All posts by Khabrain News

مودی ’بیٹی بچاؤ بیٹی پٹاؤ‘ کہہ گئے، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی بیٹی بچاؤ کو بیٹی پٹاؤکہہ گئے۔
نریندر مودی کو بیٹی پڑھاؤکہنا تھا یانہیں؟ ٹیلی پرامٹرپھرخراب ہوایا نہیں؟کچھ پتا نہیں چلا۔
اس معاملے پر کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو دماغ میں تھا وہ مودی کی زبان پرآگیا۔
اپوزیشن کاکہنا ہے کہ دائیں بازو کا انتہا پسند میڈیا اب کیوں خاموش ہے؟ راہول گاندھی کی زبان ایسے پھسلی ہوتی تو اسٹوڈیو میں پٹاخے پھوٹ رہے ہوتے۔
بھارتی وزیراعظم کی زبان پھسلنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی مودی کا مذاق بن گیا۔

قطار میں لگ کر روزانہ 38,000 روپے کمانے والا شخص

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی شہری فریڈی بیکٹ خود کو ’پیشہ ور قطار میں لگنے والا‘ کہتے ہیں کیونکہ وہ دوسروں کی جگہ قطار میں کھڑے ہونے کا فی گھنٹہ معاوضہ 20 پاؤنڈ (4,780 پاکستانی روپے) وصول کرتے ہیں۔
ان کے گاہکوں میں وہ مالدار لوگ شامل ہیں جو اپنی شدید مصروفیات کے باعث گھنٹوں قطار میں کھڑے ہو کر انتظار کی زحمت برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ ایسی صورت میں انہیں لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔
وہ فلموں اور عجائب گھروں کے ٹکٹ خریدنے سے لے کر شاپنگ تک کی لمبی لمبی قطاروں میں کئی گھنٹے کھڑے ہوتے ہیں۔
فریڈی کہتے ہیں کہ وہ روزانہ اوسطاً آٹھ گھنٹے ’کام‘ کرتے ہیں اور یوں صبح سے شام تک 160 پاؤنڈ (38,000 پاکستانی روپے) کما لیتے ہیں۔
اس طرح ہفتے کے پانچ دنوں میں ان کی کمائی 800 پاؤنڈ (ایک لاکھ 91 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ ماہانہ آمدن 3200 پاؤنڈ (7 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے) بن جاتی ہے۔
واضح رہے کہ فریڈی وہ پہلے شخص نہیں جو دوسروں کےلیے قطار میں لگ کر پیسہ کما رہے ہیں۔ ان سے پہلے 2015 میں بھی ایک امریکی شخص باقاعدہ کمپنی کھولی تھی جس کے تحت وہ قطار میں لگنے کی ’خدمات‘ فراہم کرتا تھا۔
فریڈی بیکٹ نے اگرچہ کوئی کمپنی تو نہیں کھولی ہے لیکن صرف قطار میں لگ کر وہ ماہانہ اتنا ضرور کما لیتے ہیں کہ ان کا گزارا آسانی سے ہوجاتا ہے۔
کووِڈ 19 کی وبا میں ان کا کام شدید متاثر ہوا تھا لیکن معمولاتِ زندگی جیسے جیسے بحال ہوتے جارہے ہیں، ویسے ویسے فریڈی کا کام بھی ایک بار پھر بڑھتا جارہا ہے۔

کورونا ویکسین تجربے کے لئے لے جائےجانے والے بندرفرارہوگئے

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں کورونا ویکسین کے تجربے کیلئے لے جائے جانے والے بندروں نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔
امریکا میں مفروربندروں نے حکام کوپریشانی میں مبتلا کردیا ۔ پینسلوانیا میں 100 بندروں کولے جانے والا ٹرک موٹروے پرکھڑے ٹرک سے ٹکرایا تو بندروں کوفرارکا موقع مل گیا۔
کچھ بندروں کوتو پکڑ لیا جب کہ متعدد افراد ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بندروں کوکورونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں فلوریڈا کی ایک لیبارٹری میں تجربات کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مفرور بندر نظرآئیں توان سے دور رہا جائے اورفوری طورپراطلاع پولیس کو دی جائے۔ بندروں کی تلاش جاری ہے۔

