Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فوجیوں کے رکن پارلیمنٹ بننے پر پابندی, آئینی ترمیم منظور

    By Daily Khabrainجنوری 14, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک قومی اسمبلی نے ایک ہفتے تک شدید بحث کا موضوع بننے والی آئین کی 3 ترامیم بال?اخر منظور کرلیں، ترامیم کی منظوری کے بعد صدارتی انتخابات 4کے بجائے 5سال بعد جبکہ رکن پارلیمنٹ کی کم سے کم عمر 25کے بجائے 18سال ہوجائے گی،کوئی بھی فوجی پارلیمنٹ کا رکن نہیں بن سکے گا۔ آئینی ترامیم کی منظوری کے وقت ترکی کی اسمبلی مچھلی بازار کا منظر پیش کر رہی تھی جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک آئین میں ترامیم کی منظوری کے بعد نئے آئین کی منظوری کیلیے عوامی ریفرنڈم کی راہ بھی ہموار ہوگئی،اب رواں برس اپریل میں ریفرنڈم منعقد کیے جانے کی امید ہے۔ منظور کی گئی آئینی ترامیم کے تحت اب پارلیمنٹ کا ممبر بننے کیلیے عمر کی کم سے کم حد 18برس ہوگی جبکہ پہلے قومی اسمبلی کا رکن بننے کیلیے کم سے کم عمر25 سال مقرر تھی۔دوسری جانب ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق منظور کی گئی آئین کی تیسری شق کے تحت کوئی بھی فوجی پارلیمنٹ کا رکن نہیں بن سکے گا،اس ترمیم کے تحت قومی اسمبلی کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ منظور کی گئی شق نمبر5 کے مطابق قومی اسمبلی اب قانون پیش کرنے تبدیل یا معطل کرنے سمیت بجٹ پر بحث کرنے نوٹ چھاپنے، جنگ کے فیصلوں، عالمی معاہدوں اور دیگر اہم فیصلوں کی منظوری دے سکے گی۔خبر رساں ادارے کے مطابق آئین میں ترامیم کی منظوری کے وقت حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ مقامی ٹی وی پر دکھائے جانے والی تصاویر میں ممبران کو ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریباں ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ حزب اختلاف کے ارکان نے آئینی ترامیم کو صدر رجب طیب اردوان کی خواہشات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ترامیم سے وہ ملک کے اکیلے حکمران بننا چاہتے ہیں جب کہ حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ ان ترامیم سے ترکی کی حکومت فرانس اور امریکا کی حکومت کی طرح زیادہ مضبوط اور موثر ہوگی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

      گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش

      ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.