Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان میں را اور افغان خفیہ ایجنسی کا گٹھ جوڑ…. خوفناک انکشافات

    By Daily Khabrainجنوری 13, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    pak-afghan-border-management-d710e44a1925409abb2dcca403bc23ca
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار کسی دوسرے ملک کو ٹھہرانا مناسب نہیں بلکہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی جارہی ہے،اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لئے کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے ،دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نفیس ذکریا نے فاٹا میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور نا ہی مخالفانہ بیان بازی کے سلسلے کا حصہ بنے گا ،ہم دوسروں سے بھی ایسی ہی توقعات رکھتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہزاروں افراد نے دہشت گردی میں اپنی جانوں سے ہاتھ گنوائے اور پاکستان کو 100 ارب ڈالرز کے مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کے ساتھ متعرف بھی ہے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ ہم دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے تعاون کی پالیسی پر گامزن ہیں، ہم افغانستان میں امن و اعتدال چاہتے ہیں اور بہتر بارڈر مینجمنٹ میں مصروف ہیں جبکہ آپریشن ضرب عضب سے سرحدی علاقوں کی صرتحال میں بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر ہمارے فوجی آپریشن کے نتائج کو دیکھا جا سکتا ہے امریکی کمانڈروں اور پارلیمینٹرینز نے ہماری ان کاوشوں کی تعریف کی ہے لیکن افغانستان میں قیام امن کے لئے ہماری سنجیدہ کوششوں کو بدنام کیا جارہا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو بہت سی دہشت گرد تنظیموں نے متاثر کررکھا ہے عدم استحکام نے وہاں حقانی نیٹ ورک، تحریک طالبان، داعش، جماعت الاحرار اور القاعدہ کو جگہ دی اور چند غیرملکی عناصر اس تمام تر صورتحال کا فائدہ اٹھار رہے ہیں اور افغان سرزمین کو پاکستان سمیت خطے بھر کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے پاکستان کو را اور افغان خفیہ ایجنسی کے گٹھ جوڑ اور سرگرمیوں پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے دعوے صرف بیانات ہیں، افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار کسی دوسرے ملک کو ٹھہرانا انتہائی نامناسب ہے۔پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں پاکستان اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا لیکن ہماری امن کوششوں کو شق کی نگاہ سے قابل افسوس اور باہمی تعلقات میں کشیدگی کا سبب ہے ،انسداد دہشت گردی میں امن کے لئے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے اور اس ضمن میں امریکہ پاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کرچکا ہے لیکن بھارت اور افغانستان کے گٹھ جوڑ نے مسائل میں اضافہ کیا ہے ،پاکستان کے خلاف کام کرنے والی دہشت گرد تنظیمیں حقانی نیٹ ورک، تحریک طالبان پاکستان ،داعش اور جماعت الاحرار کے مراکز افغانستان میں ہیں اور وہاں سے پاکستان میں دراندازی کرتے ہیں یہ بھی واضح ہو چکا ہے اور ثبوت بھی ملے ہیں کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را “ اور افغانستان کی ایجنسی ” این ڈی ایس“ پاکستان کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے ۔دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کا پاکستان پر شک اور بھارت کے ساتھ مل کر تخریبی کارروائیوں میں حصہ لینا خطے کے لئے نقصان دہ ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں

      کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم

      مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.