Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا
    • عامر خان کے خلاف نفرت انگیز اعلان، 5 کروڑ روپے انعام کی پیشکش
    • "زمبابوے نے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔”
    • "پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس کے لیے پیڈل کھیلنے کا مشورہ دے دیا گیا۔”
    • "پاکستان اور چین نے 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔”
    • "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”
    • "پاکستانی روپیہ کل امریکی ڈالر کے مقابلے میں 277 تک پہنچ سکتا ہے۔”
    • "LDA نے لاہور میں کارروائی کے دوران 108 جائیدادیں سیل کر دیں۔”
    • "MLC کھلاڑیوں کے لیے 25 ہزار ڈالر این او سی فیس مقرر کرنے پر پی سی بی شدید تنقید کی زد میں۔”
    • ارشد ندیم کی نظریں 2028 اولمپکس میں دوبارہ کامیابی پر
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی ملک فیس وصول نہ کرے:ٹرمپ
    • ایشین انڈر 18 والی بال: پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا
    • پاکستان کا تاریخی اقدام، 4.7 کھرب روپے کا قرض وقت سے پہلے ادا
    • بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف
    • ہرمز بحران کے پیشِ نظر پٹرول قیمتوں کا نیا نظام زیرِ غور
    • پاکستان نے مون سون نگرانی کے لیے چین کا اے آئی موسمیاتی نظام اپنا لیا
    • جاپان میں پالتو جانوروں کی تعداد انسانوں سے بڑھ گئی، شرح پیدائش کا بحران سنگین
    • مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ 2027: کم رینک ٹیموں کے لیے اضافی مرحلہ شامل
    • پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی
    • "حکومت تیل کی قیمتوں پر قابو نہیں پا سکتی، عوام سے ایندھن کا استعمال کم کرنے کی اپیل”
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسامہ بن لا دن اپنے بیٹے کوکیا بنانا چاہتے تھے…. حیرت انگیز انکشاف

    By Daily Khabrainجنوری 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    usama's son
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جاری کردہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ اسامہ اپنے بیٹے کو القاعدہ کا خلیفہ بنانا چاہتے تھے،آخری ایام میں بن لادن کمزور القاعدہ اور داعش کے پھیلا پر پریشان رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جاری کردہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو اپنی موت سے کئی ماہ پہلے مسلسل کمزور ہوتی ہوئی القاعدہ اور حریف جہادی گروہ داعش کے پھیلا پر گہری تشویش تھی۔اسامہ بن لادن کی 2011 میں امریکی اسپیشل فورسز کے آپریشن میں ہلاکت کے بعد، ایبٹ آباد کے بلال ٹان میں واقعہ ان کے مکان سے بڑی تعداد میں دستاویزات قبضہ میں لی گئی تھیں۔امریکہ کی حکومت نے گذشتہ روز پچاس کے قریب ایسی دستاویزات جاری کی ہیں جو القاعدہ کے راہنما اسامہ بن لادن کی زندگی کے بعض ان پہلوں سے متعلق ہیں جب وہ ایبٹ آباد میں ایک مکان میں روپوش تھے۔ان دستاویزات میں وہ خطوط بھی شامل ہیں جو بن لادن نے دوسرے افراد کے نام لکھے تھے اور ان سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ القاعدہ کے راہنما کی زندگی کے آخری ایام میں ان کی سوچ امریکہ، اس کے مغربی اتحادیوں اور امریکہ کی حامی حکومتوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر مرکوز تھی۔ایک خط میں بن لادن نے گونتانامو بے اور ابو غریب جیل میں (مبینہ) تشددکا حوالے دیتے ہوئے لکھا کہ لوگوں نے امریکہ سے کبھی بھی اتنی نفرت نہیں کی جتنی انہیں اب ہے۔شیخ محمود کے نام لکھے گئے ایک خط، جس پر کوئی تاریخ درج نہیں ہے انہوں نے کہا کہ "ہر ایک کو اپنے اختلافات ختم کرتے ہوئے اپنی توجہ بڑے حریف کو ختم کرنے پر مرکوز کرنی چاہیئے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ شیخ محمود کون تھے۔امریکہ کے انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے جمعرات کو جاری کی جانے والی دستاویزات میں ایسے خطوط بھی شامل ہیں جن میں اسامہ بن لادن کی سوچ کے نئے پہلو سامنے آئے ہیں، جب وہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ایک مکان میں روپوش تھے۔ان دستاویزات پر کام کرنے والے ایک تجزیہ کار کے مطابق "منظر عام پر آنے والی یہ دستاویزات عالمی سیاست کو عدم استحکام سے دو چار کرنے سے متعلق بن لادن کی حکمت عملی کو ظاہر کرتی ہے۔ان دستاویزات کے مطابق بن لادن نے عرب بہار کو ایک "عبوری دور” قرار دیتے ہوئے عرب دنیا میں انقلاب سے متعلق اپنے نظریے کو فروغ دینے کی ضرورت کے بارے میں لکھا۔کچھ خطوط سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ اسامہ بن لادن سکیورٹی کی صورت حال کے بارے میں پوری طرح آگاہ تھے۔ اس تمام عرصے کے دوران وہ ایران کے بارے میں بد اعتمادی کا شکا رہے اور انہوں نے اپنے خاندان کی ایران کے طرف سے کی جانے والی میزبانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسے "ایک ظالمانہ جیل” قرار دیا۔اپنے بیٹوں عثمان اور محمد کے نام لکھے گئے خط میں بن لادن نے انہیں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ایران کے اسپتالوں میں کسی بھی مشکوک سرگرمی سے آگاہ رہیں۔ اگر وہ آپ کو کوئی ٹیکہ لگائیں تو یہ ایسا ٹیکہ بھی ہو سکتا ہے جس میں کوئی چھوٹی چپ بھی شامل ہو۔یہ پہلی بار نہیں تھا کہ القاعدہ کے راہنما نے اپنے خاندان کے ارکان کے ایران کا دورہ کرنے کے بعد ان کی نقل وحرکت پر نظر رکھے جانے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔گذشتہ سال جاری ہونے والی دستاویزات میں شامل ایک خط میں بھی بن لادن نے اس تشویش کا اظہار کیا تھا کہ ان کی اہلیہ کے دانت کے علاج کے دوران کوئی ایسا آلہ نصب کر دیا گیا ہو گا، اگرچہ مبینہ طور پر ایسا کرنے کا الزام انہوں نے امریکہ پر عائد کیا تھا۔اپنی بہن ام عبد الرحمان کے نام لکھے گئے خط میں بن لادن نے اس امید کا اظہار کیا وہ بہت جلد ان سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ذرائع ابلاغ میں جاری ہونے والی اوباما کی تقریر میں کہا گیا ہے کہ وہ چھ ماہ کے بعد امریکہ سے اپنی فورسز کو واپس بلا لیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی ملک فیس وصول نہ کرے:ٹرمپ

      بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

      پاکستان نے مون سون نگرانی کے لیے چین کا اے آئی موسمیاتی نظام اپنا لیا

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.