کراچی: اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن سے متعلق خبروں پر بیان جاری کردیا۔ اسٹیٹ بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی کوئی تجویزفی الحال زیرغور نہیں۔
Author: Khabrain News
وزیراعظم عمران خان نے چینی کا تمام ذخیرہ مارکیٹ میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومتیں میدان میں نظر آئیں ، بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، حکومت غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے، حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، مہنگائی کے اثرات کا احساس رکھتی ہے ۔ پیر کو وزیر اعظم کی و زیر صدارت پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا جس میں شرکا کو چینی کے…
پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ماہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی 9نومبر سے 9دسمبر تک رہے گی، فریقین کی رضا مندی سے جنگ بندی میں مزید توسیع کی جا سکتی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان طالبان کی حکومت، پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی…
نئی دہلی (خبریں) سری لنکا اور بھارت کے جنوبی علاقوں میں سیلاب آ گیا جس کی زد میں آ کر 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک ہفتے سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث سری لنکا کے 25 اضلاع میں سے آدھے علاقے زیر آب آ چکے ہیں، بھارتی ریاست تامل ناڈو بھی سیلا ب کی زد پر ہے، بھارت کے اہم شہر چنائی کی شاہراہیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں۔ سری لنکا میں اب تک پانچ اور بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چار افراد ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی…
لندن (ڈاکٹر اختر گلفام سے ) پاکستانی حلقہ سیاست کی طرح ممبر پارلیمنٹ کو اپنے مفاد کے لیے فنڈز دئیے بورس جانسن دباؤ کا شکار ارکان پارلیمنٹ کو بلیک میل کرنے کے لیے عوامی پیسہ استعمال کیا گیا تحقیقات کی جائیں اپوزیشن جماعتوں کا کابینہ سیکریٹری سے مطالبہ ترجمان وزیر اعظم کا خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار،، تحقیقات کی حمایت برطانوی وزیر اعظم نے ارکان کو حمایت نہ کرنے فنڈز روکنے کی دھمکی دی ماضی میں بھی 4 ارب پاؤنڈ حکومتی ارکان کو دینے کا الزام
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جانتھن ہالسلیگ کا مضمون شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبی کریمﷺ کا اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نبیﷺ نے اپنے کردار صادق وامین سے اخلاقیات کا معیار بلند کیا ، اخلاقیات کا معیاربلند کرنے کے بعدعظیم ریاست مدینہ وجودمیں آئی ۔
امریکا میں سفری پابندیاں ختم ہونے کے باعث سرحد پار سے ہوائی اور زمینی سفر کے ذریعے بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی آمد متوقع ہے، امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے پہلی بار 2020 میں دنیا بھر سے سفر کرنے والوں کے ملک آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز کو توقع ہے کہ گزشتہ ہفتے کے 20 ہزار مسافروں کے مقابلے رواں ہفتے دگنی تعداد میں دنیا بھر سے مسافر امریکا پہنچیں گے۔ ڈیلٹا ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو ایڈ بسٹین نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں ابتدا میں…
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچز سے باہر ہونے والی بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایونٹ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں تاہم اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کوہلی کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داریاں بھی جلد ہی روہت شرما کو دیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کے سینئر ممبران کا خیال ہے کہ آئندہ سیریز میں ٹی ٹوئنٹی اور ون…
میچ فکسنگ کے بارے تحقیقات کرنے والوں کی دنیا میں ایک بات مشہور ہے کہ اول تو میچ فکسنگ کو پکے ثبوتوں کے ساتھ پکڑنا بہت ہی مشکل کام ہے اور اگر کوئی مضبوط کیس ہاتھ میں لگ جائے تو ثبوتوں کو جوڑتے ایک عرصہ لگ جاتا ہے۔ کوئی مضبوط ثبوت ہوتا ہے تو اگلا ثبوت کمزور۔ پھر اگر ایسی بات بھی نہ ہو اور میچ فکسنگ کا مضبوط ترین کیس ہتھے چڑھ جائے تو بدقسمتی اس صورت میں سامنے آتی ہے۔ جب کیس کا مرکزی ملزم تو رہنا والا اسی ملک کا ہو جہاں کیس پکڑا گیا ہے لیکن…
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں یہ واقع صبح 3:30 کے قریب سی پی آر ایف کی پچاسویں بٹالین میں پیش آیا۔ جہاں ایک اہلکار نے فائرنگ کر کر 4 ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے اس واقعے میں 10 اہلکار زخمی بھی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے
