لاہور(وقائع نگار)علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغازہوگیا ہے،تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے جمعہ کے اجتماع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب باتوں سے زیادہ کام ہوگا، ہم صرف کام کریں گے اور حسب ضرورت جو باتیں ہوئیں وہ بھی کریں گے،کارکنوں نے میری اسیری کے دوران ظلم و زیادتی برداشت کی لیکن ثابت قدم رہے، کارکنان نے جان و مال، اولاد اور گھر کی قربانی دے کر ظلم برداشت کیا لیکن کمزور نہ پڑے، ساری قربانیاں آپ نے دیں میں تو قید میںتھا، آپ نے اپنی منزل نظر کی…
Author: Khabrain News
ننکانہ صاحب (تحصیل رپورٹر) سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات جاری ، بھارت, انگلینڈ،کینڈا بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سچا سودا میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے سکھ یاتریوں کو ننکانہ صاحب سے خصوصی بسوں کے زریعے شیخوپورہ کے گوردوارہ سچا سودا لایا گیا۔ جہاں انہوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔گوردوارہ سچا سودا شیخوپورہ میں سکھ یاتری پاکستانی حکومت کے جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر خوشی سے نہال نظر آئے۔…
پاکستان میں پانچ ماہ تک بین رہنے کے بعد ٹک ٹاک کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا۔ پی ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک ایک دفعہ پھر بحال کر دی گئی ہے۔ ملک بھر میں سوشل میڈیا کی مشہور ایپ کو بحال کر دیا ہے، ٹک ٹاک کی جانب سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے یقین دہانی کے بعد ایپلیکشن کو بحال کیا گیا۔ پی ٹی اے ٹک ٹاک پر غیر قانونی مواد کی مانیٹرنگ جاری رکھے گا۔ ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو یقین دہانی کروائی کہ سوشل میڈیا…
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی حکومت نے کم آمدن والوں کی مدد نہیں کی، کوشش کی پہلے انفراسٹرکچر کو ٹھیک کریں، ہم نے دو سال لگائے اور بینکوں کو قرض دینے پر آمادہ کیا، تعمیراتی شعبے پر 90 فیصد ٹیکس چھوٹ دی ، غریب لوگوں کیلئے اپنا گھر بنانا بہت مشکل ہے، کوشش ہے جتنا کرایہ ہو اتنی ہی قسط بنے، تعمیراتی شعبے کو سبسڈی دی، بینکوں نے پہلی بار گھر بنانے کیلئے قرض دینا شروع کیا ہے، ہم نے 2 سال لگائے اور بینکوں کو قرض دینے پر آمادہ کیا، متوسط…
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے باعث ون وے کی خلاف ورزی پر ٹریفک چالان کی رقم دو ہزارروپے کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ عدالت نے سموگ کو ڈینگی اور کوروناوائرس سے بھی بڑا خطرہ قراردیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے جمعہ کے روز سموگ کے حوالہ سے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سٹی ٹریفک پولیس آفیسر سمیت دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔متعلقہ حکام کی جانب سے سموگ کے حوالہ سے عدالت میں رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ جسٹس شاہ کریم کا کہنا تھا کہ وزیر ماحولیات مانتے ہیں…
ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جس کے مطابق مہنگائی میں 1.07 فیصد مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے سے مہنگائی میں 1.07 فیصد مزیر اضافہ ہوگیا ہے۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں 27 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،زندہ مرغی اوسط 20 روپے 66 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں اوسط 9 روپے…
ملک میں پاکستانی روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 57 پیسے بڑھ کر 175 روپے 24 پیسے رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ بھر کر 177 روپے ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ برطانوی طیارہ بردار بحری جہاز کا ایک F35 جیٹ بحیرہ روم میں نامعلوم مقام پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جبکہ پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ وزارت نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ F35s، جس کی مالیت تقریباً £100 ملین ہے، £3 بلین HMS ملکہ الزبتھ بحری جہازپر لوڈڈ تھے۔ اس بحری جہاز کے جیٹ طیاروں نے اس سے قبل عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ گروپ کے خلاف حملوں میں حصہ لیا تھا۔…
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی ملنے پر خوش ہیں۔ اداکار عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہم چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کر رہے ہیں۔ انہوں نےا پنے ٹوئٹ لکھا کہ دنیا کو ہماری مہمان نوازی کا تجربہ کرنے اور ہماری کرکٹ کی صلاحیتوں کو ہوم گراونڈ پر آزمانے کا موقع ملےگا۔ پاکستان…
کووڈ 19 کی چوتھی لہر نے یورپ بھر کو ایمرجنسی صورتحال میں مبتلا کردیا ہے۔ جرمن ایوان بالا نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے آج ایوان زیریں کی جانب سے دی گئی مجوزہ تدابیر کے نفاذ کی بھی منظوری دے دی۔ جرمن چانسلر اینگلا مرکل اور 16 اسٹیٹس کے سربراہوں نے نئی حفاظتی تدابیر نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔ ’’2 جی‘‘ نامی پابندی کے تحت صرف صحتیاب اور ویکسین شدہ جرمن شہری آزادانہ نقل و حرکت کرسکیں گے۔ جرمن وزیر صحت جینز سپان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کووڈ 19 کیسز کی صورتحال بدترین…