Tag Archives: justice saqib nisar

کوئی بھی جج قانونی تقاضے پورے کیے بغیر فیصلہ نہیں سناتا:چیف جسٹس

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور میں خواتین ججز سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں اور جج کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ قانون سے آگاہ ہوں اور کسی جج کو غلط طریقے چلا کر فیصلہ دینے کا اختیار نہیں ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کوئی بھی جج قانونی تقاضے پورے کیے بغیر فیصلہ نہیں سناتا، ججز فیصلہ کرتے وقت قانون کو مدنظر رکھنے کے پابند ہیں تاہم انصاف کی فراہمی میں عجلت انصاف کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بطور جج ہم ہر شہری کو فوری اور معیاری انصاف فراہم کرنے کے پابند ہیں، ہمارا ہر قدم قانون کی حکمرانی کے لیے ہونا چاہیے اور انصاف کا معیار قانون کے مطابق رکھنا ہوگا۔چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ کسی جج کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ قانون کے بجائے اپنی مرضی اور پسند و نا پسند کی بنیاد پر فیصلے کرے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بطور جج ہمیں سائل کی مشکلات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے جب کہ ا?ئین جنسی امتیاز کے بغیر ہر شہری کو مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور ایسا نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے جہاں خاتون آسانی سے اپنا مسئلہ بتا سکے۔