فیس بک اورانسٹاگرام کی این ایف ٹی کی تیاری اور فروخت میں دلچسپی

پالو آلٹو، کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹاگرام اورفیس بک کی مرکزی تنظیم میٹا کےمتعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ نہ صرف این ایف ٹی کو فروغ دینے کا منصوبہ بنارہی ہیں بلکہ وہ اس کی تیاری، نمائش(شوکیسنگ) اور خریدوفروخت کو بھی ممکن بنائیں گی۔
سب سے پہلے اس کی خبر فائنینشل ٹائمزنے دی ہےجس کے مطابق اگرچہ یہ ابتدائی اعلان ہے جس کے بعد خود میٹا اسے ترک بھی کرسکتی ہے۔ لیکن دعوے کے مطابق پہلے مرحلے پرانسٹاگرام کے صارفین اپنی پروفائل تصویر پر این ایف ٹی پوسٹ کرسکیں گے اور یوزر بھی نئے این ایف ٹی بناسکیں گے۔ اگلے مرحلے میں این ایف ٹی کی خریدوفروخت کی سہولیات مارکیٹ پلیس کی صورت میں دی جائیں گی۔
اس سے قبل دسمبر میں بھی انسٹاگرامر کے سربراہ نے کہا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر این ایف ٹی کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ میٹاورس پر این ایف ٹی اور ڈجیٹل مصنوعات کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔
گزشتہ برس ہم نے نان فنجیبل ٹوکن یا این ایف ٹی میں تیزی دیکھی اور لوگوں نے اس کی خریدوفروخت سے لاکھوں کروڑوں ڈالر بنائے ہیں۔ انسٹاگرام سے ایک ہفتے قبل ٹویٹر نے بھی این ایف ٹی کو بطورڈسپلے تصویر لگانے کا آپشن پیش کیا تھا ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ میٹا نے اس جانب غور کیا ہے۔

میگنیشیم والی غذائیں ہمیں کینسر سے بھی بچا سکتی ہیں، تحقیق

کیمبرج: (ویب ڈیسک) غذا میں میگنیشیم کی مناسب مقدار ہمارے جسم کے قدرتی دفاعی نظام (امیون سسٹم) کو مضبوط بناتی ہے لیکن اب نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی موجودگی کینسر سے لڑنے میں بھی ہماری مددگار ہوتی ہے۔
بتاتے چلیں کہ میگنیشیم ہمارے اہم غذائی اجزاء میں شامل ہے جو بادام، کاجو، مونگ پھلی، کدو کے بیجوں، لوبیے، گندم، دودھ، دہی اور پالک جیسی غذاؤں میں وافر موجود ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے خواتین کی روزانہ غذا میں میگنیشیم کی مقدار 310 سے 320 ملی گرام جبکہ مردوں کی یومیہ غذا میں اس کی مقدار 400 سے 420 ملی گرام ہونی چاہیے۔
یہ نئی تحقیق یونیورسٹی آف بیسل میں کی گئی ہے جس کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’سیل‘ میں شائع ہوئی ہیں۔ اس تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ امنیاتی نظام سے تعلق رکھنے والے ’ٹی سیلز‘ کو درست طریقے سے کام کرنے کےلیے میگنیشیم کی مناسب مقدار درکار ہوتی ہے۔ ’ٹی سیلز‘ دوسرے کاموں کے علاوہ سرطان زدہ خلیوں کو تلاش کرکے تباہ کرنے میں بھی خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔
ماضی میں چوہوں پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا تھا کہ جن چوہوں کی غذا میں میگنیشیم کی مقدار کم رکھی گئی، ان کا جسمانی دفاعی نظام کمزور ہوا اور وہ دیگر چوہوں کےمقابلے میں فلو سے زیادہ متاثر ہوئے۔
اب بیسل یونیورسٹی کے پروفیسر کرسٹوف ہیس کی ٹیم نے کیمبرج یونیورسٹی کے اشتراک سے دریافت کیا ہے کہ جسم کے اہم خلیات ’ٹی سیلز‘ بگڑے ہوئے شکستہ خلیات کو ختم کرتے ہیں۔ لیکن وہ یہ کام صرف اسی صورت میں بہتر طور پرانجام دیتے ہیں کہ جب پورے نظام میں میگنیشیم کی بھرپور مقدار موجود ہو۔
سب سے بڑھ کر یہ معلوم ہوا کہ ٹی سیل کی سطح پر ایک اہم پروٹین ’ایل ایف اے ون‘ پایا جاتا ہے جو میگنیشیم کی موجودگی میں ہی اچھی طرح کام کرسکتا ہے۔
یوں میگنیشیم کی وجہ سے ٹی سیل اور ایل ایف اے ون اچھی طرح جڑ کر سرگرم رہتے ہیں۔ میگنیشیم نہ ہونے کی صورت میں ایسا نہیں ہوگا اور یوں ٹی سیل مشکوک سرطان زدہ خلیات کو ختم کرنے میں ناکام بھی رہ سکتے ہیں۔ یہی ناکامی آگے چل کر سرطان کا پھیلاؤ روکنے میں ناکامی کا سبب بن سکتی ہے۔
اس دریافت سے سرطان کے علاج اور امیونوتھراپی کومؤثر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔ امیونوتھراپی میں ہم جسم کے دفاعی نظام کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ از خود سرطان سے لڑنے لگتا ہے۔
توقع ہے کہ اس دریافت سے میگنیشیم کو استعمال کرکے مؤثر امینوتھراپی کی راہ ہموار ہوگی۔

ملائیشین سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی حالت تشویشناک، دوبارہ ہسپتال داخل

کوالا لمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشین سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو تشویشناک حالت میں دوبارہ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مہاتیر محمد کو 7 جنوری سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد انہیں 13 جنوری کو ہسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 96 سالہ سابق وزیراعظم کو دل میں تکلیف کے باعث کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں دوبارہ منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ملائیشین میڈیا کے مطابق 96 سال کی عمر میں قابل رشک صحت کے حامل رہنما کی علالت کی خبر سن کر ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی ہسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔
ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو سینے میں درد کی شکایت پر لایا گیا اور کورونری کیئر یونٹ میں ان کا علاج جاری ہے۔

صدر جوبائیڈن نے امریکا میں پہلی مسلم خاتون کو وفاقی جج نامزد کردیا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) صدر جو بائیڈن نے امریکا کی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلم خاتون کو وفاقی جج نامزد کردیا جن کا تعلق بنگلادیش سے ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ڈسٹرکٹ کورٹ برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ آف نیویارک کے لیے امریکن سول لبرٹیز یونین الینائی کی لیگل ڈائریکٹر نصرت جہاں کو نامزد کیا ہے۔
بنگلادیشی نژاد 44 سالہ نصرت جہاں امریکا کی وفاقی جج بننے والی پہلی مسلم خاتون ہوں گی۔ جوبائیڈن اب تک 83 عدالتی نامزدگیاں کرچکے ہیں جن میں زیادہ کثیر النسل اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ خواتین بھی شامل ہیں۔
صدر جوبائیڈن کی جانب سے نصرت جہاں کی بطور وفاقی جج نامزدگی کو ابھی امریکی سینیٹ سے منظور ہونا باقی ہے تاہم حکومت کی اکثریت کے باعث منظوری کا قوی امکان ہے۔

خفیہ کیمروں سے خواتین کی برہنہ ویڈیو بنانے والے پولیس افسر کو 3 سال قید

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی دارالحکومت میں خفیہ کیمروں کے ذریعے 51 خواتین کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سینیئر پولیس افسر کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کے 40 سالہ سینیئر ڈیٹیکٹو انسپکٹر نیل کوربل کے خلاف 19 متاثرہ خواتین نے شکایت دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ پولیس افسر نے دھوکے سے خفیہ کیمروں کی مدد سے ان کی برہنہ ویڈیوز بنائیں۔
تفتیش کے دوران پولیس افسر نیل کوربل کے قبضے سے ملنے والی ہارڈ ڈرائیو میں 51 خواتین کی نازیبا تصاویر اور برہنہ ویڈیوز موجود تھیں۔ پختہ ثبوت ملنے پر پولیس افسر نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا۔
پولیس افسر نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ پورنوگرافی کی لت میں مبتلا ہے اور خواتین کی برہنہ تصاویر سے لذت اُٹھانے کے لیے ایسا کیا کرتا تھا جس کے لیے مختلف ماڈلز کو ہوٹل کے کمروں میں شوٹنگ کے بہانے بلایا۔
انسپکٹر نیل کوربل نے مزید بتایا کہ ہوٹل کے کمروں میں ٹشو کے ڈبوں، فون چارجرز، ایئر فریشنرز، گلاسوں، چابیوں اور ہیڈ فونز میں خفیہ کیمرے نصب کرتے تھے۔ ایک برہنہ شوٹنگ کے دوران خاتون ماڈل کو شک گزرا جس نے پولیس میں شکایت کی۔
نیل کوربل انسداد دہشت گردی کے سابق افسر بھی تھے جو شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ بھی ہیں۔ جج نے انھیں 2017 سے فروری 2020 کے درمیان کیے گئے جرائم میں 3 سال قید کی سزا سنائی۔

پی ایس ایل 7 کے ریزرور پول میں تبدیلیوں پر فرنچائزز کو تحفظات

لاہور: (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ریزرور پول میں فرنچائزز نے بغیر اعتماد میں لیے تبدیلیاں کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
پی ایس ایل کی ٹیموں کے نمائندوں نے مشاورت سے15 کرکٹرز کے نام پی سی بی کو دیئے تھے ان میں امام الحق، سعود شکیل، زاہد محمود اور عمیر بن یوسف بھی شامل تھے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ان 4 کرکٹرز کو فہرست سے نکال کر عمر امین، خالد عثمان، مصدق اور سلمان علی کو شامل کردیا۔
فرنچائزز نے بغیر اعتماد میں لیے تبدیلیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ریزرو پول کی فہرست جاری کرتے ہوئے پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں کو تبدیل کیا گیا ہے تاکہ وہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں شریک ہو سکیں۔
فرنچائزز کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ کرنے کی ضرورت تھی تو ہمیں بتایا جاتا مگر متبادل 4کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی۔
یادرہے کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال میں کسی بھی فرنچائز کو اضافی کھلاڑی لینے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔
مثبت کیسز آنے کے باوجود اگر اسکواڈ میں کم از کم 13 کرکٹرز دستیاب ہوا تو میچ ہوگا،ضرورت پڑنے پر ریزرو پول سے کھلاڑی منتخب کیا جا سکے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت

لاہور: (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کردی گئی تھی۔
این سی او سی نے پہلے 100فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت دی تھی تاہم کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کر دی گئی تھی۔
نئی پالیسی کے تحت گنجائش کے مطابق تمام ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد ویب سائیٹ نے افتتاحی میچ کی ونڈو بند کردی ہے۔ باقی میچز کیلیے ٹکٹ دستیاب ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کا آغاز27 جنوری سے ہوگا۔ افتتاحی روزکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئین ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