تازہ تر ین

دوشیزہ کا ڈرامہ …. کھیتوں میں کیا کرتی رہی …. دیکھئے خبر

فیصل آبا د (خصوصی رپورٹ)نواحی علاقہ کی رہائشی جواں سال دوشیزہ نے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد نہر میں کود کر خودکشی کی دھمکی دے کر ریسکیو 1122کو گھوما دیا ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق تحصیل چنیوٹ 131ج ب کی رہائشی 16سالہ سمیرا دختر ولایت خان نے گھر والوں سے جھگڑ کر خودکشی کی دھمکی دی اور گھر سے فرار ہو کر پل ڈینگروپہنچ گئی اور نہر میں کودنے کی بجائے نزدیکی کھیتوں میں چھپ گئی۔ اہل خانہ کی طرف سے ریسکیو 1122کو اطلاع ملی تو ریسکیو ٹیموں نے لڑکی تلاش کےلئے نہر کو کنگھالنا شروع کر دیا اور 6گھنٹے ریسکیو آپریشن جاری رہنے کے بعد مذکورہ لڑکی کھیتوں سے نکل کر سامنے آ گئی جسے ریسکیو ٹیم نے والدین کے حوالے کر دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain