Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کابینہ مستعفی …. قبل از وقت الیکشن بارے اہم خبر

    By Daily Khabrainجنوری 16, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے تحریک انصاف سپریم کورٹ میں وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے اور مسلم لیگ ن کا خیال نہیں کہ فاضل عدالت وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا وزیراعظم یا ان کے بچوں کے خلاف فیصلہ آیا تو وزیراعظم کے ساتھ ہی ان کی کابینہ بھی مستعفی ہوجائے گی۔ وہ گزشتہ روز ریلوے ریسٹ ہاﺅس میوگارڈن میں سینئر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزراءزعیم حسین قادری اور رانا مشہود احمد بھی موجود تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا مسلم لیگ ن اپنی پانچ سالہ میعاد حکومت کے آخری 24 گھنٹے بھی پورے کرے گی۔ قبل ازیں انتخابات کرانے کی کوئی تجویز مسلم لیگ ن کے زیرغور نہیں۔ آئندہ الیکشن میں سیاسی منظرنامے کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا مسلم لیگ ن الیکشن سے پہلے اپنے بہت سے میگا پراجیکٹس مکمل کرلے گی‘ جن میں انرجی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بااعتماد انداز میں ساہیوال میں بجلی کے منصوبے سمیت بھکھی والہ اور دیگر منصوبوں کا ذکر کیا اور کہا الیکشن سے پہلے ملک سے بجلی کی کمی اور لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔ انہوں نے بالخصوص پنجاب میں شہبازشریف کی نگرانی میں منصوبہ جات کی ناقابل یقین تیزرفتاری سے آگے بڑھنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے سی پیک میں شامل اورنج ٹرین منصوبے کے بارے میں کہا بلاشبہ قانونی چارہ جوئی سے منصوبے کی تکمیل میں مشکلات آئی ہیں تاہم شہبازشریف کو چھ آٹھ ماہ بھی مل گئے تو وہ عام انتخابات سے پہلے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو مکمل کردیں گے۔ تحریک انصاف کے پنجاب میں سیاسی مستقبل کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا ان کے خیال میں پنجاب میں تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نہیں۔ مسلم لیگ ن ایسی سیاسی حکمت عملی بنا رہی ہے جو پنجاب میں تحریک انصاف کے قدم جمانے کے منصوبوں کی راہ میں مشکل کھڑی کردے گی۔
    سعد رفیق

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا

      امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں

      کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.