پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کامقصد ہتھیاروں کےنظام کے مخصوص ڈیزاِئن اورتکینکی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے میزائل تجربے کامشاہدہ کیا۔ دوسری طرف کامیاب تجربے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران…
Author: Khabrain News
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سیکرٹری جنرل ڈیفنس کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں فوجی تعاون ،تربیتی امور اورانسداد دہشتگردی کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اورعلاقائی سطح پراٹلی کے کردار کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان اٹلی کے…
ٹی ٹونٹی کے بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے 12رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم میں امام الحق کی واپسی ہوئی ہے۔ کپتان بابراعظم اچھا پرفارم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان اور بنگلادیش پہلے میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر بروز جمعہ سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا…
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ یہ ہے وہ ذلت جو چند روز کے اقتدار کے لیے عمران خان نے کمائی ہے عبرت کا نشان عمران خان۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ تصاویر صرف پیٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بسی کی داستان ، میری دعا ہے انھی قطاروں میں عمران خان اور وزرا بھی کھڑے ہوں، تاکہ انھیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے، پاکستان کے عوام کو آٹا چینی اور اب پٹرول کے لیے…
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل دھماکے سے گونج اٹھا، مقامی ذرائع نے تصدیق کے مطابق کابل کے علاقے کارتے پروان میں ایک دھماکہ ہوا ہے۔جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق آج شام 4 بج کر 15 منٹ پر کابل کے کارتے پروان چوراہے پر ہوا۔ عینی شاہد وڈا نے بتایا کہ دھماکہ بارودی سرنگ سے ہوا ہے۔تاہم ابھی تک سیکیورٹٰی فورسز نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ نہ جانے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق این اے 133 کے امیدوارجمشید چیمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے میرے اور میری کورنگ امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جس پر پہلے الیکشن ٹریبونل اور پھر ہائیکورٹ کیا گیا مگر دونوں جگہ پر ہماری اپیلیں مسترد کر دی گئیں ۔سپریم کورٹ گیا تو ایک ہفتہ لگے گا اور اس دوران انتخابی مہم نہیں کر پائیں گے۔
حماد اظہر نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، عوام کو پریشان کرنا درست نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے، آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا لیکن…
متحدہ عرب امارات نے ترکی کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ترکی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ اعلان امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان بدھ کے روز انقرہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ترکی میں سرمایہ کاری کا اعلان دونوں…
اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں جعلی مقابلوں اور نام نہاد “کریک ڈاون و گھر گھر تلاشی” کارروائیوں کی بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے اور تنازعہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے اپنا کردار ادا…
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی ن لیگ دور میں اشتہارات میں بے ضابطگیوں پرتحقیقات کرے گی اور من پسند صحافیوں اورمیڈیا گروپس کو نوازنے پررپورٹ مرتب کرے گی۔ مریم نواز کی سرپرستی میں قائم میڈیاسیل کے ذریعے 9 ارب 62 کروڑ سے زائدخرچ کیےگئے ، میڈیا سیل سےپنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ کنٹرول کرنے کے شواہد…