وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کیلئے پیٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کم آمدنی والوں کیلئے پیٹرول پر سبسڈی دینےکا پلان بنانے کی ہدایت کی۔ موٹرسائیکل، رکشا اور عوامی سواری کو کم قیمت پرپیٹرول دینےکا پلان اگلے ہفتے پیش ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کم کرنےکیلئے ضلعی سطح پرکمیٹیاں بنانے اور یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا…
Author: Khabrain News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا نے 187 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے بھی…
پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کو دبئی حکومت کی جانب سے ’گولڈن ویزا‘ مل گیا۔ علی ظفر نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ اُنہوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار ہونے کا اعزاز کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں کیونکہ وہ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ علی ظفر نے کہا کہ ’پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کے بارے میں کئی ممالک غلط فہمیوں کے شکار ہیں اور قومی اور عالمی سطح پر اس کی قدر کم…
پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ بلوچستان نے رواں سال ہی صوبے کے تمام مستقل رہائشیوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام چلانا چاہتا ہے۔ قومی اسمبلی میں بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے قومی صحت خدمات کیلئے پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے بتایا کہ تمام صوبے صحت کارڈ پروگرام کو جاری رکھنے کیلئے 100 فیصد مالی پریمیئم ادائیگی کے ذمہ دار ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے صحت کارڈ اسکیم کے تحت اسلام آباد‘ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں خدمات انجام دی جارہی ہیں جبکہ پنجاب اور…
معروف بین الاقوامی جریدے ‘دی اکانومسٹ’ نے 43 ممالک میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان میں گذشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فی صد رہی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں مہنگائی کی شرح 4.3 فی صد ہے اور بھارت کا نمبر سولہواں ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں ہے جہاں مہنگائی کی شرح 51.4 فی صد ہے ۔ مہنگائی کے اعتبار سے ترکی دوسرے نمبر پر ہے جہاں مہنگائی کی…
سندھ حکومت نے پرائمری اور جونيئر اسکول ٹيچرز کی بھرتی کيلئے امتحان دينے والوں کيلئے پاسنگ مارکس میں کمی کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ خواتين اور اقليتوں کيلئے پاسنگ مارکس کی حد 55 فيصد سے کم کرکے 50 اور معذور افراد کيلئے 33 فيصد کردی گئی۔ سندھ حکومت کی جانب سے آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے ذریعے رواں سال ستمبر میں پرائمری اور جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹيچرز کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ لئے گئے تھے، جس میں 46 ہزار 500 اسامیوں کیلئے 5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں تاہم تحریری امتحانات میں صرف 1385 (0.78 فیصد) امیدوار کامیاب قرار…
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 8 اکتوبر 2021 میں وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی آزاد عدلیہ کے بھی خلاف ہے۔ ہائیکورٹ نے دائر نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے اور اس درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل سماعت کریں گے۔
لندن: فیس بک کو برطانیہ کے ایک نگران ادارے نے تقریباً 7 کروڑ ڈالر کا جرمانہ کیا ہے۔ برطانیہ کے مسابقتی ریگولیٹر کی جانب سے فیس بک پر یہ جرمانہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ اس نے جِف بنانے والی معروف ویب سائٹ جِفی (Giphy) کی خریداری کے بارے میں تحقیقات کے دوران معلومات کو جان بوجھ چھپایا۔ برطانیہ کی کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی (سی ایم اے) نے اس سال کے شروع میں فیس بک کی جانب سے جِفی کو 400 ملین ڈالر میں خریدنے کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ سی ایم اے نے کہا ہے کہ سوشل…
کراچی : نیب حکام 6 روز بعد بھی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ سندھ ہائیکورٹ نے 6 دن پہلے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ آغا سراج درانی سمیت نو ملزمان تاحال ضمانتیں کرانے میں ناکام ہیں۔ کیس کی نامزد ملزمہ شمشاد خاتون کی حالت غیر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق خاتون کو کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ شمشاد خاتون کی ضمانت بھی منسوغ ہوئی تھی۔ کئی دنوں سے شمشاد خاتون غائب رہی۔ شمشاد خاتون گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔ ڈائلسز کیلئے…
کراچی: سندھ حکومت نے تمام سرکاری اور نجی اداروں میں کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے پر فوری عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، بوقت ضرورت کم از کم آمدنی مزید بڑھانی کا بھی اعلان کردیا گیا، سندھ کابینہ نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی، وزیر اعلٰی سندھ کہتے ہیں وفاق نے اداروں کے درمیان ٹکراو کی صورت حال پیدا کرتے ہے جس کے باعث پورا ملک ساکت ہوچکا ہے۔ سندھ کابینہ اجلاس کے بعدوزیراعلی سندھ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے عوام کا برا حال ہے۔ بجٹ میں…
