تازہ تر ین

کارگو شپ پر راکٹ حملہ، 7پاکستانی جاں بحق

کابل، ریاض، یمن(مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی ) یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7پاکستانی جاں بحق ہوگئے، ایرانی جہاز مصر سے دبئی جاررہاتھا کہ یمنی حدود میں نامعلوم سمت سے راکٹ حملہ کیا گیا جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ سمندر ڈوب گیا ، جہاز پر 8پاکستانی سوار تھے جن میں 7افراد جاں بحق جبکہ شپ آفیسر کبیر نے کود کر اپنی جان بچائی ، ساتوں پاکستانیوں کی لاشیں یمن میں ہی موجود ہیں، جنہیں پاکستان لانے کیلئے انصاربرنی ٹرسٹ نے کوششیں جاری کردی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں بچ جانے والے شپ آفیسر کبیر نے ہی پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ کو واقعے کی اطلاع دی، جہاز کے کپتان انیس الرحمن سمیت تمام عملہ پاکستانی تھا، کیپٹن انیس کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ سے رابطے میں ہیں، سعودی عرب کی جوائنٹ فورسز نے ساحلی علاقے نجران میں سرحد پار سے یمنی باغیوں کا حملہ ناکام بنادیا، جس میں حوثی کمانڈر سمیت دسیوں جنگجو اور زخمی ہوگئے، عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں نے گذشتہ روزسعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی، سعودی فوج اور یمنی باغیوں کے درمیان جھڑپ تین گھنٹے تک جاری رہی، سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور توپ خانے نے یمنی باغیوں کو سرحد وبر کرنے سے قبل ہی بھاگ جانے پر مجبور کردیا، ذرائع کے مطابق جھڑپ میں درجنوں یمنی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ان میں ایک حوثی کمانڈر بھی شامل ہے، گولہ باری سے یمنی باغیوں کے راکٹ لانچنگ اڈے اور اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کردیاگیا،افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں سرکاری فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپوں میں کم سے کم 24طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ، کابل میں افغانستان رکن پارلیمان کے ملکیتی گیسٹ ہاو¿س پر مربوط حملے میں 5افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، صوبہ زاہل میں ایک دھماکے میں دو بچے ہلاک اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ہلمند کے دارالحکومت لشکراہ اور نواحی علاقوں میں سرکاری فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپوضں میں کم از کم 24طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ، طالبان نے اس لڑائی میں سرکاری فورسزکو بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے کئے ہیں، ہلمند کو طالبان کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے اور ماضی قریب میں نیٹو میں شامل برطانیہ کی افواج کو یہاں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا، دارالحکومت کابل میں افغان رکن پارلیمان کے ملکیتی گیسٹ ہاو¿س پر مربوط حملے میں 5افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، کابل پولیس کے مطابق کابل کے ضلع پانچ کے علاقہ میں اولسی جرگہ کے رکن میرولی کے گیسٹ ہاو¿س پر عسکریت پسندوں نے مربوط حملہ کیا اور فورسز کی کارروائی میں دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیاگیا، حکام کے مطابق اس واقعہ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے، صوبہ زاہل میں ایک دھماکہ میں دو بچے ہلاک اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ، حکام کے مطابق دھماکہ شہر صفاءکے علاقہ میں ہوا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain