راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندہ اسٹیفانو پونتیکورو نے ملاقات کی۔یہ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں خطے میں امن استحکام اور افغانستان کی صورتحال پر بھی…
Author: Khabrain News
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے راولپنڈی سے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا۔ اپوزیشن اتحاد میں شامل میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے راولپنڈی کے لیاقت باغ کے باہر مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں کئی افراد شریک تھے جنہوں نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے لیاقت باغ مری روڈ پر سڑک بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے ملک گیر احتجاج کیلئے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال…
سندھ ہائی کورٹ میں ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، درخواست گزار و دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کرپٹو کرنسی کی قانونی حثیت کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں اسٹیٹ بینک، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، وزارت خزانہ ، وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے اور دراخوست گزار شامل ہوں گے۔ عدالتی حکم کے مطابق درخواست گزار کمیٹی کی معاونت کریں گے اور اپنی سفارشات دیں گے، کمیٹی کی پہلی میٹنگ 25 اکتوبر کو ہوگی، اس کے بعد…
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جارہےکوالیفائنگ راؤنڈ کے ساتویں میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر نیدرلینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ نیدرلینڈز کے اوپنرز میکس اوڈاوڈ اور اسٹیفن مائی براہ نے پہلی وکٹ پر 42 رنز کی شراکت بنائی، مائی براہ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد رولف وین ڈر مرو بھی چلتے بنے۔ کولن ایکرمین اور او ڈاوڈ نے…
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اے ایف پی/فائل لاہور: منگل کو 12 ربیع الاول کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی کی تقاریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت اور ریاضت مدینہ میں پاکستان کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔ . ” مریم نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کے کتوں کو اعلیٰ معیار کا گوشت کھلایا جاتا ہے انہیں چاہیے کہ وہ اپنی حکمرانی کو ریاضت مدینہ سے تشبیہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ…
حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب سِنگل نہیں ہیں اور جلد ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ حبا بخاری کو حالیہ سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے شادی کی پیشکش کی جس میں انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں سِنگل نہیں ہوں۔ حبا بخاری نے شادی سے متعلق ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میری جلد شادی ہوجائے۔ انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ انہوں نے شادی جب بھی کی سب کو بتا کر کریں گی۔
ہنگو میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی وقاص شہید ہو گیا، شہید سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
کراچی : پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، حبیب الرحمان کو ستارہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ حبیب الرحمان نے 1990 میں کمیشن حاصل کیا اور جی ایم میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس میں تعینات رہے۔ رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان نے فرانس اور برطانیہ سے میکینیکل اور سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے جب کہ…
ہندوؤں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بنگلا دیش میں بڑے پیمانے پر ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بنگلا دیش کے مشرقی ضلع کمیلا میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے دوران ایک شخص کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس واقعے کے بعد مشتعل افراد نے بنگلا دیش کے مختلف شہروں میں مندروں پر حملے کیے اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں دو ہندوؤں سمیت…
سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک آئندہ ہفتے ایک نئے نام کے ساتھ خود کو دوبارہ متعارف کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق دی ورج نے مذکورہ معاملے سے براہ راست آگاہی رکھنے والے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ دعویٰ کیا۔ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مارک زکربرگ 28 اکتوبر کو کمپنی کی سالانہ کنیکٹ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جلد یہ نام سامنے آسکتا ہے۔ تاہم اس حوالے…
