تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ ڈالر کی تاریخی بلندی اور روپے کی گرتی قدر معاشی پالیسی درست نہ ہونے کا ثبوت ہے ، ملک میں عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی ، جلد کچھ نہ کیا گیا تو واپسی بھی ناممکنات میں سے ایک مسئلہ بن جائے گی ۔ شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وزارت خزانہ مشیر خزانہ کی تردید کرے اور جھوٹے اعداد و شمار دیئے جائیں تو معیشت کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا…
Author: Khabrain News
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر روک دیے۔ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق نئی کورونا قسم کے پھیلاؤ کے پیش نظرایونٹ ختم کیا گیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئےکوالیفکیشن اب رینکنگ کی بنیاد پر ہو گی، پاکستان، بنگلادیش اورویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کے مطابق کورونا کے باعث سفری پابندیوں کے پیش نظر ٹورنامنٹ منسوخ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ٹورنامنٹ منسوخ کرنے پرمایوسی ہے، زمبابوے سے جتنا جلد ممکن ہو سکا نکل جائیں گے۔ خیال رہے کہ کورونا…
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی میں ایک تقریب میں شریک ہوئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔ ویڈیو میں ایک جگہ ثانیہ اور شعیب کے ساتھ اداکارہ عائشہ عمر موجود ہیں جو دونوں کے ہمراہ تصاویر بنوارہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب کی گود میں موجود اذہان فوٹو شوٹ کے دوران اپنی والدہ ثانیہ کے منہ پر ہاتھ مارتے ہیں جب کہ ساتھ ہی عائشہ عمر بھی کھڑی ہیں جس کا موقع سوشل میڈیا صارفین نے خوب اٹھایا۔ ایک صارف نے…
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ رانا شمیم (ن) لیگ کے عہدیدار تھے اور انہیں گلگت کا چیف جج لگاکر مرضی کے حلف نامے لیے گئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے جائیدادیں بنائیں جو انٹرنیشنل اسکیم میں سامنے آئیں لیکن رسیدیں مانگیں تو آئیں بائیں شائیں کرتے ہیں، جب بھی نوازشریف اور مریم نواز پر مقدمات آخری مراحل پر پہنچتے ہیں تو اسےسبوتاژ کرنےکی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا شمیم (ن) لیگ کے عہدیدار تھے، ان کو گلگت بلتستان کا چیف جج لگایا…
ڈبلیو بی اے فلائی ویٹ ورلڈ کا ٹائٹل پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اپنے نام کرلیا ہے۔ قومی باکسر محمد وسیم نے کولمبین باکسر رابرٹ بریرہ کو باکسنگ کے مقابلے میں شکست سے دوچار کیا۔ میچ میں فتح حاصل کرنے پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، ہم نے اس میچ کے لئے بہت محنت کی۔محمد وسیم نے فائٹ جیتنے پر اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا جبکہ محمد وسیم ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ سلور بیلٹ چمپئن بن گئے ہیں۔
خبریں (رپورٹ-ستارخان) پاکستان میں کوئلے گیس آئل سے بجلی پیدا کرنے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ، متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ پاور پلانٹس سمیت فرٹیلائزر شوگر ملز سب سے زیادہ فضائی آلودگی پیدا کرنے کا سبب ، پاکستان میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے بھی زیادہ کاریں ہیں جو کہ آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہے پاکستان دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر کا ملک ہے ائیر کوالٹی کے اعتبار سے جتنے بھی بین الاقوامی ادارے رپورٹس شائع کرتے ہیں تو پاکستان فضائی…
نوبل انعام یافتہ لڑکی ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی۔ ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنی بیٹی کی گریجوایشن مکمل ہونے کی خبر شیئر کی اور ساتھ ہی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔ ضیاالدین یوسف زئی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں ملالہ کے شوہر عصر ملک اور ساس بھی موجود ہیں۔ واضح رہے ملالہ یوسف زئی نے صرف 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل…
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پہلے کی طرح لانگ مارچ میں لوگوں کی عدم شمولیت کے خوف سے مولانا فضل الرحمن کو لانگ مارچ سے روک دیا نواز شریف کو خوف ہے کہ اگر پہلے کی طرح عوام سڑکوں پر نہ نکلے تو اس کا سیدھا اثر آئندہ الیکشن پر پڑے گا اور جیتنے کا تاثر کہیں ختم نہ ہو جائے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لیگی راہنماؤں کو واپسی کا گرین سگنل دے دیا مریم نواز کی اپیل کے فیصلے تک صبر کر لیں قانونی ماہرین کا نواز شریف کو مشورہ لیگی راہنماؤں کو لانگ مارچ کی…
2019 کے آخر اور 2020 کے اوائل میں چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے دنیا کو پوری طرح تبدیل کردیا اور اب اس وائرس کا اب تک کا خطرناک ترین ویرینٹ بھی سامنے آگیا ہے جس نے دنیا میں ایک بار پھر ہلچل مچادی ہے۔ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم جنوبی افریقا کے ایک صوبے میں دریافت ہوئی ہے جس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں اوریجنل کورونا وائرس کے مقابلے میں اس قدر تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں کہ کورونا کی اب تک بنائی جانے والی ویکسینز کی مؤثریت 40 فیصد تک کم…
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور اے ایم سی کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نگا ر جوہر کو بیجز لگائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن اور جنگ کے ماحول میں صحت کی سہولیات دینے میں اے ایم سی کے کردار کو سراہا ،کورونا…