پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ٹی ایل پی واحد جماعت پے کہ جس پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، ہماری ذمہ داری ہے ایسی لیڈرشپ سے رابطے میں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے، ریاست کی ذمہ داری ہےعوام سےایساتعلق رکھےجس سےاتفاق رائےپیدا ہو۔ پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر و سینیٹر اعجاز چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے بانی خادم حسین رضوی کے مزارپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ سینیٹر اعجاز چوہدری سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی سے ملاقات کیلئے مسجد رحمت اللعالمین ﷺ پہنچے جہاں…
Author: Khabrain News
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو معلوم ہے عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پشاور کے عوام نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو مسترد کر دیا ہے اور عوام کو پتہ ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے ان کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے اور 11 جماعتیں مل کر بھی 11 لوگ جمع نہیں کر سکتیں۔ معاون خصوصی…
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں پارلیمنٹ کو کھلونا بنایا گیا، اسلام آباد کی جانب مارچ کرینگے، پھرآپ نے نہیں ہم راستے بند کرینگے۔ پشاور میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے تحت ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں پارلیمنٹ کو کھلونا بنایا گیا۔ موجودہ حکومت نےتاریخی قرضے لیے۔ مہنگائی سے پریشان لوگ بچےبیچنےپرمجبورہیں۔ یہ آمروں کےایجنٹ ہیں عوام کے نہیں۔ ہم نےاب تمہارے گریبان میں ہاتھ ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ…
عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے صوبے جازان میں حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان کو ایک بار پھر بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو عرب اتحادی افواج نے ناکام بنادیا، عرب اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ حملے میں کسی کے زخمی ہونے یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عرب اتحادی افواج نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں 200 باغیوں کی ہلاکت…
لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسموگ کے باعث اسکول بند کرنے کے امکان کو مسترد کردیا۔ لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے کورونا کے باعث تعلیمی صورتحال سے متعلق سوال پر کہا کہ تمام امتحانات وقت پر ہوں گے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اسموگ کے باعث ایسےحالات نہیں کہ اسکول بند کیے جائیں۔ْ اس موقع پر شفقت محمود نے اپوزیشن کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بغیر وجہ روڑے اٹکا رہی تھی،الحمد اللہ تمام بل منظور کرلیے ہیں۔
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں ، پاکستان میں صنعت لگانے پر سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، شہباز گل اور خالد منصور بھی موجود تھے۔ ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ ملاقات میں کاروبار،سرمایہ کاری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک میں عوامی رابطوں کو قدرکی نگاہ سے…
نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور آمد راہداری سے پاکستان آئے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد کا مقصد بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنا ہے۔ بھارت سے آئے 3000سکھ یاتری بھی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ سکھ یاتریوں نے پاکستان کی جانب سے کئے گئےانتطامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے 30 نومبر تک 10 دن کی پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے انتہائی مختصر نوٹس پر کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نےسکھ برادری کے…
اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں لیوانٹے اور ایتھلیٹک کلب کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ڈرا ہوگیا۔ لالیگا میں راؤنڈ 14 کے سلسلے میں لیوانٹے اور ایتھلیٹک کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ میں زیادہ تر ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا لیکن اُن کے کھلاڑی گیند کو حریف ٹیم کے جال میں نہ پہنچاسکے۔ دوسری جانب لیوانٹے کی ٹیم کو چھ کارنر کک کی صورت میں بھی گول کرنے کے مواقع ملے مگر اُن کو کامیابی نہ مل سکی۔ اس ڈرا کے نتیجے میں ایتھلیٹک کلب کی ٹیم…
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ کل کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے ہیرو فاسٹ بولر حسن علی تھے جنہوں نے 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
اپوزیشن کا ارادہ ہے کہ حکومتی جماعت تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور کر دیا جائے اور پھر ختم کر دیا جائے۔ اب یہ بات کوئی ڈھکی چھپی بات نہی رہی کہ تحریک انصاف کا حکومتی جماعت ہوتے ہوئے اگلے انتخابات میں ووٹروں کا سامنا کرنا باقی تمام جماعتوں کی نسبت سب سے مشکل کام ہوگا کیونکہ ووٹرز صرف اور صرف حکومتی جماعت سے ہی سوال کرتی ہے کہ آپ کی جماعت ہمارے مسائل حل کرنے میں ناکام کیوں رہی۔ آپ کی جماعت نے تو ہم سے بہت سے وعدے ایسے کئے تھے جس کو آپ کی جماعت پورا نہ…