Author: Khabrain News

اسلام آباد: سلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی پاکستان میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن چیمبر میں ہوا، جس میں  مشترکہ اجلاس میں حکومت کے قانون سازی بلڈوز کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا، اور  متحدہ اپوزیشن کے حکومتی قانون سازی عدالت میں چیلنج کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ…

Read More

امریکا نے معروف دوا ساز کمپنی فائزر سے کورونا وائرس کے علاج کے لیے ایک کروڑ گولیاں خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔ معروف دواساز کمپنی فائزر نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کورونا کے علاج کیلئے فائزر کی زیرتجربہ اینٹی وائرل گولی کی ایک کروڑ خوراکیں 5.29 ارب ڈالر کے عوض خریدے گی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک اور دوا ساز کمپنی مرک کے ساتھ امریکی معاہدے کے مقابلے میں اس نئے معاہدے کے تحت فائزرکمپنی کورونا کے علاج کیلئے تقریباً دگنی خوارکیں امریکا کو فراہم کرے گی۔ مرک کمپنی کی 700 ڈالر فی خوراک کے مقابلے میں فائزر کی یہ…

Read More

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے 150 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرکے شرح سود 8.75 فیصد کردی۔ اسٹیٹ بینک سے جاری بیان کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں شرح سود کو 150 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 8.75 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مہنگائی اور توازن ادائیگی سے متعلق بڑھتے ہوئے خطرات عالمی اور ملکی دونوں قسم کے عوامل کی وجہ سے ہیں۔ مرکزی بینک نے کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ کی وجہ سے رسد میں تعطل قیمتوں پر دباؤ اور توانائی کے نرخ تخمینے سے زیادہ…

Read More

ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی ٹینو بیسٹ کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ میں ایشیائی اور سیاہ فام کھلاڑیوں کو مواقع نہ ملنے کی وجہ کسی حد تک کاؤنٹی ٹیموں میں موجود ’شراب نوشی کا کلچر‘ ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سابق کرکٹر عظیم رفیق کی برطانوی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے گواہی نے انگلینڈ کرکٹ میں موجود نسل پرستی کے ساتھ ساتھ شراب نوشی کے کلچر کو بھی نمایاں کردیا ہے۔ مسلمان کھلاڑی عظیم رفیق نے بتایا کہ جب وہ 15 سال کے تھے تو مقامی کرکٹ کلب میں ان پر دباؤ رکھا گیا تھا اور یارکشائر اور…

Read More

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔ پاکستانی بولرز نے شاندار  بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز تک…

Read More

رواں سال کا دوسرا اور  آخری جزوی چاند گرہن کا نظارہ دنیا کے مختلف ممالک میں کیا جا رہا ہے۔ جزوی چاند گرہن کا نظارہ جاپان، آسٹریلیا، امریکا، چلی اور شمالی امریکا میں دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایشیا اور یورپ کے مختلف ممالک میں بھی جزوی چاند گرہن دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق جزوی چاند گرہن کا آغاز صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوا اور چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر47 منٹ پر ہو گا۔ جزوی چاند گرہن کا مکمل اختتام پاکستانی وقت کے مطابق 5 بج…

Read More

حکومت نے ایوان بالا یعنی سینیٹ سے صحافیوں کے تحفظ سمیت متعدد بلز اپوزیشن کے شور شرابے میں منظور کروا لیے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، صحافیوں سے متعلق بل کے حق میں 35 اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے۔ صحافیوں کے تحفظ کا بل سینیٹ میں پیش کرنے کی تحریک پر دلاور خان گروپ نے بھی حکومت کے حق میں ووٹ دیا۔ حکومت کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کے بل کو اضافی ایجنڈے کے طور پر پیش کیا گیا جس پر اپوزیشن کی…

Read More

وزیراعظم عمران خان نے بابا گرو نانک کے 552 ویں جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک موقع پر ہم ہزاروں سکھوں کو پاکستان میں ان کے مذہبی مقامات کا دورہ کرنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں، مذہبی رسومات کی ادائیگی میں حکومت انہیں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکھ برادری کو باباگرونانک جی کے 552 ویں جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابا گورونانک کا جنم دن سکھ…

Read More

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تقریباً ایک سال سے جاری کسانوں کے احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے متنازع زرعی قوانین منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے اپنے خطاب میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں احتجاج پر بیٹھے کسانوں کو گھروں کو واپس لوٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نئے زرعی قوانین کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے۔ نریندر مودی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ سے 2020 میں پاس ہونے والے تین زرعی قوانین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت رواں ماہ…

Read More

روس کے خلاف یوکرین نے امریکااور یورپی اتحادیوں سے مزید فوجی امداد مانگ لی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق یوکرینی وزیر دفاع نے کہا کہ روس کے خلاف یوکرین کو سیاسی مدد کےساتھ ساتھ مغربی ممالک سے اسلحہ بھی چاہیے۔ یوکرین کی سرحد پر روسی فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ یوکرین کی پارلیمنٹ نے بارڈر گارڈز کو آتشیں اسلحہ اور فوجی آلات کے استعمال کی اجازت دینے کا قانون پاس کیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق یوکرین نے روس کے 28 سپیشل فورسز کے اہلکاروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

Read More