ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ مزید گر گیا ہے۔ انٹربینک میں 49 پیسے اضافے سے ایک ڈالر 173 روپے 96 پیسے پر بند ہوا۔ ڈالر کا بھاؤ ایک موقع پر 174 بھی ہوا لیکن کاروبار کی بندش پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 173 روپے 96 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 10 پیسے کم ہوکر 174 روپے 20 پیسے ہے۔
Author: Khabrain News
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار کی شادی کے سلسلے میں تیاریاں مکمل ہوگئیں ان کی مایوں کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ اداکار عثمان مختار کی مایوں کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دلہا اور دلہن دونوں ایک ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تقریب میں زنیرہ انعام اور اداکار عثمان مختار دونوں نے زرد رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ زنیرہ انعام سے ہاتھوں میں کنگن بھی پہنے ہوئے ہیں۔ عثمان مختار کا نکاح رواں برس مارچ میں زنیرہ انعام خان سے ہوا تھا جس کے…
لاہور : ملتان روڈ پر واقع مشروب بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے مصروف ترین ملتان روڈ پر واقع مشروب بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے بعد فیکٹری میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث فیکٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کی شدت سے قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا…
مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باعث پاکستانی عوام خرچوں میں اضافے کی شکایت کر رہے ہیں۔ پلس کنسلٹنٹ کے تازہ ترین سروے میں عوام سے پوچھا گیا کہ کیا موجودہ آمدنی میں آپ کے اخراجات پورے ہو جاتے ہیں؟ سروے کے مطابق رواں برس جولائی میں 59 فیصد افراد آمدن میں خرچے نہ پورے ہونے کا کہہ رہے تھے لیکن موجودہ سروے میں 68 فیصد افراد اخراجات قابو میں نہ آنے کی دہائی دے رہے ہیں۔اخراجات پورے کرنے کے لیے سروے میں 30 فیصد پاکستانیوں نے ادھار لینے، 30 فیصد نے پارٹ ٹائم جاب کرنے اور 37 فیصد نے خرچوں…
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے مقابلے میں نیا سوشل نیٹ ورک لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ’TRUTH Social’ کے نام سے سوشل نیٹ ورک لانچ کروانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا بیٹا ورژن اگلے ماہ لانچ کروایا جائے گا جس میں مخصوص افراد کو دعوت دی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فام ان بڑی ٹیکنالوجی فرمز کے خلاف آواز بلند کرنے کا مؤثر ذریعہ ہو گا جو امریکا میں مخالفین کی آواز کو خاموش کرواتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ…
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان زینب مزاری کی سوشل میڈیا پر آپس میں ہی نوک جھونک ہو گئی۔ ایمان زینب مزاری نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے، ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے۔ ایمان مزاری نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ آپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری کا اپنی بیٹی کو جواب دیتے ہوئے…
وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کی پانچویں لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ہمیں کورونا ویکسی نیشن کے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہاں کورونا کی پانچویں لہر نہیں ہے ہمیں کورونا ویکسی نیشن کے لیے متعین کیے گئے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا۔وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا اگر عوام کی بڑی تعداد کورونا…
ضلع باجوڑ کے علاقہ ڈبری میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے چار جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس مشترکہ طور رات کے وقت آپریشن کر رہی تھیں، شہدا میں ایف سی کے دو جوان لانس نائیک مدثر، سپاہی جمشید جبکہ پولیس کے کانسٹیبل عبد الصمد اور سپاہی نور رحمان شامل ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے، وطن کی سلامتی…
بھارت میں شدید بارشوں کےبعد سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ نےتباہی مچادی، مختلف واقعات میں 91 افراد ہلا ک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سےاموات کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز صبح سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں 30افراد ہلاک ہوئے جب کہ اتراکھنڈ میں سیلاب کی وجہ سے 11افراد لاپتہ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کیرالہ میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سےاموات کی تعداد 39 ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب نیپال میں بھی 3 روز سےجاری بارشوں کےسبب سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ،لینڈسلائیڈنگ اور مختلف…
افغانستان میں خودکش دھماکے‘ داعش کو بھارتی سرپرستی کا انکشاف بھارت نے افغانستان میں امن کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے سازشیں شروع کردیں۔ مودی افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری ڈوبتے دیکھ کر بوکھلاگیا۔ ’را‘ کے ذریعے دہشتگردوں کیلئے داعش کو فنڈنگ میں ملوث۔ شاہ محمود قریشی بھی کہ چکے بھارت امن تباہ کرنے میں مصروف ۔ اقوام متحدہ میں بھی بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پیش کئے جاچکے ۔ امن پسند تنظیموں کا اقوام متحدہ سے نوٹس کا مطالبہ۔
