Author: Khabrain News
ملتان، لودھراں (خبرنگار‘خصوصی رپورٹ ‘ بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کا علاج و معالجہ شروع کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاکر شجاع آبادی کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل بورڈ نے انکا تفصیلی معائنہ کیا۔ معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کے بیٹوں ولید شاکر ، نوید شاکر کی ”خبریں“ گروپ و چینل کو ڈھیروں دعائیں۔ ”خبریں“ گروپ سے 20 سال کا پرانا رشتہ ہے۔ بانی وقائد ”خبریں“ گروپ ضیاشاہد مرحوم کی طرح اب چیف ایڈیٹر روزنامہ ”خبریں“ امتنان شاہد بھی خوب خیال رکھے ہوئے ہیں۔…
لاہور، راولپنڈی (نمائندگان خبریں) کالعدم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آگئی۔ کالعدم تنظیم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب ایک بار پھر مذاکزات کی میز پر آ گئے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا مقف ہے کہ اگر کالعدم تحریک لبیک دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردے تو ان کے جائز مطالبات منظور کر لیے جائیں گے۔ تاہم کالعدم تنظیم بدستور پیشگی اپنے مطالبات منظور کرانے کے لیے بضد ہے
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے مشیر خزانہ شوکت ترین کی جگہ وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ 12رکنی ای سی سی میں مواصلات، توانائی، صنعت و پیداوار، داخلہ، قانون و انصاف، میری ٹائم افیئرز کے وزراء بطور اراکین شامل ہیں۔ وزارت غذائی تحفظ، منصوبہ بندی، نجکاری، ریلوے، آبی وسائل کے وزراء بھی ای سی سی کے رکن بنائے گئے۔
شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے ایشو پر پی ٹی وی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو قصور وار قرار دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرنعمان نےبغیرکسی ٹھوس وجہ شعیب اخترسےنامناسب رویہ اختیارکیا۔ کمیٹی نےشعیب اختر،ڈاکٹرنعمان سےان کامؤقف جاننےکےبعدفیصلہ کیا۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ٹی وی اسپورٹس کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ہدایت پر قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے شعیب اختر کو میزبان نعمان نیاز کی…
حکومت اور مذہبی جماعت میں ہونے والے مذاکرات پھر بلانتیجہ ختم ہوگئے۔ٹی ایل پی واپس جائے گی تو ہی آپ کی بات سنی جائے گی حکومت کا موقف ذرائع کے مطابق حکومت نے مذاکرات میں موقف اختیار کیا کہ مذہبی تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی اور دیگر قانونی معاملات پر اس وقت بات ہو گی جب حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جائے گا۔ دوسری طرف لانگ مارچ کے شرکا کو وزیر آباد کے مقام پر سختی سے روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرآباد سے آگے کالعدم تنظیم کے کارکنوں…
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ بھارتی گٹھ جوڑ پاکستان کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پنجاب حکومت کو کالعدم جماعت اور بھارتی گٹھ جوڑ سے آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب حکومت پنجاب نے اپنی ایک رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں کہ ایک حساس ادارے کو کچھ مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا بھارتی گٹھ جوڑ ہے۔ خبرکے مطابق حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے منٹس جمع کرائے، جس میں لکھا گیا کہ ٹی ایل…
محکمہ داخلہ پنجاب نے جمعرات کی صبح بتایا کہ صوبے کی8 اضلاع میں رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز کے دستے 60 روز کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، لاہور، چکوال، گجرات اور فیصل آباد میں دستے تعینات رہیں گے۔ گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پنجاب میں رینجرز بلانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی پی ایل عسکریت پسند ہو چکی ہے، پنجاب حکوت جہاں چاہیے رینجرز کو استعمال کر سکتی ہے۔ شیخ رشید کاکہنا…
اسلام آباد : حکومت نے کالعدم تنظیم کے احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے اور پشاور جی ٹی روڈ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کابینہ کو سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت اور کالعدم تنظیم سے متعلق مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، شیخ رشید نے کالعدم تنظیم کیساتھ مذاکرات میں ڈیڈ لاک سے…
وفاقی حکومت نے گزشتہ کئی روز سے دھرنا دینے والی کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے عسکریت پسند تنظیم کے طور پر نمٹنے اور ان کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اب کالعدم ٹی ایل پی کو سیاسی و مذہبی جماعت کے طور پر نہیں دیکھا جائے گا بلکہ اسے ایک عسکری تنظیم کے طور پر لیا جائے گا اور جیسے دیگر عسکریت پسند تنظیموں سے نمٹا گیا ٹی ایل پی سے بھی اسی طرح…
