اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کروڑوں روپے ‘ ہیرے جوہرات کی برآمدگی سکینڈل میں ملوث سیکرٹری خزانہ بلوچستان اور فرنٹ مین نیب کو دو ارب روپے دے کر چھوٹ جائیں گے۔ نیب نے بلوچستان کے مشیر خزانہ خالد لانگو کے فرنٹ مین ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ اور سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی دو ارب روپے کی رضاکارانہ واپسی کی درخواست منظور کرلی۔ آصف زرداری کے بہنوئی میر منور علی تالپور‘ سابق وزیر تعلیم کے پی سردار حسن بابک کے خلاف کرپشن کے الزامات واپس اور انکوائریاں بند کردی گئیں۔ نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی زصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف‘ میسرز ریشما پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور وزارت پانی و بجلی کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کو حقائق سے لاعلم رکھنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، میسرز گلف رینٹل پاور اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملزمان پراختیارات کے ناجائز استعمال اور وزارت پانی وبجلی کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کو حقائق سے لا علم رکھنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف ،میسرز گلف رینٹل پاوراور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اورناردرن گیس پائپ لائنز کی منظوری کے بغیرٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ پیپرا رولز کی خلاف ورزی اور میسرز پروگیس کے تفصیلی مالی و فنی تجزیہ کے بغیر پرو گیس کے اثاثوں کی خریداری میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پرسابق منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈعظیم اقبال صدیقی اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کا فیصلہ کیا،جس سے قومی خزانے کو 1.174ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ نے ایکسیڈ پرائیویٹ لمیٹڈکے سردارحیات محمد خان مندوخیل اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کا فیصلہ کیا،ملزمان پر سیدپور ویلج اسلام آباد میں واقع سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 455.7444ملین روپے کا نقصان پہنچا،اجلاس میںوائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر احسان علی اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ،،ملزمان پر آئی ٹی سازوسامان کی خریداری کیلئے فنڈز میں خوردبرد کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچا،ایگزیکٹو بورڈ نے پی آئی اے کے افسران و اہلکاروں کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد مجاز حکام کی اجازت کے بغیر اور خلاف قواعد بھرتیوں کے الزام پر انکوائری کی منظوری دی ،اجلاس میں نیشنل بنک آف پاکستان کے افسران و اہلکاروںکے خلاف چار انکوائریوں کی منظوری دی ،ان میں نیشنل بنک آف پاکستان کے افسران و اہلکاروںکے خلاف میسرز عبداللہ صالح الرجیح اسٹیٹ کے کلاسیفائیڈلون اکاونٹ ،بحرین برانچ میں بار گت ایوی ایشن کمپنی کے اے کلاسیفائیڈلون اکاونٹ کی غیر قانونی ادائیگیوں ،این بی پی بحرین اور نیویارک سٹی برانچ میں 16ملین ڈالر کے سکوک بانڈز کی فروخت اور دارالحکومت ریاض میں نیشنل بنک آف پاکستان کے افسران و اہلکاروں کی خوردبرد کے الزامات کی انکوائریاں شامل ہیں ،اجلاس میںوائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر احسان علی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، ملزمان پر سازوسامان کی خریداری کیلئے مختص فنڈز میں خوردبرد کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا،اجلاس میں ڈی اے ڈی ڈویژن ضلع شہید بے نظیرآبادکے افسران اور دیگر کے خلاف دوبارہ انکوائری کی منظوری دی گئی ،ملزمان پر اختیارات سے تجاوز اور سرکاری فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے،جس سے قومی خزانے کو 1860ملین روپے کانقصان پہنچا،اجلاس میں سیکرٹری خزانہ حکومت بلوچستان کوئٹہ مشتاق رئیسانی اور وزیر اعلی کے مشیر برائے خزانہ خالد لانگو کے فرنٹ مین ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ کی 2ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی اجلاس میں عدم ثبوت کی بناپر رکن قومی اسمبلی سندھ میرمنور علی تالپوراور دیگر ،سابق وزیرتعلیم خیبرپختونخوا سردار حسین بابک اور وزارت ریلوے کے افسران و اہلکاروں کے خلاف، انکوائریاںبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ قومی احتساب بیوروزیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیورو قومی دولت لوٹنے والے بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کراتا ہے انہوں نے نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ میرٹ اور شواہد کی بنیاد پر شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور تحقیقات قانون کے مطابق نمٹائیں۔
بریکنگ نیوز
- محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
- قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
- آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج
- مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ
- بلاول بھٹو کی شادی کی افواہوں پر مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟
- جاوید میانداد اور معین خان کے بعد باسط علی بھی عمران خان کیلئے میدان میں
- سونے کی قیمت میں بڑا کریش، فی تولہ 15 ہزار روپے سے زائد کمی
- انسپکٹر جمشید بڑے پردے پر، ’دی سیکرٹ پرچمنٹ‘ کا ٹریلر ریلیز
- کنزا ہاشمی، زارا نور عباس اور اُشنا شاہ ایک ساتھ فلم ’شیروز‘ میں جلوہ گر
- خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
- خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
- پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
- امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی
- جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے
- جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘
- پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
- عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد
- محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان
- نیپال اور چین میں سیلاب، 600 سے زائد افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
