادی پر ہر ادارے اور طبقے کو عہد کرنا ہو گا کہ ذاتی سیاست پر ریاست کو فوقیت دے، ملکی سلامتی کے لیے ہمیں افواج پاکستان کے کام میں ان کا ہاتھ بٹانا ہو گا۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا سیاسی اور ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو گھسیٹنے سےگریز کریں، ان سے ہوشیار رہنے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) یوم آزادی ے موقع پر وزیرا عظم نے کہا ہے کہ ہم جوہری طاقت بن سکتے ہیں تو معاشی قوت کیوں نہیں۔ملک میں قومی مذاکرات کی ضرورت ہے۔آئیں کشکول توڑنے کے لیے ہم سب ایک ہو جائیں وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو معاشی قوت بنانے کا عہد کیا ہے۔ہم جوہری طاقت بن سکتے ہیں تو معاشی قوت کیوں نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مایوسیاں پھیلانے والوں کی پھر ہار ہوگی۔مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم خاک میں…

مزید پڑھیں